yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

اسلام میں نظام معیشت کی نوعیت

Yes 1 Webmaster March 23, 2015March 23, 2015 1 min read
Muhammad PBUH
Share this:
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: سجاد علی شاکر
حضرت جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اگر تم میں سے کسی میں اتنی طاقت ہو کہ اپنے شکم میں پاک چیز کے علاوہ داخل نہ کرے تو اسے چاہیے کہ ایسا ہی کرے۔ بے شک (مرنے کے بعد) سب سے پہلے انسان کا پیٹ بدبودار ہوتا ہے۔ اور اگر تم میں سے کسی میں اتنی طاقت ہو کہ وہ حرام سے بچے ،خواہ وہ ذراسی مقدارمیں بہا گیاخونِ ناحق ہی کیوں نہ ہو، تو اس کو بچنا چاہیے۔ ورنہ وہ جس دروازہ سے جنت میں داخل ہونا چاہے گا۔یہ خونِ ناحق اس کے راستے میں حائل ہوجائے گا۔(بیہقی )اسلام میں نظام معیشت کی نوعیت جدید نظام معیشت سے قطعی مختلف ہے اسلامی نظام معیشت سے مراد کسی منظم معاشرہ میں رہنے والے افراد کی معاشی احتیا جات کی تسکین کا وہ طریقہ کار ہے جو قرآن و سنت کی ہدایات کے تابع ہواسلام ایک مکمل ضابطہ حیات رکھتا ہے زندگی کے تمام ضوابط اسلام کے عقائد سے مربوط ہیں۔ کسی ایک ضابطہ کی اپنی علیحدہ کوئی حیثیت نہیں ایمانیات اور عقائد دین کی بنیاد ہوتے ہیں عقائد کی حیثیت علم کی ہے اور علم عمل پر ہمیشہ مقدم ہوتا ہے عمل ِ صالح کے لیے عقائد اور ایمانیات کا ہونا لازمی ہے۔

قرآن کریم میں ارشاد ہوا ہے…”بلکہ نیکی صرف اس شخص کی ہے جو ایمان رکھتا ہو اللہ پر، آخری دن پر، فرشتوں پر، آسمانی کتابوں پر اور نبیوں پر”۔اسلام میں نظام معیشت کی نوعیت جدید نظام معیشت سے قطعی مختلف ہے اسلامی نظام معیشت سے مراد کسی منظم معاشرہ میں رہنے والے افراد کی معاشی احتیا جات کی تسکین کا وہ طریقہ کار ہے جو قرآن و سنت کی ہدایات کے تابع ہو۔ ان ہدایات کے مطابق اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ صرف دولت، پیدائش دولت اور تقسیم و تبادلہ دولت کا انداز کیا ہو۔اسلام میں معاشیات کے تمام تر اساسی اصول آسمانی صحیفہ قرآن حکیم میں درج کر دیئے گئے ہیں ان سوالوں میں کسی قسم کی بھی ترمیم و تنسیخ نہیں کی جاسکتی البتہ اس کی اجازت دی گئی ہے کہ ان اساسی اصولوں کی روشنی میں حالاتِ کے تحت اصول واضح کیے جاسکتے ہیں بشرطیکہ اساسی اصولوں میں کسی قسم کی معمولی تبدیلی بھی نہ پیدا ہوتی ہو۔ اس کا مطلب یہ ہو اکہ اسلامی معیشت کے اساسی اصول ابد تک کے لیے ناقابلِ ترمیم و تنسیخ ہیں۔چونکہ اسلامی معاشیات کی نوعیت مغربی معاشیات سے بہت حد تک مختلف ہے، لہٰذا اسی بناء پر مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ علمی و عملی موضوع یعنی ”اسلامی معاشیات” کی ضرورت اور اْس کے تقاضوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جس کی وجوہات کچھ یہ ہیں۔جدید مغربی معاشیات کا حال:جدید مغربی معیشت کا ارتقاء مغربی معاشرے میں ہوا ہے جب کہ مسلم معاشرے روحانی، سماجی، سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے مغربی معاشرے سے یکسر مختلف ہے۔ اسلامی معیشت میں رزق کے حلال ہونے پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔

انبیاء کی تخصیص کردی گئی ہے جن میں ہم آسانی سے حرام اور حلال کی تمیز کرسکتے ہیں۔ اسی طرح پیشے کے طیب اور خبیث ہونے کے شرائط واضح کردیئے گئے ہیں اسی لیے مغربی معاشی تجزیوں کا اطلاق مسلمانوں پر کرنا مشکل ہے البتہ کچھ نظریات ایسے ہوسکتے ہیں کہ جن کا اطلاق ہر معاشرے میں ہوسکتاہے لیکن مجموعی طور پر مغربی معاشی تجزیہ کی بنیاد اخلاقی اقدار پر نہیں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مغربی معاشرے میں موجود بہت سی اقدار بھی مسلم معاشرے کی اقدار سے مختلف ہیں۔ اسی لیے مغربی معاشی تجزیوں کا اطلاق مسلم معاشروں پر نہیں ہوتا، مثلاً اسلامی تعلیمات میں سود حرام ہے جب کہ مغربی معاشیات کا پورا ڈھانچہ سود پر کھڑا ہے اسی لیے سودی نظام مسلمانوں کے لیے قابلِ قبول نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہو۔مغربی معیشت خود غرضی میں لپٹی ہے:مغربی معیشت میں خود غرضی کا عنصر نمایاں ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ مغربی معیشت خود غرضی پر مبنی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں مسلمان قربانی کا جذبہ رکھتے ہیں محبت و اخوت اسلامی تعلیمات کا ایک اہم جزو ہے جس کی مغربی معاشیات میں کوئی جگہ نہیں یہاں پر ایک صارف کا پورا زور زیادہ سے زیادہ تسکین کے حصول اور آجر کے لیے منافع کے حصول پر ہے اور اس کو عقلیت پر مبنی رویہ سمجھا جاتا ہے اس لیے مسلمانوں کو ایک علیحدہ معاشی نظام کی ضرورت ہے۔

اسلامی اصولوں کے مطابق عقلیت پسندی:اسلام کے مطابق عقلیت پسندی مغربی عقلیت پسندی سے یکسر مختلف ہے کیونکہ اسلام کے مطابق ایک مسلمان کے سامنے اس کے دنیا کے ہی نہیں بلکہ آخرت کے فوائد بھی ہوتے ہیں۔ مسلمان کے نزدیک آخرت کا تصور اور اخروی افادہ اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول اس کی زندگی کا محور ہوتا ہے، جس کو نظر اندا نہیں کیا جاسکتا اور اس کا معاشی تجزیہ مغربی معیشت دان سے بہت حد تک مختلف ہے الغرض یہ تجزیات اسلامی اصولوں سے خالی ہوتے ہیں۔مغربی تجزیے میں انسان کا مطالعہ منڈی/ مارکیٹ کے تناظر میں:اسلام چونکہ ایک مکمل ضابطہ حیات پیش کرتا ہے لہٰذا اس کے نزدیک زندگی کو ایک اکائی تصور کیا ہے اور اس کے تمام نظام چاہے سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تعلیمی سب ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور اس اکائی کی کڑیاں ہیں اس لیے کسی بھی معاشی مسئلے کا حل نکالتے وقت پوری اسلامی پالیسی کو مدّ ِ نظر رکھا جاتا ہے ایسے بہت سے تغیرات ہیں جو مغربی معیشت میں بیرونی سمجھے جاتے ہیں مگر اسلامی دائرہ کار میں اندرونی سمجھے جاتے ہیں جیسے اخروی ثواب اور انعام اسلامی پالیسی میں اندرونی متغیر کی حیثیت اختیار کرلیتا ہے۔

مغربی معاشیات مین دولت کی غیر منصفانہ تقسیم:اسلام ایک متوازن مذہب ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کے لیے نہ صرف بہتر معاشی نظام دیتا ہے بلکہ بہتر معاشرتی نظام بھی فراہم کرتا ہے۔ اسی لیے اسلامی معاشیات میں پیدائش دولت، صرف دولت، تبادلہ دولت اور تقسیم دولت غرضیکہ تمام معاشی پہلوؤں پر بھر پور توجہ دی جاتی ہے جبکہ مغربی معاشیات سب سے زیادہ زور پیدائش دولت پر دیتی ہے اور تقسیم دولت کا پہلو اس کی نظر سے اوجھل رہتا ہے اسی لیے اس جدید دور میں انسانوں کے درمیان یہ خلیج حائل ہے جو امیر ہے وہ امیر سے امیر تر ہورہا ہے اور غریب ، غریب سے غریب تر… اس کے برعکس اسلام سب سے زیادہ زور دولت و آمدنی کے مخلصانہ تقسیم پر دیتا ہے۔ان تمام نکات کے علاوہ اور بھی کئی وجوہات کی بناء پر مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ معاشی نظریے کی معیشت کی ضرورت اور تقاضے اْجاگر ہوجاتے ہیں۔

Sajjad Ali Shakir
Sajjad Ali Shakir

تحریر: سجاد علی شاکر
تحریر سجاد علی شاکر (فنانس سیکرٹری پنجاب کالمسٹ کونسل پاکستان)
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shilpa Shetty
Previous Post بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی پر فراڈ اور بددیانتی کا مقدمہ
Next Post ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا، گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب
Sardar Mehtab

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.