yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خواتین کے حسن نکھار کے دشمن عوامل

Yes 1 Webmaster March 21, 2015 1 min read
Mobile Woman
Share this:
Mobile Woman
Mobile Woman

تحریر: انجم غزل، کراچی
خواتین حسن نکھار کرنے کیلئے کیا کیا جتن کرتی ہیں لیکن انہیں یہ خبر نہیں کہ ان کے ہاتھ میں موجود موبائل ان کی خوبصورتی کا دشمن ہے۔ ذیل میں بیان کروریسرچ رپورٹ شاید خواتین کو موبائل فون کے حد سے زیادہ استعمال سے نجات دلا سکے۔ خواتین مختلف قسم کی کریموں اور لوشن سے اپنے چہرے کو شاداب رکھنے کی بھر پور اور کامیاب کوشش کرتی ہی رہتی ہیں لیکن جب چہرے پر جھریاں نمایاں ہوجاتی ہیں تو اس کوشش میں اضافہ کوششیں بھی شامل کرنا پڑتی ہیں کہ پہلے جھریاں کو چھپاؤ پھر میک اپ کرو۔

ایسے مواقع پر خواتین نانی دادی کے ٹوٹکوں اور طرز زندگی کو یاد کرتی ہیں جو میک اپ سے دور رہنے کی وجہ سے بڑھاپے میں بھی حسین نظرآیا کرتی تھیں۔ خالص غذا اور قدرتی اشیاء کے استعمال کی بدولت ان کی جلد تروتازہ نظرآتی تھی۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چہرے کی جھریوں کی وجہ عمر میں اضافہ یا میک اپ پراڈکٹس کے حد سے زیادہ استعمال کے علاوہ بھی کچھ ہو سکتی ہے۔ برطانوی ماہرین صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جدید موبائل فون خواتین کے چہرے پر جھریوں کا باعث بن رہے ہیں، اس کے مضر اثرات 18مہینوں کی تحقیق کے بعد سچ ثابت ہوئے ہیں۔

خواتین کے حسن کا سب سے بڑا دشمن اسمارٹ فون کوقرار دیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی اسکرین پر دیر تک دیکھنے سے ٹینشن کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ چہرے کی جلد میں تبدیلی آتی ہے خاص طور پر بھوں کے سکڑنے کا عمل شدید حد تک واقع ہوتا ہے جو پورے چہرے کی جلد کو متاثر کرتا ہے۔

لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں لڑکیوں کی بڑی تعداد کو اسمارٹ موبائل کے اسمارٹ موبائل کے استعمال کے وجہ سے چہرے پر جھریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لندن کی بیوٹی تھراپسٹ نکولا جوز بتاتی ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ان کے پاس ایسی درجنوں لڑکیاں آچکی ہیں جو کم عمری میں ہی جھریوں کا شکار ہوگئی ہیں۔ جوز نے ان لڑکیوں سے ان کی مصروفیات اور عادات کی تفصیل اکٹھی کی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ آئی فون کا ردعمل ہے اس حوالہ سے انھوں نے ٹیکنالوجی اور صحت کے ماہرین سے بھی مناسب مشاورت کی جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ سانولی رنگت کی خواتین اور لڑکیوں کی سب سے بڑی خواہش گوری رنگت ہو تی ہے۔

یہ خواہش شدت اختیار کر جائے تو منفی سوچ کو جنم دیتی ہے جو احساس محرومی کا شکار کر دیتی ہے۔ ”لوگ مجھے نظر انداز کرتے ہیں، میرا مذاق اڑاتے ہیں کاش کسی طرح میرا رنگ گورا ہوجائے”۔ اس قسم کے خیالات ان کے ذہن میں گردش کرتے رہتے ہیں اور یہ خیالات جب دل و دماغ پر حاوی ہو جائیں تووہ میل جول اور تقریبات میں متاثرہ خاتون کی شرکت کا امکان گھٹا دیتے ہے۔ یہ محض احساس کم تری ہے۔ شخصیت میں موجود خود اعتمادی ہی در حقیقت مقبو لیت کا راز ہے۔

اگر سانولی یا گہری رنگت کو نا پسند کیا جاتاہے تو ناک شوز کی ملکہ” اوپراو نفری” کو اس درجہ مقبولیت رنگ کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر حاصل کی ہے۔ شخصیت کو ہر دل عزیز بنانے والے اوصاف میں سے ایک خوش ا خلاقی اور خود اعتمادی ایسے اوصاف ہیں کہ دشمن کو بھی دوست بننے پر مجبور کردیتے ہیں اور یہی اوصاف شخصیت کو ہر دل عزیز بھی بناتے ہیں۔

ایک مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ و سفید رنگت کی حسین و جمیل لڑکی اگر میٹھی گفتگو کے فن سے نا آشنا ہو تو احباب اس سے ملنے سے کترانے لگتے ہیں۔ اسی طرح تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دوسرے آپ کے متعلق وہی سوچتے ہیں اور وہی رائے قائم کرتے ہیں جو آپ خود اپنے متعلق سو چتے ہیں کیونکہ انسان کے خیالات ذہن سے نکلنے والی لہروں کے زیادہ اپنی سوچ اپنے خیالات اور اپنی گفتگو پر توجہ دینی چاہئے۔

Beauty
Beauty

اپنے متعلق خود منفی رائے قائم کرکے اپنی عزت نفس کوٹھیس نہ پہنچائیں، منفی خیالات ذہن سے نکال دیں۔ اس لئے اپنی گفتگو میں بھی منفی باتوں سے گریز کریں۔ یعنی آپ اس منفی سوچ کو مثبت سوچ میں تبدیل کر دیں۔ اپنی شخصیت کے نکھار کی بھر پور کوشش کریں۔ عموما ًاحساس کمتری کا شکار افراد اپنی ذات پر توجہ دینا بند کردیتے ہیں۔ یہ قطعی مضر سوچ ہے اپنی شخصیت کے نکھار کی ہر ممکن کوشش کیجئے۔

تحریر: انجم غزل، کراچی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Rohi Bano
Previous Post روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے زیراہتمام یوم پاکستان لاکورنیو میں بڑے شایان شان طریقے سے منایا جاے گا
Next Post 23مارچ1940ء سے 2015ء تک
23 March

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.