yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

لاہور واقعہ، تحمل و برداشت کی ضرورت

Yes 1 Webmaster March 17, 2015 1 min read
Christian Church
Share this:
Christian Church
Christian Church

تحریر: فیصل اظفر علوی
گزشتہ اتوار کے دن لاہور شہر کی مسیحی برادری کے چرچ پر ہونے والے خودکش دھماکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست ہے جس کا آئین ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں خواہ وہ ہندو ہوں، عیسائی ہوں یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں انہیں وہ تمام حقوق فراہم کرتا ہے جو کہ مسلمان شہریوں کیلئے ہیں، آئین پاکستان کے مطابق ہر اقلیتی برادری پاکستان کا حصہ ہے اور ہم رنگ، نسل اور مذہب کو چھوڑ کر سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔

لاہور میں چرچ پر ہونے والے حالیہ خود کش دھماکوں سے مسیحی برادری کی جو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں وہ انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے جس کی مذمت حکومت پاکستان کے کلیدی عہدیداروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے واشگاف الفاظ میں کی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور میں چرچ پر ہونے والے خود کش دھماکوں کے پیچھے یقینی طور پر ایسے عناصر کا ہاتھ موجود ہے جو ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور بد امنی اور انتشار سے آپس کی آگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں اور ایسے عناصرکا ہدف لاہور واقعے کے بعد کے رد عمل کو دیکھتے ہوئے سو فیصد کامیاب نظر آ رہا ہے۔

لاہور واقعے کے بعد مسیحی برادری کا احتجاج ان کا فطری رد عمل ہے اور ان کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں لیکن جس طرح شہر لاہور اور اس کے بعد پورے ملک میں مسیحی برادری کی جانب سے جو پر تشدد احتجاج دیکھنے میں آیا ہے وہ انتہائی قابل افسوس ہے، چرچ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے مسیحی بھائیوں کیلئے آواز اٹھانے میں پوری پاکستانی قوم مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے لیکن احتجاج کو پر تشدد بنانے سے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے جس کا پوری قوم کو افسوس ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی لاہور واقعے کے بعد مشتعل مسیحی مظاہرین کی جانب سے دو افراد کوصرف مشکوک ہونے کی بنیاد پر زندہ جلایا جانا ہے جو کہ ایک قابل افسوس اور قابل مذمت عمل ہے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے۔

پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان مسلسل ایک دہائی سے دہشت گردی کے عفریت میں جکڑا ہوا ہے جس کا نشانہ زیادہ تر مسلمان مرد، عورتیں، بوڑھے بچے بنتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی مساجد، امام بارگاہوں اور سکولوں پر حملوں کی صورت میں وقتاََ فوقتاََ جاری ہے، ایسے حالات میں جب تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہوں تو ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے بجائے اس کے کہ ہم آپس میں دست و گریباں ہوں اور مذہبی منافرت پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں، موصولہ اطلاعات کے مطابق مشتعل مسیحی مظاہرین کے جانب سے دو مسلمان افراد کو زندہ جلائے جانی کی اطلاع ملتے ہی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد بھی احتجاجی مطاہرے کیلئے سڑکوں پر آ گئی جس کے نتیجے میں مختلف جگہوں پر مسیحی اور مسلمان برادری میں ہاتھا پائی کے واقعات کی بھی رپورٹس سننے کو ملی ہیں، ذرا سوچئے کہ اگر اسی طرح ہم بین المذاہب ہم ہنگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپس میں دست و گریباں ہوتے رہیں گے تو اس کا فائدہ کون اٹھائے گا؟؟؟ یقینی طور پر ایسے حالات کا فائدہ ملک دشمن عناصر اٹھائیں گے جو اب تک اپنے مقاصد میں مکمل کامیاب نظر آ رہے ہیں اور جب تک ہم آپس میں دست و گریباں ہوتے رہیں گے تو وہ دہشت گرد جن کا تعلق کسی مذہب سے نہیں وہ ہمیں آپس میں لڑواتے ہوئے مارتے رہیں گے اور ہم مرتے رہیں گے۔
اپنے حقوق کیلئے پر امن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہولیکن پر تشدد احتجاجی مظاہرے، سرکاری املاک اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا، توڑ پھوڑ ان سب کی اجازت قانون کسی صورت نہیں دیتا چاہے احتجاج کرنے والے مسلمان ہوں یا عیسائی ہوں، مشکوک افراد کا تعین کرنا قانون نافذ کرنے والوں کا کام ہے۔

انہیں جرم ثابت ہونے پر سزا دینا عدلیہ کا کام نہ کہ مظاہرین قانون اپنے ہاتھ میں لیکر از خود یہ فیصلہ کر لیں کہ کون مشکوک ہے اور اس فیصلے کی بنیاد پر اسے سزا بھی دیں، دنیا کا کوئی قانون احتجاج کے دوران ایسے کسی بھی عمل کی اجازت نہیں دیتا، ، حالیہ واقعے کے بعد مسیحی برادری کے پر تشدد احتجاج کی مذمت بشپ آف لاہور نے بھی کی ہے جبکہ پر تشدد احتجاج کے نتیجے میں اب تک 60 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں اور لاہور کے حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ مطاہرین کو سنبھالنے کیلئے انتظامیہ کو رینجرز طلب کرنے پڑے، اگر ہم نے عقل کے ناخن نہ لئے اور اسی طرح آپس میں جھگڑتے رہے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچاتے رہے تو ہمارا خدا ہی حافظ ہے اور ہم ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنتے ہی رہیں گے، ضرورت اس امر کی ہے ایسے اندوہناک واقعات کے بعد صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے عملی طور پر برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے اور احتجاج ضرور کیا جائے لیکن پر امن طریقے سے جس میں سرکاری و نجی املاک کو ہرگز نشانہ نہ بنایا جائے۔

حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ جتنا جلد ممکن ہو سکے سانحہ لاہور کے ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے انہیں عبرتناک سزا دے اور اس کے ساتھ ساتھ دو افراد کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے اس میں ملوث شر پسند عناصر کو بھی کڑی سزا دے جو ملک کا امن و سکون برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور پاکستانی میڈیا کو چاہئے کہ وہ اس وقت بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور غیر جانبدار اور حقائق پر مبنی رپورٹس پیش کرے ، میڈیا کی بریکنگ نیوز کے چکر میں حالات مزید گھمبیر صورتحال اختیار کر سکتے ہیں جس کیلئے میڈیا کو ہوش کے ناخن لینے ضرورت ہے، پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں اس وقت مسیحی برادری اور زندہ جلائے جانے والے افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں ایسے حالات میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جیتنا ہے جس کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی اولین شرط ہے جس کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوگا بصورت ِ دیگر انجام موجودہ حالات سے مختلف نہ ہو گا۔

Faisal Azfar Alvi
Faisal Azfar Alvi

تحریر: فیصل اظفر علوی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Saad Rafique
Previous Post سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنادی
Next Post کونسلر محمد اخلاق برمنگھم برطانیہ کا انٹرویو
Mohammad Aikhlaq

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.