yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

ہماری آنکھ بیتی

Yes 1 Webmaster March 14, 2015March 14, 2015 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: ابن ریاض (سعودی عرب)
ہم چند دن کے لئے منظر سے غائب کیا ہوئے ہمارے قارئین کی گویا جان چھوٹ گئی ہماری ہفتہ وار بے زار تحاریر سے اور انھوں نے اپنے اعصاب کی چمپی ہروائی اور اچھی اچھی تحاریر پڑھنے لگے۔ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے قارئین کو یہ روح فرسا خبر سناتے ہیں کہ ہماری غیرحاضری وقتی تھی اور اب ہم آپ کے اعصاب پر بجلیاں گرانے کو بے چین ہیں۔سعودی عرب میں آب و ہوا گرد آلود ہے اور یہاں بریدہ میں تو رہت کے جھکڑ چلتے ہی ہیں۔ تو کچھ دن سے رات کو سوتے میں ہمیں ایسا محسوس ہوتا کہ جیسے آنکھ میں کوئی کنکر چلا گیا ہو۔

ہم اٹھ بیٹھتے۔ آنکھ مین پانی ڈالتے۔ کبھی آرام آتا کبھی نہ آتا۔ آنکھ خود اپنا پانی نکالتی اور ہماری آنکھ کے کنکر (شھتیر کو نہیں) کو بہا لے جاتی اور ہم پھر سو جاتے۔ اس سارے واقعے کی ہم بیگم کو خبر نہ ہونے دیتے کہ انھوں نے واقعی شہتیر سمجھ کر ہمیں ڈاکٹروں کے سامنے حاضر کر دینا تھا اور ہمیں ڈاکٹر بہت اچھے لگتے ہیں جب تک کہ ہمارا اپنا واسطہ ان سے نہ پڑے۔ اس کے علاوہ ہماری اپنی رائے میں انسان کے اندر بھی مدافعتی نظام ہے جو کہ اگر کوئی مسئلہ ہو بھی تو اس کا بتدریج علاج کر ہی دیتا ہے۔ ایسا گذشتہ دو تین ہفتوں سے جاری تھا اور ہم صبح تک بھول جاتے تھے مگر اس بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی۔ جب آنکھ کے کنکر نے دیکھا کہ یہ بندہ تو اسے وقعت ہی نہیں دے رہا تو اس نے عجیب چال چلی۔ ہفتے کے روز ہم ہفتہ وار تعطیل کے مزے لیتے ہوئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ ساتھ ساتھ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ تبصرہ بھی جاری تھا۔ اتفاق سے ہم پیر بنے ہوئے تھے۔

یعنی کہ ہماری پیشین گوئیاں کہ اب آئوٹ ہوا افریقی بلے باز ماشاء اللہ بہت ٹھیک جا رہی تھیں اور ہم سوچ رہے تھے کہ عالمی کپ کے بعد لوگوں کو ان کا مستقبل بتایا کریں گے کہ اچانک وہ درد کہ اٹھا نہ کبھی کھا گیا انکھ کوایک دم سے دائیں آنکھ میں وہ درد ہوا کہ کڑاکے نکل گئے۔ ہم یہ بتاتے چلیں کہ پہلے بھی ہمیشہ اسی آنکھ میں درد سا اٹھتا تھا۔ ہم نے کرکٹ چھوڑی۔اور بیسن پر جا کر چھینٹے مارے مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔ آنکھیں بند کر کے مراقبے میں بھی گئے کہ آنکھ خود ہی کچھ کر لے مگر نا جی ناں۔ جب حالت نہ سنبھلی تو بیگم کو بھی پتہ چل گیا۔ بیگم نے کہا کہ چلو ہسپتال۔ ہم نے آئیں بائیں شائیں کی کہ ابھی ٹھیک ہو جائیں گے۔ اصل تکلیف میچ چھوڑنا تھا۔ مگر آنکھ تھی کہ لال ہوئی جاتی تھی اور آرام کی صورت بھی نہ دکھی تو طوہًا و کرہًا اٹھنا ہی پڑا۔آنکھیں اب تکلیف سے بند تھیں۔

یہاں پاکستان جیسا حال نہیں کہ جب چاہو ہسپتال چلے آئو یا ہسپتال میں کوئی نہیں تونجی کلینک چوبیس گھنٹے خدمت کو مستعد۔ یہاں نجی شفا خانوں کا تصور نہیں اور عام ہسپتال میں بھی تعطیل کے دوران صرف ایمرجنسی کی سہولت موجود اور بس۔ اپائنٹمنٹ مہینوں بعد ملتی ہے اپنے دوست کو لیا اور پہنچ گئے اسپتال کی ایمر جنسی میں۔ادھر ہم ہسپتال کے لئے روانہ ہوئے۔ ادھر درد بھی کم ہو گیا اور آنکھیں بھی پٹر پٹر دیکھنے لگیں۔ انھوں نے ہمارا فشار خون دیکھا اور پھر بخار کا معائنہ کیا۔ پھر ایک مصری ڈاکٹر نے پوچھا کہ بتا تیری رضا کیا ہے؟ کیوں آئے ہو؟ ہم نے سمجھایا کہ آنکھ میں کنکر چلا گیا ہے۔ انھوں نے ہمیں بیڈ پر لیٹنے کو کہا اور اک خوبرو نرس سے کہا کہ ہماری آنکھیں دھو دے۔ آپ لوگ ہماری قسمت پر رشک نہ کریں کہ وہ مکمل پردے میں تھی اور ہم نے اپنی خوش گمانی کی بدولت اسے خوبرو کہا۔ خیر اس نے ہماری آنکھ کو دھویا غالبًا عرق گلاب سے۔ اس کے بعد کچھ اور قطرے آنکھ میں ڈالے۔پھر ڈاکٹر کو بلایا۔ اس نے میرے آنکھ کا معائنہ کیا ایک بلب سے۔ اور میرے دوست کو میری آنکھ کی پتلی دکھائی اور کچھ کہا جو کہ وہ بھی کچھ سمجھا اور کچھ نہ سمجھا۔ وہ سمجھا کہ پتلی پر نشان ہے۔ اس کے بعد اس نے نرس سے کہا کہ آنکھ پر پٹی باندھ دو۔ یوں ہم بیٹھے بیٹھے بلکہ لیٹے لیٹے مہاراجہ رنجیت سنگھ ہو گئے کچھ قطرے دیے آنکھوں میں ڈالنے کے اور ہمیں رخصت کیا۔ اس کے علاوہ ہم نے سب کو ایک آنکھ سے دیکھنے لگے۔ کیا مرد کیا زن، سب سے ہی ہم ٹکراتے اگر دوست اور بیگم ساتھ نہ ہوتے۔گھر آ کر ہم نے قطرے آنکھ میں ڈالے اور از سر نومسلمان ہوئے پٹی اتار کر۔کچھ دیر بعد ہم ہشاش بشاش تھے اور میچ پر تبصرے دیکھ رہے تھے اور خود بھی کر رہے تھے۔ ایسے ہی رات ہو گئی اور ہم پھر دوا ڈال کے سو گئے۔

ایک بار پھر رات کو دو بجے ہمیں تکلیف ہوئی اور ہم نے دوا ڈالی۔ مگر تکلیف میں شدت ہی آتی گئی۔ صبح تک دونوں آنکھیں بند تھیں۔ کیونکہ اگر بائیں آنکھ کو بھی کھولنے کی کوشش کرتا تو دائیں پر بھی زار پڑتا اور اس میں مزید تکلیف در آتی۔ ساری رات ہماری اسے ہی گزری آنکھوں میں۔ صبح پھر ڈاکٹر کے پاس گئے اپنے ایک جاننے والے کے توسط سے۔ اس بار ہمارے پاکستانی بھائی تھے اور ماہر امراض چشم بھی۔انھیں ہم نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا کہ کذشتہ ورز ہمارے ساتھ کیا ہوا۔ انھوں نے ہماری آنکھ کو معمولی سا کھول کے اس میں کچھ ڈالا تو ہماری آنکھ کھلی کی کھلی رہ گئی۔ یعنی کہ ہمیں کچھ سکون ملا اور آنکھ اب حرکت کرنے لگی۔ اس کے بعد انھوں نے اپنی مشین سے ہماری دونوں آنکھوں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ ہماری آنکھ کی پْتلی پر زخم ہیں۔ اور یہ کہ ہمیں جو دوا دی گئی وہ ٹھیک نہیں تھی جس کے باعث آنکھ میں رات بھر تکلیف رہی۔وجہ کے استفسار پر ان کا کہنا تھا کہ یہ وائرل انفکشن ہے۔ ہم سے پوچھا کہ کب سے ہے تو ہم نے کہا کہ کم و بیش دو ہفتے۔

کہنے لگے کہ اب یہ کچھ پرانا ہو گیا ہے ٹھیک ہونے میں دس دن لگ سکتے۔ ہمیں انھوں نے ٹی وی، لیپ ٹاپ استعمال کرنے سے منع کر دیا اور گاڑی چلانے سے بھی۔ ہم نے کہا کہ ہم لیکچر دے سکتے ہیں تو سوال ہوا کہ کیا آپ معلم ہیں۔ ہمارے اثبات پر انھوں نے ہمیں ایک ہفتے کی چھٹی لکھ دی۔اس طرح پچھلے ایک ہفتے سے ہمارا لیپ ٹاپ بہت مزے میں ہے کہ بیگم اسے کمرے سے دور لے گئی۔ ٹی وی بھی خال خال ہی لگا۔ تاہم چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے اورچھٹتی نہیں ہے یہ کافر منہ سے لگی ہوئی ہم موبائل پر بیگم سے انکھ بچا کر میچ سکور اور اپنے پیغامات پڑھتے رہے۔ اس ہفتے کے دوران ہم اپنے احباب سے ملنے مدینہ کا بھی چکر لگا آئے تاہم احتیاط کے پیش نظر سفر پبلک ٹرانسپورٹ سے کیا۔فی الوقت ہماری آنکھ کم و بیش اسی فیصد ٹھیک ہو چکی ہے اور ان شاء اللہ جلد ہی سو فیصد ہو جائے گی۔

Iibn e Riaz
Iibn e Riaz

تحریر:ابن ریاض(سعودی عرب)

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Maulana Fazlur Rehman
Previous Post واہ مولانا فضل الرحمان واہ
Next Post رشتوں کے ریشم
Family

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.