yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شہر قائد اور نائن زیرو

Yes 2 Webmaster March 13, 2015March 13, 2015 1 min read
Rangers
Share this:
Rangers
Rangers

تحریر : فیصل اظفر علوی
شہر قائد کراچی پاکستانی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہونے کی حیثیت سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے اور بانی پاکستان حضرت محمد علی جناح کے شہر کراچی کو روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے، پچھلی دو دہائیوں سے شہر قائد کی روشنیوں کے دشمن ”نا معلوم” افراد نے نہ صرف کراچی بلکہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی اپن شر پسندانہ کارروائیوں سے شہریوں کا جینا دوبھر کیا ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام تر حالات سے باخبر ہوتے ہوئے بھی اکثر ”نا معلوم” افراد کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں جس کی اصل وجہ قوم آج تک نہیں جان سکی یا یوں کہا جا سکتا ہے کہ انہی نا معلوم افراد کی ”مہربانیوں” کے عوض ارباب اختیار و اقتدار کا کاروبار چل رہا ہے۔۔۔ایک عرصے سے کراچی میں ہونے والی تمام وارداتوں کی کڑیاں اگرچہ ”نا معلوم” افراد سے براہ راست جا کر ملتی آ رہی ہیں لیکن ”معلوم” افراد ان ”نا معلوم” افراد کی ”مہربانیوں” سے بے نیاز خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف تھے

لیکن ملکی سلامتی کی ضامن خفیہ ایجنسیاں تمام تر کارروائیوں اور حالات سے باخبر نظر آرہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر منگل اور بدھ کی درمیانی رات عزیز آباد مکا چوک کے قریب ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی رہائش گاہ ”نائن زیرو” پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان اور جیو نیوز سے وابستہ صحافی ولی بابر کے قتل کیس اور عدالت سے سزا یافتہ مجرم فیصل عرف موٹا اور دیگر سزا یافتہ مجرموں سمیت متعدد کارکنان گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر ”نائن زیرو” سے آپریشن کے دوران پاکستان میں ممنوعہ اسلحہ ، دور بین، واکی ٹاکی سیٹ اور بھاری تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں، جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم کے کارکنان نے نائن زیرو پر چھاپے کی اطلاع ملتے ہی پورے شہر میں ہنگامہ برپا کر دیا ، ایم کیو ایم کے سرکردہ لوگوں کا کہنا ہے کہ رینجرز نے بغیر پیشگی نوٹس اور وارنٹ کے مرکز پر چھاپہ مارا جو کہ غیر قانونی ہے، جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حالیہ واقعے کے بارے میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ اور کارروائی قانون کے مطابق ہے۔

”نا معلوم” افراد کی جانب سے کارروائیاں ہوں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی جائے تو اس کا خمیازہ کراچی کے شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے،ایسے حالات میں کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کی کارروائیوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کی موت کی ذمہ داری کس پر عائد کی جائے؟کیا ایم کیو ایم، اے این پی، پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری چپقلش کا خمیازہ بھگتنے کیلئے صرف کراچی کی عوام ہی باقی رہ گئی ہے؟ اگر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مصدقہ اطلاعات کے عین مطابق ہے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شواہد اور ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی کارروائی کا دائرہ کار بڑھانا چاہئے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اس معاملے کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے، متحدہ قومی موومنٹ کا نام اس سے قبل بلدیہ ٹائون سانحہ کیس میں بھی مرکزی حیثیت کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے لیکن اس کیس پر مزید موثر کارروائی ابھی تک دیکھنے میں نہیں آئی، اگر ایم کیو ایم، اے این پی یا پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنان شر پسندانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں تو حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ان کی مکمل چھان بین کرکے جرم ثابت ہونے پر انہیں الٹا لٹکایا جائے تا کہ مستقبل قریب اور مستقبل بعید میں ایسے عناصر کو عبرت حاصل ہو۔

ایک طرف ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر یہ بیان دے رہے ہیں کہ رینجرز اہلکار اسلحہ اپنے کمبلوں میں چھپا کر لائے اور دوسری جانب اپنے ہی بیان میں یہ اقرار بھی کر رہے ہیں کہ مطلوب افراد کہیں اور پناہ لیتے اور نائن زیرو کو خطرے میں نہ ڈالتے، گویا الطاف حسین کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ وہ مطلوب افراد کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ کہیں اور پناہ لیں ، یعنی ان کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین ”خوش” نہیں دکھائی دیتے، الطاف حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم سے ذاتی دشمنی بنا لی ہے، یعنی رینجرز کو کیا مصیبت آن پڑی کہ وہ اپنی جان بلا وجہ ذاتی عناد کی بنیاد پر جوکھم میں ڈالے؟؟؟الطاف حسین حالیہ واقعے پر مزید گے بیان دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” اگر نائن زیرو میں دہشت گرد موجود تھے تو رابطہ کمیٹی کو خود بتا دینا چاہئے تھا، جانے انجانے میں غلطیاں ہو جاتی ہیں اور کارکنوں سے غلطیاں ہو گئیں ، لیکن اگر کچھ کیا تھا تو آگے پیچھے ہو جاتے ، نائن زیرو کو مصیبت میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی؟” الطاف حسین کے اس بیان سے صاف واضح ہے کہ وہ کارکنان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ آگے پیچھے ہو جاتے ۔۔۔۔

یعنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ اور رینجرز کی کارروائیوں کے حق بجانب ہونے کی وضاحت ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے اپنے بیان میں غیر دانستہ طور پر از خود ہی کر دی، کراچی کے موجودہ حالات پر کراچی بلکہ پورے پاکستان کی عوام قانون نافذ کرنے اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں کی جانب دیکھ رہی ہے کہ ان تمام واقعات اور ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے کتنی تیزی کے ساتھ اس معاملے کی تفتیش کو آگے بڑھایا جاتا ہے اور مجرموں کو سزا دی جاتی ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب وقت ہے کہ ملک میں بد امنی پھیلانے والے عناصر چاہے وہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کا جرم ثابت ہونے پر انہیں عبرتناک سزا دی جانی چاہئے،جبکہ عوام الناس کی بڑی تعداد اس وقت بھی پاک فوج کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھتی ہوئی نظر آ رہی ہے،

اکثر عوامی حلقوں کا کہنا ہے فوج کو شدت پسندی اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خاتمے کیلئے کھل کر میدان میں آنا چاہئے اور واقعتاََ اس وقت پورے ملک خاص طور پر کراچی کو شدت پسندی اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز سے پاک کرنے کیلئے فوج کی جانب سے ایک بڑے آپریشن کی ضرورت ہے جس میں مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر بلا امتیاز الٹا لٹکایا جاسکے اور شہر قائد کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بناتے ہوئے روشنیوں کا شہر بنایا جا سکے۔

Faisal Azfar Alvi
Faisal Azfar Alvi

تحریر : فیصل اظفر علوی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
PTI France
Previous Post پی ٹی آئی فرانس چیپٹر کو شکایات موصول ہو رہی ہیں تحریک انصف کے نام پر کوچ لوگ فنڈ جمع کر رہے ہیں
Next Post رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی سپین
Pakistan People Party Spain

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.