counter easy hit

ویانا:پاکستان سینٹ الیکشن میں آصف زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ میں کامیابی حاصل کرکے اپنی اکثریت برقرار رکھی:پی پی پی آسٹریا

ویانا۔ (محمد اکرم باجوہ) پاکستان پیپلز پارٹی آسٹریا کے صدر ندیم خان ، سینئر نائب صد ر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، نائب صد ر سید وسیم شاہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان سینٹ الیکشن میں آصف زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ میں کامیابی حاصل کرکے اپنی اکثریت برقرار رکھی اور سینٹ میں ایک مرتبہ پھر پی پی پی چیر مین سینٹ بن کر ایک تاریخ راقم کرئے گی۔

ہم سب پی پی پی کے تمام نو منتحب سینیٹرز کو منتحب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور پی پی پی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیرمین آصف زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

Pakistan Peoples Party Austria

Pakistan Peoples Party Austria