yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کچھ باتیں کتابوں کی

Yes 1 Webmaster March 8, 2015March 8, 2015 1 min read
Information Technology
Share this:
Information Technology
Information Technology

تحریر: نعیم الرحمن

یہ بات نہایت تشویش ناک ہے کہ عموما پوری قوم اور خصوصا ہماری نوجوان نسل کتابوں سے خطرناک حد تک دور ہوتی جارہی ہے ۔ گو زمانے نے بہت ترقی کر لی ہے۔ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دود دور ہ ہے ۔ دنیا سکڑ کر عالمی گاؤں بن چکی ہے ۔ مگر میری دانست میں کتابیں اس وقت بھی علم کا سب سے بڑا منبع ہیں ۔ گویا کتابوں سے دوری علم سے دوری کے مساوی ہے۔

ہمارے طلبہ بھی کتابوں سے بھاگتے ہیں ۔وہ صرف اپنی نصابی کتابوں تک محدود رہتےہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کی معلومات جمود کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ یہ کتابوں سے دوری کا ہی شاخسانہ ہے کہ ہمارے طلبہ و طالبات میں تحقیق و تجسس اور شعور و آگہی جیسی حیات ِ جاوداں بخشنے والی چیزیں پروان نہیں چڑھتیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے آج کل کے طلبہ و طالبات علمی میدان میں کوئی بڑا کار ِ نمایاں سر انجام نہیں دے پاتے ۔

یہ کوئی سات آٹھ برس پہلے کی بات ہے ۔ میں نے ایک لائبریری میں بابائے اردو مولوی عبد الحق کی ” قواعد ِ اردو ” دیکھی ۔ اس کتاب کا مطالعہ شروع کیا تو کرتا ہی چلا گیا ۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ تھی کہ جہاں یہ اردو کے بنیادی قواعد سے متعلق مستند معلومات پہنچاتی تھی ، وہاں یہ علم عروض کے بارے میں بھی مفید معلومات کی حامل تھی ۔ مولوی عبد الحق کا اسلوب بیاں بھی بہت خوب ہے ۔ شاید ان کی تحریر کا کچھ سحر بھی شامل تھا کہ میں اس کتاب کا فریقتہ ہوگیا ۔ اس کتاب کے مطالعے سے مجھ پر پہلی بار یہ راز کھلا کے شاعری کے پیچھے بھی در اصل کچھ اس طرح کو کوڈنگ کام کر رہی ہوتی ہے

جس طرح ایک ویب سائٹ کے پیچھے ایچ ٹی ایم ایل ، جاو ا اسکرپٹ وغیرہ جیسی کوڈنگ کا م کر رہی ہوتی ہے ۔ بہر حال۔۔۔۔ میں نے لائبریری میں جاکر اس کتاب سے خوب استفادہ کیا ۔ مگر میں اس کتاب کو مستقلا اپنے پاس رکھنا چاہتا تھا ۔ تاکہ وقت آنے پر کام آ سکے ۔میں اس کتاب کو خریدنے کے لیے اردو بازار گیا ۔ تین چار دوکانوں سے پوچھا ، مگر نہیں ملی ۔ پھر ایک دوکان سے پوچھا ۔ دوکان دار نے میری وضع قطع کا جائزہ لیا ۔ اس نے اپنے تجربے کی بنیاد پر انداز ہ لگا لیا کہ میں اسکول کا طالب ِ علم ہوں۔

حقیقت بھی یہی تھی ۔ لہذا اس نے اردو گرامر کی کوئی کتاب ، جو میرے خیال میں پرائیویٹ اسکول کے استاد چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کا اردو گرامر تیار کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، تھما دی ۔ میں اسے دیکھتا رہا ۔ اور پھر میں نے وہ کتا ب اس کے حوالے کردی اور چلتا بنا ۔ظاہر ہے ، دوکان دار وہی کتابیں رکھیں گے ، جن کی مانگ ہوگی ۔ کتابوں کی بازاروں میں نصابی کتابوں کی مانگ ہے ، اس لیے وہی بکتی ہیں ۔ باقی کتابیں کوئی خریدتا نہیں۔

اس لیے دوکان دا رکھتے بھی نہیں ہیں ۔اگر “قواعد ِ اردو” ایسی کتابیں کوئی دوکان دار خرید بھی لے تو اسے نقصان ہی اٹھانا پڑتا ہے ۔ اسے اس نوعیت کی کتابیں سستے داموں بیچنی پڑتی ہیں ۔ یوں لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں ۔ لہذا ” عقلمند” دوکاندار ایسی کتابیں خریدنے کی ” غلطی ” کم کم ہی کرتا ہے ، جو دانش کا حقیقی منبع ہوتی ہیں ۔ یہ بات بھی تشویش ناک ہے ۔ ہم ایسی کتابوں سے دور ہو رہے ہیں ، جو معلومات کا اصل اور حقیقی منبع ہیں ۔ گو یہ کتاب مجھے بعد میں مل گئی ۔ مگر جتنی مشکل سے ملی ، وہ مجھے پتا ہے ۔

اردو پوائنٹ ڈاٹ کام کی ایک خبر کے مطابق: “کتابوں سے دوری کی وجہ سے نوجوان نسل اپنے اسلامی ، سیاسی ، مذہبی کلچر اور ادب سے بھی غیر مانوس ہونے لگی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق قدر ت اللہ شہاب ، احمد ندیم قاسمی، خواجہ حسن نظامی، ابوالکلام آزاد، چراغ حسن حسرت، میر تقی میر، فیض احمد فیض، ناصر کاظمی ،واصف علی واصف کی کتابوں کے دوکانوں پر ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ مگر ان کو پڑھنے والا کو ئی نہیں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نوجوان نسل کی صرف 19 فی صد تعداد ہی کتابیں پڑھنے کا شوق رکھتی ہے ۔ 60 فی صد سے زائد نسل انٹر نیٹ، فیس بک اور ٹوئٹر کی جانب مائل ہے۔ ”

ہماری نئی نسل ادب سے تو دور ہے ہی ، مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ مذہبی ، سائنسی ، فلسفیانہ اور اس نوعیت کی دیگر کتابیں پڑھنے کی بھی کچھ زیادہ عادی نہیں ہے ۔ مجھے کندن لال کند ن کی “ارمغان ِ عروض ” اور “پس تحریر “( مصنف کا نام یاد نہیں ) کوڑیوں کے بھاؤ ملی ۔کیوں کہ یہ کتاب کوئی نہیں خرید رہا تھا ۔ “ارمغان عروض ” علم ِ عروض پر ایک جامع کتاب ہے ۔شعرا ء حضرات اس کتاب کی افدیت کے بارے میں بہ خوبی آگاہ ہوں گے۔ جب کہ ” پس ِ تحریر” میں اردو کے کچھ ادیبوں کا انٹر ویو تھا ۔جن میں ممتاز مفتی اور احمد ندیم قاسمی کا نام قابل ِزکر ہے ۔ یہ بھی بڑی معلوماتی کتاب تھی ۔جس میں مصنف نے ایک منفرد طریقے سے ارد و کے چند ادیبوں سے سوالات پوچھے تھے ۔

اسد مفتی روز نامہ جنگ کے کالم نگار ہیں ۔ عموما وہ عالمی موضوعات پر لکھتے ہیں ۔ میں ان کی تحریریں شوق سے پڑھتا ہوں ۔ 11 فروری 2015 ۓء کے اپنے کالم “کتاب مر نہیں سکتی” میں رقم طراز ہیں : “چند روز قبل کا واقعہ ہے ، میں نے اپنے چھوٹے بیٹے آدم کو مطالعہ کی اہمیت سمجھاتے ہوئے ٹیلی وژن دیکھنے سے پرہیز کی تلقین کرتے ہوئے کہا، “کتابیں پڑھنے کے لیے تمھیں وقت کب ملتا ہوگا ؟” بیٹے نے کہا ، “کتابیں پڑھنے سے کیا فائدہ پایا؟”

“اس سے آپ کا ذہن وسیع ہوتا ہے۔”میں نے جواب دیا ۔ آدم کا جواب تھا ، “وہی ساری چیزیں ٹی وی پر بھی ہیں ، چناں چہ ذہن ٹی وی دیکھنے سے بھی وسیع ہوتا ہے ۔” میں کہتا ہوں ، “کتابوں میں تمھیں بے شمار سائنسی معلومات اور ان کا احوال ملے گا ۔” بیٹا کہتا ہے ، ” سائنس ٹی وی پر بھی ہے ۔” میں پھر کہتا ہوں، کتابوں میں ادب ہے ، سیاست ہے ، صحافت ہے ۔ ثقافت اور تہذیبی سرمایا ہے۔”

آدم جواب دیتا ہے ، ” ایسی بہت سی چیزیں اور پروگرام جن کا تعلق ادب ، صحافت ، ثقافت ، سیاست ، تفریح اور تہذیب و تمدن سے ہے ، ٹیلی وژن پر بھی موجود ہیں ۔” بیٹے کو سمجھاتے ہوئے جب تنگ آجاتا ہوں تو کہتا ہوں ،”اس کے باوجود تمھیں کتابیں پڑھنی ہوں گی ۔” “وہ کیوں ؟” بیٹے نے پو چھا ۔ “اس لیے کہ ہم کتابیں لکھتے ہیں ۔” باپ کی زبانی یہ دلیل سنتے ہی بیٹا کہتا ہے، ” جب ہم کتابیں پڑھتے ہی نہیں ہیں تو آپ کتابیں لکھتے کیوں ہیں ؟” جدید دنیا کے ساتھ ساتھ قدم بہ قدم چلنے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ ہمیں کتابوں سے اپنا ناطہ جوڑنا ہوگا۔

Politics
Politics

تحریر: نعیم الرحمن

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Altaf Hussain
Previous Post سینیٹ انتخابات ، الطاف حسین نے کمیٹی کے ناموں کی منظوری دے دی
Next Post تمام محب وطن پاکستانیوں کے نام ایک ماں کا پیغام
Army School Peshawar Attack

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.