yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عالمی ادبی جریدہ” حرف “کے لئے چند حروف!

Yes 1 Webmaster February 25, 2015 1 min read
Akhtar Sardar Chaudhry
Share this:
Balochistan
Balochistan

تحریر: اختر سردار چودھری ۔ کسووال
کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے۔ بلوچستان دوسرے صوبوں کی طرح ادبی حوالوں سے کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ کوئٹہ سنٹر کے پروگرام دوسرے صوبوں کی طرح بے حد پسند کئے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ کچھ شہر بلکہ ملک کا ہر صوبہ نعمت خداوندی کے ساتھ ساتھ کسی نہ کسی حوالے سے اپنی الگ پہچان ضرور رکھتا ہے۔ کوئٹہ سے شائع ہونے والاادبی مجلہ “حرف “چار سو صفحات سے زائد پر مشتمل ہے ٹائٹل پرتصویر امن کا پیغام دیتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی کیلئے دعائیں کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔”حرف “کا ٹائٹل اتنا سادہ اور خوبصورت ہے کہ بیان سے باہر ہے۔

مدیر سید نوید حیدر ہاشمی ،سرپرست میر شاہنواز مری( صوبائی وزیر کھیل و ثقافت حکومت بلوچستان) اور محترمہ راحیلہ درانی (ایم پی اے)محترمہ یاسمین لہڑی (ایم پی اے )،نگران جناب منیر احمد بادینی چیئر مین کوئٹہ رائٹرز فورم(رجسٹرڈ) کوئٹہ پاکستان اس کے ساتھ ساتھ مجلس مشاورت کے تمام اراکین نے اس ادبی دستاویز میں جو رنگ پیش کئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ بلوچستان کے ادبی افق سے طلوع ہونے والی اس ادبی دستاویز نے ملکی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے ناصرف ملکی سطح پر بلکہ بیرون ملک “حرف” کے 17 نمائندگان نے بھی یہ ثابت کر دکھایا ہے وہ میرے ملک پاکستان سے نکلنے والے “حرف “کی کس حد تک پذیرائی میں شامل ہیں۔ آئیں اس ادبی جریدہ پر ایک سرسری نظر ڈالیں۔

حرف آغاز” مدیر کے قلم سے شعرا ،ادبا ء اور دانشوروں کی موجودہ صورت حال دہشت گردی ،غربت ،قوم کی سسکیاں ،افرا تفری وغیرہ پر ہمارا حساس طبقہ زیادہ تر خاموش ہی نظر آیا جس پر مدیر نے اداریہ میں ان دانشوروں کو اپنی ذمہ داریوں کا حساس دلایا ،وہ لکھتے ہیں کہ ۔خود کو حساس طبقے کا فرد گرداننے والے اپنے حق حساسیت سے دستبردار اور لاتعلق نظر آئے ،وہ مزید لکھتے ہیں کہ اگر وہی اپنے ہاتھوں میں “مصلحتوں ” کی چوڑیاں اور پائوں میں” بے حسی” کی پازیبیں پہن لیں تو پھر معاشرتی تبدیلی کا نعرہ ہمیں میدانوں اور صحرائوں کی بجائے ہیجڑوں کے آنگن میں ٹھمکے لگاتا ہوا نظر آئے گا ،جناب مدیر دانشوروں ،ادباء ،شعراء سے عہد لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آئیے عہد کریں کہ اس ملک کی تقدیر ہم نے ہی بدلنی ہے اب ہمیں اس “جہاد بالقلم” میں ” حروف” کی ذرہ پہن کر شریک ہونا ہے ۔
“حرف عجز”، میں دو حمد ہیں حجاب عباسی ،اور ریاض ندیم نیازی کی ایک حمد کا ایک شعر دیکھیں ۔

کس طرح شکر کا حق مجھ سے ادا ہو اس کا
۔اپنی خلقت کو جو احمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سا پیمبر بخشے

چھ عدد نعتیں ہیں اور اتنے ہی سلام ایک نعت کا ایک شعر دیکھیں ۔ سبھی رفعتیں اس کے سامنے سر نگوں تری عظمتوں کا ہے آسمان مری سوچ میں “حرف دانش “میں 10 تحقیقی و تنقیدی مضامین شامل ہیں ۔جو کہ خاصے کی چیز ہیں ۔”نکتہ ہائے آموختہ “جناپ پرویز ساحر نے ترتیب د ہماری طرف سے ان کومبارک باد ۔زاہد فخری ایک سفر نصیب شاعر پر خوبصورت تبصرہ حرف دانش میں جناب ڈاکٹر جواز جعفری کا پڑھنے کوملا۔

دکھ یہی فخری مری ہجرت کے لا حاصل میں ہے
ایک بھی چہرہ یہاں سچا نہیں لگتا مجھے
حاسدوں کی بستی ہے نفرتوں کا جنگل ہے
پیار کا پکھیرو اب کس کے پیڑ پر بیٹھے

“حرف ورود “میں 26شعراء کی 46 غزلیں ، دوسری جگہ 40 شعرا کی 82 غزلیں ہیں ،اور تیسری جگہ 33 شعراء کی 46 غزلیں شامل ہیں ۔ ویسے اتنی غزلیں شائع نہیں کرنی چاہیے “،حرف” صرف شاعری کے لیے تو مخصوص نہیں ہے ناں ۔ کئی ایک غزلیں چونکا دینے والی ہیں ۔”حرف خیال”، افسانوں کے لیے مخصوص ہے جس میں 16 افسانے شامل ہیں ۔ میرے خیال میں اچھا شعر ،افسانہ ،کہانی،وہ ہوتی ہے جس کو پڑھتے ہوئے لگے کہ یہ تو میرا خیال ہے ،میری کہانی ہے ،کامیاب ادیب ،شاعر،افسانہ نگار کا یہ ہی کمال ہوتا ہے ،وہ دوسروں کے دلی جذبات کو بیان کرتا ہے ،حرف میں شامل بہت سی غزلیں اور افسانے پڑھ کر ایسا ہی محسوس ہوتا ہے ۔ستیہ پال آنند پروفیسر ،ڈاکٹر کی مختصر نظم “میں زاویہ قائمہ نہیں ہوں” کا ساخیاتی و فکری جائزہ سید تحسین گیلانی نے چھ صفحات پیش کیا

جس نے اس عام سی نظم کو خاص بنا دیا ۔”حرف خاص /خصوصی گوشے “،شاعری اور افسانوں کے لیے ہے جس میں صرف تین مضامین شائع ہوئے ہیں ۔”حرف ناآشنا”،جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس میں تراجم شائع کیے جاتے ہیں جو کہ اس شمارہ میں 8 تراجم ہیں ۔یہ بہت اچھی کاوش ہے اس سے قاری عالمی ادب،اردو کے علاوہ دیگر زبانوں کے ادب سے واقف ہوتا ہے ۔ان کی تعداد 10 کر دی جانی چاہیے ۔حرف نزول، میں کل 30 نظمیں ہیں ایک سے بڑھ کر ایک نظم پڑھنے کو ملی ،۔ اس بعد اندرونی ٹائٹل کا نام ہے” حرف شگفتہ /طنزو مزاح “کے نام سے مخصوص ہے اس گوشے میں ڈاکٹر سعید اقبال سعدی کا مضمون,نظمیں ،غزلیں شامل ہیں ۔جسے پڑھتے ہوئے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سج جاتی ہے دور سے دیکھنے والا آپ کی ذہنی صحت پر شک بھی کر سکتا ہے۔ حرف معلوم”میں تقاریب و رپورٹس میں 11 سیمینارز، مشاعروں، ادبی کانفرنسوں، اعزازی تقریبات، کتاب کی رونمائی، وغیرہ کے عنوان سے شائع کیے گے ہیں۔

آخر میں “حرف پیام” کے عنوان سے قارئین کے 15 خطوط شائع کیے گئے ہیں ۔یہ بھی خیال رہے کہ حرف میں شامل بہت سے لکھاریوں سے میں دو بدو نہیں ملا ۔لیکن بہت سے جریدوں ،رسائل،میں ان کے لکھا پڑھا ہے ، کہنا یہ چاہتا ہوں کہ اگر یہ پالیسی بنا ئی جائے کہ ایک ادیب صرف ایک موضوع پر حرف کے لیے لکھے ،طبع آزمائی کرے ،حرف میں یہ مجھے خامی محسوس ہوئی ہے کہ ایک ہی ادیب نے ہر موضوع پر لکھا ہے ،سب ہی ہر فن مولا ہیں،میری درخواست پر اگر مدیر توجہ دیں تو اس سے حرف کا تعلق مزید لکھاریوں سے مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ لکھاریوں میں ایک مقابلے کی فضا بن جائے گی جس کا حرف کے معیار پر اثر پڑے گا ،سلیکشن کے لیے ایک بورڈ تشکیل دیا جائے جو کہ سفارش کی بجائے معیار کو ترجیح دے ، اور حرف کا عوامی ایڈیشن ہونا چاہیے ، کیونکہ موجودہ مجلہ مہنگا بہت ہے ،عام قاری کے لیے اسے خریدنا مشکل ہے ۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan Terrorism
Previous Post پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی
Next Post عبرت کا جہاں
Firon Coffin

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.