yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سوچ کے زاوئیے

Yes 2 Webmaster February 11, 2015 1 min read
Positive Thinking
Share this:
Positive Thinking
Positive Thinking

تحریر : ایس یو سمیع
کسی زمانے میں خطوط بھیجے جاتے تھے ‘اس زمانے میں قلمی دوستی ہوا کرتی تھی’ آج کے دور میں موبائل دوستی اور نیٹ دوستی (فیس بک’یاہو’اورٹوئٹر دوستی) معرضِ وجودمیں آئی ہے۔زمانہ کتنی ترقی کر گیاہے کہ ہم پاکستان ہی میں مختلف اشیاء بنا رہے ہیں یعنی میڈ ان پاکستان ‘جیسے شیعہ ‘سنی’وہابی ۔ ۔ ۔۔ایک لمبی لسٹ ہے لیکن آج تک لفظ”موبائل سیلولر فون” کا اُردو میں مترادف نہیں تلاش کرپائے اوربڑھکیں سُنیئے تو لاحول ولا پڑھنے کو دل کرتاہے۔بدلتے زمانے میں موبائل دوستی سود مند بھی ہوسکتی ہے اور خطرناک بھی۔اکثر خواتین وجواں سالہ بچے اسی موبائل دوستی میں اپنی عفت کھو چکے ہیں۔ہمارا بھی ایک فیس بک اورموبائل دوست ہے ۔جس کی سوچ کے اپنے ہی زاوئیے ہیں۔انہی زاوئیوں کی موجودگی میں اُن کی بے لوث باتیں اوربسااوقات” مدد”ہمارے دل میں اُن کیلئے ایک تگڑا سامقام بنا چکی ہے اس سب کے باوجود نہ وہ ملنے آئے ہیں’ نہ ہم نے ہمت کی ہے۔اب تو وہ ایک کتاب کے مالک بھی بن چکے ہیں ‘مالک سے یاد آیااُن کا نام ۔ ۔ ۔ ۔نام۔۔عبدالماجد ملک ہے۔ایک خوبصورت لوگو”عوام کی سوچ” کے ساتھ کالم پر طبع آزمائی کرتے ہوئے اکثراخباروں میں پائے جاتے ہیں۔

یوں تو چونکہ موبائل پر آج کل بندے کی فوٹوبھی نازل ہوجاتی ہے لیکن ہم انہیں خواب میں بھی کئی مرتبہ دیکھ چکے ہیں۔ان کی ایک خوبی کفایت شعاری ہے۔کفایت شعاری میں وہ اتناکمال رکھتے ہیں کہ منت ‘ترلہ کرنے کے باوجود مجھے خواب میں بھی اپنی کتاب نہیں دی۔ہم بھی انہی کے اہل وطن ہیں ‘لہذا ہم بھی کفایت شعاری میں اپناثانی نہیں رکھتے ‘ محترم ناصرملک کے پاس بیٹھے ‘بیٹھے مفت میں ان کی کتاب اُٹھائی اورپڑھنا شروع کردی۔آج کے دورمیں بجلی نام کو نہیں لیکن ماجدبھائی کی کتاب بندے کے ساتھ بجلی کی طرح چمٹ جاتی ہے اوربندے کو ویساہی کردیتی ہے جیسا۔۔۔حال بجلی کرتی ہے یعنی آتی جاتی رہتی ہے’ خیالوں میں۔ساٹھ فیصد کتاب پڑھنے کے باوجود دل کرتاہے ‘اپنی معصوم سی لائبریری میں ماجد بھائی کی سوچوں کا ٹوکرایعنی ”سوچ نگر”کتاب لاکررکھ دوں۔اس کا فائدہ یہ ہوگاکہ جب بور اوربوجھل کرنے والی کتابیں پڑھ کر اکتاجائوں گاتو ”سوچ نگر”کا ایک آدھ مضمون دہرالوں گاجیسے اُٹھ مجاہد جاگ ذرا’گداگری وغیرہ۔دوسرا فائدہ یہ ہو گاکہ میری کتابیں دیکھنے والے پر اچھاامپریشن پڑے گاکہ روزنامہ جناح کے وڈے لکھاری کی کتب ‘معاف کیجئے گاکتاب بھی لائبریری میں شامل ہے’وہ جرورسوچے گاکہ ہونہ ہویہ اس کا یار ہوگا۔اب آپ سوچیں گے کہ قاری کو کیسے پتہ چلے گا توبھائی میں کتاب کے خالی صفحے پر لکھ دوں گاناں’ عبدالماجد ملک سکنہ رکھی’ میانوالی کی طرف سے۔

کتاب کے متعلق ایک اہم بات آپ کیلئے بتاناضروری سمجھتاہوں۔کتاب خریدنے سے پہلے آپ کو معلوم ہوناچاہیئے کہ لکھاری سیدھاسادہ بندہ ہے۔شلوارقمیض اورکبھی کبھی پینٹ شرٹ کے ساتھ ٹائی لگاکرلاہور کی گلیوں میں پھرتاہے۔یہ سب معلومات مصدقہ ہیں اورمیں نے نیٹ سے ڈائریکٹ حاصل کی ہیںلہذاغلط ہونے کا سوال ہی نہیں پیداہوتا۔ہاں تو بات ہورہی تھی ماجد بھائی کی کفایت شعاری کی تو اس کا ایک فائدہ قاری کو بھی پہنچتاہے ۔ماجد بھائی مضمون کے انتخاب میں بھی کفایت سے کام لیتے ہیں’کوئی ایسا موضوع کم چنتے ہیں جس میں کوئی پکوڑے یاگلے ‘سڑے امرود بیچے۔وہ ہمیشہ رہنے والے اورمعاشرتی وسماجی اصلاح کے موضاعات کو سپرد قلم کرتے ہیں۔البتہ ایک بیماری انہیں ہے’ جس سے مجھے الرجی ہے ۔بیماری کا آپ کا اسلیئے نہیں بتائوں گاکہ کتاب پڑھ کر آپ کو خود بخود معلوم ہوجائے گا۔اگر آپ بھی میری طرح کنجوس ‘مکھی چوس ہیں تو اس کتاب کو پڑھنے کیلئے ”مکتبہ علم ودانش” کی ویب سائٹ پر جائیے اورلطف اُٹھائیے۔

عبدالماجدملک آج کل لاہور کی ایک چنگی وڈی ڈائنوسارجتنی کمپنی میں مینیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔کار بھی انہوں نے بدل لی ہے اسلیئے آج کل وہ فری رہتے ہیں کیونکہ پہلے میں نے جب بھی فون کیاوہ ورکشاپ ہی میں مصروف پائے گئے۔ایک مرتبہ تو نہیں معلوم کیاوجہ تھی کہ مجھ سے بات کرتے ہوئے فون بھائی فرخ شہبازوڑائچ کو دے دیا۔مجھے توفائدہ پہنچاکہ ایک نئے وڈے صحافی سے شناسائی ہوگئی لیکن ماجد صاحب کا نقصان ہواکہ موبائل کی بیٹری ڈائون ہوگئی۔سناہے جب ورکشاپ میں ہوتے ہیں توکال اٹینڈ نہیں کرتے بلکہ مستری پرنظررکھتے ہیں’کیونکہ وہ بھی تو ایک قسم کاکرنٹ افیئر ہی ہواناں جی۔اگر آ پ کو میری بات کا یقین نہیں آرہاتو”سوچ نگر”پڑھیئے ‘آپ کو خود بخود اندازا ہوجائے گاکہ وہ کرنٹ افیئرز پر کتنی گہری نظررکھتے ہیں۔بات سے بات نکلتی ہے ‘لفظ دو ہیں ”کرنٹ” اور”افئیرز” معلوم نہیں انکی دلچسپی کس میں ہے۔اگر آپ کسی فیصلے پر پہنچ جائیں تو مجھے بھی ضرور اطلاع کیجئے گا۔

آخرمیں آپ کا تجسس ختم کرنے کیلئے انکی بیماری کے متعلق لکھتاچلوں کہ انھیں غریب لوگوں کی مدد کرنے اور بغیر ڈیٹا کے کالم لکھنے کی بیماری ہے۔بیماری کی شق دوم ہی کی بناء پر وہ دوسرے کالم نگاروں سے مختلف ہیں۔لفاظی اورتضنع سے حتی الوسع کنارہ کش رہتے ہیں۔شاعربھی ہیں ۔اوریہ انکی بیماری کی تیسری شق ہے جس سے مجھے الرجی ہے کیونکہ ایک تو کوشش کے باوجودمجھے شاعری کرنی نہیں آتی’ دوسراسناہے کہ قومیں جب زوال پذیر ہوں تو کثرت سے شاعری کرتی ہیں اورجب ان کے عروج کازمانہ ہو تو ”نثر ”تحریرہوتی ہے۔مغلیہ سلطنت کے عروج میں بادشاہوں نے ”تزک بابری” اورتزک جہانگیری لکھی اوربیش بہا نثر تخلیق ہوئی جبکہ زوال کا بادشاہ’ بہادر شاہ ظفرجوکہ بلند پایہ شاعر تھا’ غالب کو اچھی تنخواہ بھی نہ دے سکتاتھا۔

یہ بھی سن رکھاہے کہ ایک بادشاہ نے اکبراعظم کے متعلق کہاتھاکہ مجھے اس کی تلوارسے زیادہ اُس کے چہیتے لکھاری کی قلم سے زیادہ خوف آتاہے۔لگتا ہے اسی عروج وزوال کے گھن چکر سے بچنے کیلئے عبدالماجدملک نے پہلے نثرکی کتاب متعارت کروائی ہے ۔اس لیئے میںنے سوچاکہ اسکازوال آنے سے پہلے ہی کچھ لکھ دوں ‘ممکن ہے ارادہ ترک کردے ۔مگر دھن کا پکا ہے ‘میانوالی کی مٹی سے خمیر اُٹھا ہے ‘اُمید ہے ایسانہیں کرے گا۔ایک تو آپ کو ہر بات مثال دے کر سمجھانی پڑتی ہے ‘بھائی جب فائدہ ہویانقصانُ ہم چار مہینے دھرنادے سکتے ہیں تو شاعری کیوں نہیں کرسکتے ‘ہیں جی!

S.U. Sami
S.U. Sami

تحریر : ایس یو سمیع
s0333_9838177@yahoo.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post تخت لاہور والے آجکل خود دہشت میں ہیں
Next Post الطاف حسین اور عمران خان آمنے سامنے
Syed Anwer Mahmood

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.