yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

گورنر پنجاب کا استعفیٰ، حکومتی نظام کی نااہلی

Yes 1 Webmaster January 31, 2015 1 min read
Lala Sanaullah Bhatti
Share this:
Chaudhry Mohammad Sarwar
Chaudhry Mohammad Sarwar

تحریر۔۔۔لالہ ثناء اللہ بھٹی
34برس پہلے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے برطانیہ منتقل ہونے والے چوہدری سرور ، برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے رہے۔ چوہدری صاحب کو ہائوس آف کامنز کی تاریخ میں پہلا مسلمان رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ چوہدری محمد سرور نے 1997ء سے 2010ء تک برٹش پارلیمنٹ کے ممبر کی حیثیت میں پاکستان ، کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائی اور بہت محنت اور مستعدی سے دنیا کی مسلم اقلیتوں کے مسائل عالمی پلیٹ فارمز پر اٹھائے۔ انہوں نے امریکا کی اسلامی ممالک کے خلاف پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایااور امریکی خارجہ پالیسی کی حمایت کرنے والی برطانوی حکومت پر بھی بڑی جرات سے تنقید کی۔

چوہدری محمد سرور نے اپنے دورِ گورنری میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بالخصوص صحت اور تعلیم کی ترقی اور سماجی بہبود کے بہت سے کام کیے۔ انہوں نے سوات و کشمیر کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ سیلاب کے دنوں میں جنوبی پنجاب کے متاثرین کے لیے اپنے بیرونِ ملک مقیم ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہزاروں مکانات تعمیر کروائے اور چھ ماہ سے زائد عرصے تک 10ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کو خوراک و لباس اور دوسری ضروریاتِ زندگی فراہم کیں۔ ان کی فلاحی تنظیم نے رجانہ میں ایک بہت بڑا اور جدید ہسپتال قائم کیا۔

پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ میں دیگر فلاحی کاموں کے علاوہ تکنیکی و فنی تعلیم کے ادارے قائم کیے اور بہت سے تعلیمی اداروں میں سائنس لیبارٹریز اور کمپیوٹر لیب قائم کیں۔ فنی تعلیم کے اساتذہ کی بیرونِ ملک تربیت کے لیے فنڈز کا انتظام کیا۔ چوہدری محمد سرور کے ذاتی دوست کی حیثیت سے امورِ تعلیم کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی اور برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم گورڈن برائون مارچ 2014ء میں اسلام آباد آئے اور یہاں انہوں نے تعلیم کا نامکمل ایجنڈا کے عنوان سے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اقوامِ متحدہ کی طرف سے 16کروڑ ڈالر، امریکا کی طرف سے 14کروڑ ڈالر اور یورپی یونین کی طرف سے 10کروڑ ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا تھا۔

قارئین ! گذشتہ کئی سالوں سے چودھری محمد سرور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بہت سے پیچیدہ مسائل حل کرانے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کو عزت کا مقام دلانے میں اپنا وسیع اثرو رسوخ استعمال کرتے رہے ہیں۔ گورنر پنجاب کی حیثیت سے ان کی تقرری پر تارکینِ وطن بالخصوص برطانیہ میں مقیم تارکینِ وطن اور جنوبی پنجاب کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور یہ توقع کی جارہی تھی کہ ان کے اس عہدے پر موجود ہونے کی وجہ سے پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائل حل ہونگے۔ اس اعتماد کی بحالی کے بعد تارکینِ وطن پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے تھے ۔ وہ ایک اصول پسند ، دیانتدار اور اعلیٰ منتظم کی شہرت رکھتے تھے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے ان کے متعلق کہا جارہا تھا کہ ان کا کچھ پتا نہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ اس بات کے بارے میں بھی سرگوشیاں ہورہی تھیں کہ اگر موجودہ حکومت ختم ہوگئی تو نگران سیٹ اپ میں چوہدری سرور کا کردار بہت اہم ہوسکتا ہے۔

چوہدری محمد سرور گذشتہ 3 ماہ سے حکومت میں رہتے ہوئے بھی حکومت مخالف بیانات دے رہے تھے جسکی وجہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت میں بھی ان کے لیے سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ گورنر پنجاب کے پاکستانی سیاست کے حوالے سے تحفظات تھے اور وہ موجودہ سسٹم سے خوش نہیں تھے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے چوہدری سرور نے بیان دیا تھا کہ حکومت کو ماڈل ٹائون میں اس قسم کا ایکشن نہیں لینا چاہیئے تھاجس پر وفاق نے شدید ردِ عمل کیا تھا اور گورنر کو محتاط رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ حال ہی میں امریکی صدر باراک اوباما نے جب بھارت کا دورہ کیا تو وہ پاکستان آئے بغیر ہی واپس لوٹ گئے جس پر چوہدری سرور نے یہ ردِ عمل ظاہر کیا تھا کہ یہ ہماری حکومت کی سفارتی ناکامی ہے جس سے پاکستانی عوام کو دکھ ہوا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 55ہزار پاکستانی شہید ہوچکے ہیں اور ملکی معیشیت کو 100بلین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے اور تاحال افواجِ پاکستان اور پوری قوم ہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

ان تمام حالات کے باوجود امریکی صدر کا صرف بھارت کا دورہ کرنا اور پاکستان نہ آنا، میری سمجھ سے باہر ہے۔ گذشتہ جمعرات کے روز گورنر ہائوس میں بطور اپنی آخری ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ میں سب سے پہلے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے امریکی صدر باراک اوباما کے دورے کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے بھی مفاد میں ہے کیونکہ جو حکومت کی ناکامیوں کی نشاندہی کرتا ہے وہ اصل میں حکمرانوں کا دوست ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سچ بولنے کا قحط ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ اگر سچ بولنے سے آسمان بھی گر پڑے تو اسکو گرنے دیا جائے۔

اس لیے میں نے بھی ہمیشہ سچ کی بات ہی کی ہے اور جب شریف برادران نے مجھے گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تو میں اس کے لیے پاکستان آیا کیونکہ میں پنجاب کے عوام اور دنیا بھر میں رہائش پذیر پاکستانیوں کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتا تھا مگر میں ناکام رہا جس پر میں پنجاب کے عوام اور اووسیز پاکستانیوں سے بھی معافی کا طلبگار ہوں۔ میں چاہتا تھا کہ اپنے تجربے کی بنیاد پر ایسا معاشرہ بنانے کی کوشش کروں جہاں انصاف کا بول بالا ہو اور تعلیم، روزگار اور ترقی سب کے لیے برابر ہو۔ میں انتہائی دکھ سے تسلیم کررہا ہوں کہ پاکستان میں ظلم اور نا انصافی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، غریبوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ قبضہ گروپ اتنا متحرک ہے کہ ان کے سامنے ایک گورنر بھی بے اختیار ہے۔

انصاف کمزور ہوچکا ہے ا، زنا بالجبر اور عورتوں پر تیزاب پھینکنے اور کمسن بچوں اور بچیوں کو اغواء کرنے کے بعد ان سے بد فعلی کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور مظلوم انصاف کے لیے دربدر ہیں۔ پاکستان میں سیاسی ورکرز صرف دریاں بچھانے اور نعرے لگانے کے لیے مختص ہیں جبکہ برطانیہ میں سیاسی ورکرز کو ان کا حق دیا جاتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بھی سیاسی کارکنوں کو ان کا مقام دیا جائے اور یہاں بھی غریب کا بچہ پارلیمنٹ میں جاکر عوام کی نمائندگی کرے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میں نے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے لیکن پاکستان کے مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے عوام کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑتا رہوں گا۔ یہ بھی لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان میں 23ملین بچے سکولوں میں نہیں جا رہے ۔ 68سال گزرنے کے بعد بھی نصف پاکستانی عوام آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیںجسکی وجہ سے انتہائی خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔میں نے 18ماہ تک اپنی ذمہ داریوں کے دوران ملک و قوم کی بہتری کے لیے جو کچھ ہوسکا، وہ کرنے کی کوشش کی۔ اور میری کوششوں سے ہی پاکستان کو جی ایس ٹی پلس اسٹیٹس کا درجہ ملا۔

میں نے ایچی سن کالج میں میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھنے اور وہاں پر محنتی غریب بچوں کے داخلے کے لیے ان کا حق دلا کر فرسودہ داخلہ پالیسی کا بھی خاتمہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا بھارت اقوامِ متحدہ کی سکیوریٹی کونسل کا رکن بنانے کی کوششیں اس وقت تک کامیاب نہیں ہونے دیں گے جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرتا ۔ یہ بڑی حیران کن بات ہے کہ دنیا بھر کے تقریباََ 1.5بلین مسلمانوں کو اقوامِ متحدہ کی سکیوریٹی کونسل کا ممبر نہیں بنایا جاتا اور نہ ہی اقوامِ متحدہ کے ایوانوں میں مسلمانوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر اقوامِ متحدہ کی سکیوریٹی کونسل بنانی ہے تو اس میں مسلمان ممالک کو بھی رکنیت کا حق دیا جائے۔ گورنر ہائوس میں بطور گورنر اپنی آخری پریس کانفرنس کے بعد چوہدری محمد سرور نے باضابطہ طور پر گورنر ہائوس کو بھی خالی کردیا ۔ گورنر ہائوس کے ملازمین انتہائی افسردگی کے ساتھ انہیں گیٹ تک چھوڑنے آئے۔

قارئین! چوہدری محمد سرور کا استعفیٰ ، حکومتی نظام کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور یہ گویا سسٹم کے منہ پر طمانچے کی مانند ہے۔ ہم اکثر سنتے ہیں کہ سسٹم میں تبدیلی آنی چاہیئے۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ پہلے ہم خود اپنے آپ کو تبدیل کریں اور پھر انفرادی و مجموعی طور پر عوامی رویہ تبدیل ہوسکے اور پھر اسکے بعد ہی تبدیل شدہ عوام ہی سسٹم میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ خیر ! اب دیکھنا یہ ہے کہ چوہدری محمد سرور اقتدار کے نمائشی ایوانوں سے خود کو باہر لے جائیں گے یا ۔۔۔۔

 Lala Sanaullah Bhatti
Lala Sanaullah Bhatti

تحریر۔۔۔لالہ ثناء اللہ بھٹی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Siraj ul Haq and Imran Khan
Previous Post سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مل کر انتخاب لڑیں گی
Next Post گدھابے قدرتی کی ایک مثال جبکہ دوسرے گدھے تو؟
Azam Azim Azam

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.