yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

میڈیا قیام عدل وامن و اماں کا ایک موثر ذریعہ۔۔۔ لیکن!

Yes 2 Webmaster January 27, 2015 1 min read
Electronic Media
Share this:
Electronic Media
Electronic Media

تحریر : محمد آصف اقبال
کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کا ایک اہم ستون میڈیا ہے۔جس کے ذریعہ حق و انصاف کی آواز بلند کی جاتی ہے، صحیح خبر کو شائع کیا جاتا ہے اور غلط خبروں یا جھوٹ پر مبنی باتوں کی حقیقت سامنے لائی جاتی ہے۔ساتھ ہی قیام عدل و انصاف میں میڈیا اہم کردار ادا کرتاہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ جو کچھ کہا جاتا ہے وہ کس حد تک قابل اعتبار ہے؟میڈیا کا جو کردار ہونا چاہیے ،کیا آج وہ اپنے کردار کو ادا کر رہا ہے ؟ سوال کے جواب میں یہ بات بھی لازماً سامنے آنی چاہیے کہ میڈیا جسے آج عوام الناس کی رائے عامہ ہموار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے،وہ خود کس کے اختیار ہے ۔باالفاظ دیگر مختلف زبانوں میں جاری اخبارات ورسائل اور نیوز و انٹر ٹنمینٹ چینلس کے مالکان کون ہیں؟حکومت؟فلاح عام اور قیام امن میں مصروف افراد و گروہ؟یا وہ تجارت پیشہ افراد جو ہر چیز کی بازار میں قیمت لگانے سے نہیں چوکتے؟ساتھ ان افراد پر بھی گفتگو ہونی چاہیے جو میڈیا میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے مقاصد و نصب العین کیا ہیں؟غیر مساویانہ و دولت کا حصول؟یا ایک عظیم مقصد کو انجام دیتے ہوئے شب و روز کی ضروریات کی تکمیل؟یہ اور ان جیسے بے شمار سوالات ہیں جو آج میڈیا کے کردار کے سلسلے میں اٹھتے ہیں ۔لہذاسوالات کے پس منظر میں وہ لوگ بھی چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے جو اس پیشہ کو اختیار کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں یہ خبر اہم تھی کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ‘ہیگ’میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت(آئی سی سی ) کو متنازع بنانے اور عدالت کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے کے لیے اندرون اور بیرون ملک میڈیا مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔نیتن یاہو کی جانب سے یہ اعلان آئی سی سی کی پروسیکیوٹر جنرل فاٹو بنسوڈا کے اس بیان کے رد عمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی اخبار’ہارٹز’کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہونے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان کے رد عمل میں فوری اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔اس مقصد کے لیے عالمی ابلاغی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ آئی سی سی کے وجوہ کو آئینی طور پر متنازع بنا کر جنگی جرائم کی تحقیقات کو غیر موثر بنایا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق یاہو نے وزرات خارجہ اور وزرات اطلاعات و نشریات کو ہدایت دی کہ وہ ملک اور بیر ون ملک ابلاغی مہم شروع کریں۔

جس کے ذریعہ عالمی فوج داری عدالت اوراس کی خاتون پروسیکیوٹر جنرل بنسوڈا کو متنازع بنایا جا سکے۔اپنے شاطرانہ منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے یاہو نے کہا کہ ہم اس کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے اور دوسروں کو بھی اس جنگ میں استعمال کریں گے ،لہذا وہ بھی اس کے لیے تیار رہیں۔ہم اسرائیلی فوجیوں کو عالمی عدالت کے سامنے جواب دہ نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے افسران بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کی سخت مخالفت کر رہے ہیں،جس کے تحت اس بات کی تحقیق کی جائے گی کہ پچھلی جنگ میں اسرائیل یا فلسطین میں سے کس کی جانب سے جنگی جرائم کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔اس خبر سے “چور کی داڑھی میں تنکا”والی مثال خوب اچھی طرح ثابت ہوتی ہے۔اور اگر ایسا نہیں تو کیوں بین الاقوامی عدالت کو قائم کرنے والے خود ہی بین الاقوامی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کیا چاہتے ہیں؟

متذکرہ خبر کے تناظر میں یہ دیکھنا بھی بہت ضروری ہے کہ وہ عالمی میڈیا خصوصاً مغربی میڈیا جس پر ہمارا انحصار ہے۔ جن کے حوالوں کے ساتھ ہماری خبریں و مضامین نہ صرف شائع ہوتے ہیں بلکہ اُن ہی خبروں کی بنیاد پر اپنی اور عوام کی رائے عامہ ہموار کرنے کا بھی کام انجام دیا جا تا ہے۔وہ خبریں کہاں سے آتی ہیں ؟اور ان وسائل پر کن لوگوں کی گرفت ہے؟گزشتہ دنوں ‘عالمی میڈیا پر کنٹرول کس کا’کے عنوان سے ایک سروے منظر عام پر آیاتھا۔ جس میں دنیا بھر میں میڈیا پر براہ راست کنٹرول کرنے والی کمپنیوں اور ان کے مالکان کے بارے میں تفصیلات دی گئیںتھیں۔ سروے رپورٹ کی روشنی میں یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ فی الوقت عالمی میڈیا کے 90 فیصد حصے پر یہودی خبررساں ادارے، اخبارات، الیکٹرانک میڈیا، اوربین الاقوامی جرائدقابض ہیں۔اور یہ وہی خبر رساں ادارے ہیں جن کے ذریعہ ملکی و بین الاقوامی سطح کا مواد فراہم کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے 90 فیصد میڈیا پر صرف 6 کمپنیوں کی اجارہ داری ہے ۔یہ سبھی کمپنیاں یہودیوں کی ہیں۔ سب سے بڑی کمپنی والٹ ڈزنی ہے، اِس کمپنی کے امریکہ میں سب سے زیادہ پروڈکشن ہائوس ہیں۔ کمپنی کے پاس 7بڑے نیوز پیپرس، 3 میگزین اور بڑا کیبل نیٹ ورک ہے، جس کے 14 ملین صارف ہیں۔ دوسری کمپنی ٹائم وارنر جس کی ملکیت ایچ بی او ہے جو امریکہ کا سب سے بڑا پے ٹی وی کیبل نیٹ ورک ہے۔کمپنی کی ملکیت میں امریکہ کی سب سے بڑی میگزین ٹائم میگزین بھی آتی ہے جو خالصتاً یہودیوں کی ہے۔ تیسری کمپنی وائی کام ہے۔ پیرا مائونٹ پکچرس اور ایم ٹی وی اس کی ملکیت ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف میڈیا کو کنٹرول کر تے ہیں بلکہ ذہن سازی کا کام بھی بڑے پیمانہ پر انجام دے رہے ہیں۔بچے ،بڑے ،مرد و خواتین سب ہی کے نہ صرف ذہنوں کو بلکہ اُن کی معاشرتی، تمدنی و تہذیبی شناخت کوبھی انٹرٹنمنٹ پروگراموں کے ذریعہ تبدیل کرنے کی مہم جاری ہے۔ چوتھی کمپنی نیوز کارپوریشن ہے جس کی ملکیت فاکس ٹی وی چینل ہے۔ پانچویں: ڈریم ورکس ہے اور چھٹی فاکس ٹی وی ہے۔ان کمپنیوں کے ذریعہ روزانہ 6کروڑ اخبارات فروت ہوتے ہیں،جس میں 75فیصد ملکیت یہودیوں کی ہے۔دنیا کے مقبول ترین اخبار و رسائل نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ مخصوص گروہ کی ملکیت میں آتے ہیں۔میڈایا کی عالمی اجاری داری و صورتحال کے تناظر میں نیتن یاہو کی بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے جنگی جرائم کی تحقیقات کے خلاف اعلان شدہ میڈیا مہم کو با خوبی سمجھنا جاسکتا ہے۔

اسی سلسلے میں مولانا نذر الحفیظ ندوی کی کتاب”مغربی میڈیا اور اس کے اثرات”کا یہ حصہ بڑا اہم ہے۔جس میں وہ صیہونی پروٹوکول کے بارے میں بارہویں دستاویز سے ایک اقتباس نقل کرتے ہیں۔اقتباس مزید شواہد فراہم کرتا ہے کہ یہودیوں نے صحافت کو کتنی اہمیت دی ہے۔اس سے نہ صرف دفاعی بلکہ اقدامی اور جارح طریقہ کار کا کام بھی لیا گیا ہے۔اقتباس اس طرح ہے:”ادب اور صحافت عوام کا ذہن تیار کرنے کے لیے اہم ستون ہیں۔اس لیے بیشتر اخبارات اور رسالے ہم اپنی حکومت کی ملکیت میں رکھیں گے۔یہ ذرائع ابلاغ نجی ملکیت کے پریس کے منفی اثرات زائل کریں گے اور رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کے لیے ہمارے ہاتھوں میں زبر دست طاقت ہوں گے۔اگر عوام کو ہم دس رسالوں کے اجرا کی اجازت دیں گے تو یہ اجازت اپنے تیس رسالوں کو دیں گے۔اور جتنے بھی رسالے شائع ہوں گے ان کا تناسب یہی ہوگا”۔آگے لکھتے ہیں:”ہمارے یہ سب اخبار اس بڑے دیو کی طرح ہوں گے جس کے بے شمار ہاتھ ہیں۔ان میں سے ہر ایک انگلی حسب ضرورت رائے عامہ کے ہر شعبہ پر رکھی ہوئی ہوگی۔جس نبض کی رفتار تیز ہوگی یہ ہاتھ رائے عامہ کا رخ ہمارے نصب العین کی طرف موڑدیں گے۔ہمارے مخالفین کے پاس چونکہ پریس کے ذرائع نہیں ہوں گے جن کے ذریعہ وہ اپنے خیالات کا کماحقہ اور حتمی طور پر اظہار کرسکیں، ہم پریس کو ان کے خلاف استعمال کرکے فتح حاصل کر لیں گے”(ناشر ندوة العلماء لکھنو ٔ)۔

گفتگو کے پس منظر میں سوال پھر اٹھے گا کہ ہم کیا کریں؟جواب بہت واضح ہے۔کہا کہ :”اے لوگوں جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے توتحقیق کر لیا کرو۔کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو دانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو”(الحجرات:٦)۔اس بنیادی تعلیم کی روشنی میں وہ تمام اہل حق جو صحافت کو ایک مقدس مشن سمجھ کر داخل ہوئے ہیں،انہیں چاہیے کہ حمایت و مخالفت کا اسلامی اصو ل اختیار کرتے ہوئے جرائم کا پردہ فاش کرنے، شہادت کا حق ادا کرنے اور ظلم و نا انصافی کے خلاف پر امن اور قانونی حدود کا لحاظ رکھتے ہوئے نہ صرف پیشاوارانہ ذمہ داری انجام دیں بلکہ اظہار رائے کی آزادی کے بے جا استعمال سے گریز کرتے ہوئے حکومت وقت سے بھی سوال اور باز پرس کرنے سے نہ گھبرائیں۔تاکہ وہ چوتھا ستون جو امارت کے قیام میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے، وہ نہ صرف اخلاق باختہ افراد کی نشاندہی کرے بلکہ اعلیٰ ترین نصب العین کے حصول میںبھی کامیاب ہو۔ساتھ ہی وہ ظلم و زیادتیاں جو چہار طرفہ برپا ہیں ،ان کا خاتمہ ہو اور امن و امان کے قیام میں موثر کردار ادا کر سکے!

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Chaudhry Muhammad Sarwar
Previous Post باراک اوباما کا پاکستان نہ آنا ہماری سفارتی ناکامی ہے، گورنر پنجاب
Next Post حوریا خان نے نئے گانے عشق عشق کا ویڈیو تیار کر لیا
Hooria Khan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.