yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان میں کرپشن اور نظام عدل و انصاف !

Yes 2 Webmaster January 23, 2015 1 min read
Corruption
Share this:
Corruption
Corruption

تحریر : اختر سردار چودھری
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ کرپشن کا اردو میں مفہوم بد عنوانی ،بدکاری ،بد عملی ،بد اخلاقی اور بگاڑ کا ہے ۔ عربی میں اس کا مفہوم لفظ فساد سے ممکن ہے ۔کرپشن سے معاشرے میں بع عملی ،بد اخلاقی ،بد عنوانی پھیلتی ہے جس سے معاشرے میں فساد پھیلتا ہے ۔قائد اعظم نے 11 اگست 1947 کو فرمایا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور رشوت ہے اسمبلی کو اس کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے اداروں میں 60 فیصد کرپشن زیادہ ہے ۔سب سے زیادہ کرپشن پولیس کے محکمے میں ہے اس کے بعد شہری اداروں ،سیاسی اداروں میڈیا ،پارلیمنٹ ،صحت ،عدلیہ ،تعلیم وغیرہ میں کرپشن ہے ،پانی و بجلی کے محکمے اور ملٹری ،مذہبی ادروں میں بھی کرپشن ہے ۔ (ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل )میڈیا جس کا کام ہے کہ سچ کو جھوٹ سے الگ کر کے عوام کے سامنے رکھنا افسوس کہ اس ادارے میں بدعنوانی کا عمل دخل بہت بڑھ گیا ہے ۔میڈیا اب ملٹی نیشنل کمپنیز ،سیاست دانوں ،کے ہاتھوں بک چکا ہے ۔کہا جاتا ہے میڈیا میں اب بہت کم افراد ایسے رہ گئے ہیں جو صحافت کو ایک مقدس فریضہ سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔

زیادہ تر کا کام سچ کو جھوٹ کے پردوں میں چھپانا ہے ۔اور ان کے لیے ان کے ضمیر کی قیمت 500 کے نوٹ سے لاکھوں تک ہے ۔جتنا بڑا صحافی اتنی بڑی قیمت ۔اسی طرح عدلیہ میں کرپشن کا ہونا اس ناسور کو پھلنے پھولنے میں مدد گار ہے ۔یہ کہنا کہ کرپشن کا وجود ختم ہو جائے شائد درست سوچ نا ہو لیکن اس کا دائرہ کار محدود سے محدود تر کیا جا سکتا ہے ۔سب سے پہلے ہم کو خود اپنے آپ سے عہد کرنا ہو گا ہم خود بدعنوانی سے خود کو دور رکھیں ،پھر اپنے گھر ،اور معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کے لیے جہدوجہد کریں ۔کرپشن کے خاتمے کے لیے سب سے زیادہ کردار نظام عدل و انصاف کا ہے ۔ لفظ عدل مصدرہے اس کا مطلب ہے انصاف و مساوات ،برابری ،ایک جیسا ہونا ،انصاف حق سے کرنا ،عادل خواہشات کی طرف مائل نہیں ہوتا، حق پر فیصلہ کرتا ہے ۔روزمرہ معاملات زندگی کی لوگوں کے درمیان اس طرح فیصلہ کا ہونا کہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہو اس کو عدل کہتے ہیں ۔شیخ السلام امام تیمیہ کا فرمان ہے کہ (مفہوم) سیاست ،ملک ،یا معاشرے کی بنیاد دو ستونوں پر قائم ہے عہدے میرٹ پر ملنا اور ،فیصلے انصاف پر ہونا ۔انصاف پر ہی دین و دنیا کی فلاح کا دارومدار ہے ،بناں عدل کے کسی بھی معاشرے کی ترقی ،فلاح ،کامیابی،ناممکن ہے۔

عدل یہ ہے کہ ہم اللہ تعالی کے احکام پر عمل کریں اللہ سبحان و تعالی کے احکامات کے مطابق زندگی گزاریں اس کی وجہ وہ ہمارا خالق ہے اور اس لیے بھی کہ اس میں ہمارا ہی دنیا اور آخرت میں فائدہ ہے ۔اسی طرح عدل یہ بھی ہے کہ خود اپنی ذات کے ساتھ عدل کریں ایسے کام ،اعمال ،خواہشات سے خود کو دور رکھیں جو تباہی بربادی ،نقصان ،کا باعث بنتے ہیں ۔یعنی اپنی ذات کے فائدے کے لیے عدل یہ نہیں کہ کسی اور کا حق مار لیں اسے عدل نہیں کہتے ۔عدل کا مفہوم یہ بھی ہے کہ ہمارا جن افراد سے واسطہ ہے ان کے ساتھ مساوات کا برتا ئو کریں جو ہم اپنے لیے پسند کرتے ہیں وہ ہی دوسروں کے لیے پسند کریں ۔عدل کی بنیاد قانون پر ہوتی ہے ،قانون میں خامی ہو تو عدل ممکن نہیں ہے اسی طرح قانون نافذ کرنے والے بھی اگر اپنی ذمہ داری پوری نا کریں تو عدل ممکن نہیں ہے ۔اس لیے ان کو عدل کے کٹہرے میں لانے والے نظام عدل کوہونا چاہیے۔

عدل و انصاف پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،کسی بھی شعبہ زندگی کو دیکھ لیں ،وہاں عدل نظر نہیں آئے گا ۔نظام عدل و انصاف کے کمزور ہونے سے ہی فرقہ بندی ہے ،دہشت گردی ہے ،کرپشن ہے ،جس کی وجہ سے غربت و بے روزگاری ہے اور ملک میں توانائی بحران ہے ۔اگر احتساب کا نظام ،انصاف کا نظام درست کام کر رہا ہو تو پاکستان میں یقین کریں کوئی بحران پیدا نہ ہو ۔میں اس پر زیادہ لکھ کر توہین عدالت کا مرتکب نہیں ہونا چاہتا ،ہم نے دیکھا ہے بقول گورنر سرور صاحب کہ مظلوم پر ہی مقدمات ہو جاتے ہیں ۔جو مجرم کی نشاندی کرے وہ ہی مجرم ہے ۔وہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے جہاں عدل و انصاف بکتا نہ ہو ،ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے ،ہمارے ہاں عدل کے لیے مثال تو حضرت عمر فاروق کی دی جاتی ہے لیکن صرف مثال دی جاتی عمل سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

قانون ایسا ہے کہ اس قانون میں ہی سزا سے بچنے یا بچانے کے راستے ہیں اور جس کے پاس پیسہ ہے قانون اس کا ہے حضرت علی کا یہ فرمان تو سب کو یاد ہے کہ کوئی بھی معاشرہ کفر کے نظام کے تحت تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کے ساتھ نہیں چل سکتا۔لیکن ہمارے ہاں ظالم کو بچانے کے لیے قانون ہے ۔عدل وانصاف کے ذریعے ہی لوگوں کے درمیان حقوق و فرائض کا تعین ہوتا ہے اور اپنے فرائض پورے نہ کرنے پر اسے سزا دی جاتی ہے ۔اللہ نے فرمایا ہے کہ ہم نے کتاب اور میزان کو نازل کیا تاکہ لوگوں کے درمیان انصاف کیا جا سکے ۔اسلام کے نظام انصاف میں تاریخوں کے دینے کا کوئی وجود نہیں ہے فیصلہ فوری طوری پر کیا جاتا تھا ۔اسلام میں انصاف سہل الحصول اور قاضی ،جج ،وکیل و تھانہ کچہری جانبدار نہ ہو اس میں رشوت اقربا پروری نہ ہو۔

یہ رشوت کا ناسور بھی انصاف و عدل کے نظام کے کمزور ہونے کی وجہ سے ہی معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کرتا ہے ۔معاشرے کو ملک کو کامیابی سے چلانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں قانون ہو اور اس قانون پر سختی سے عمل ہو ۔دنیا میں جتنے بھی عدالتی نظام ہیں ان میں کوئی نا کوئی خامی تو ہے ،مجرم کے بچ نکلنے کے راستے موجود ہیں لیکن جس نے اس مخلوق کو بنایا ہے اس کے خا لق کے بنائے ہوئے نظام عدل میں تو کوئی خامی نہیں ہے ۔اسلامی نظام و عدل میں امیر و غریب ،خاص و عام ،شاہ و گدا ،قاضی اور بادشاہ ،خلیفہ یا وریر اعظم و صدر کسی کو استثنی ٰ حاصل نہیں ہے۔

Muhammad Akhtar Sardar
Muhammad Akhtar Sardar

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
King Abdullah
Previous Post شاہ عبداللہ کی وفات’ مسلم امہ عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی
Next Post گنجیال کے سید کا سچ
Asghar Ali Shah

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.