yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بیوی کو قید کرنا ……!!

Yes 1 Webmaster January 11, 2015 1 min read
Weddings
Share this:
Weddings
Weddings

تحریر: ڈاکٹر محمد خالد فواد الازہری
معاشرے میں خاندانی مسائل اپنے عروج پر ہیں جن کے باعث عائلی زندگی کافی حد تک مشکل ہو چکی ہے ۔سماج میں طلاق کی شرح میں بھی بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں کہ میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان،زبردستی شادیوں کا انعقاد،شادی سے قبل لڑکا لڑکی اور ان کے خاندان کا ایک دوسرے کے خاندانوں کا جائزہ نہ لینا،اسلامی تعلیمات سے ناآشنائی اور ایسے بہت سے مسائل ہیں۔حال ہی میں راقم نے سورہ حجرات کی ایک آیت کے شان نزول پر بڑاغورو خوض کیا جس کا اولاًترجمہ پیش کیا جاتاہے۔”اگر مئومنین میں سے دوگروہ آپس میں لڑپڑیں تو ان کے درمیاں صلح کرادوں ،اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر زیادتی کرے تو آپ اس گروہ سے جنگ کرو یہاں تک وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے ،جب وہ گروہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے تو عدل کے ساتھ صلح کرادو،بیشک اللہ عدل کرنے والوں کو پسند کرتاہے”۔اس آیت کا پس منظر یہ بیان کیا جاتاہے کہ انصار میں سے ایک مرد نے اپنی بیوی کو گھر میں قید کردیا تھا جب کہ اس نے اپنے والدین کے پاس جانے کی اجازت مانگی تھی مگر شوہر نے اجازت بھی نہ دی اور گھر میں محبوس بھی کردیا۔جس پر اس خاتون نے کسی کے ذریعہ اپنے گھروالوں تک پیغام پہنچوایا کہ مجھے شوہر نے گھر میں قید کررکھا ہے لہذا میری مدد کو آئیں۔اس خاتون کے گھر والے اس کو قید سے آزاد کرانے اور اس خاتون کو اپنے ساتھ لے جانے کے لیے ایک جماعت لے کرنکلے تو اس کی اطلاع اس کے شوہر کو بھی ہوگئی تو اس نے اپنے اعزہ واقارب کو جمع کیا جس کے نتیجہ میں دونوں گروہوں میں ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا،بیان کیا جاتاہے کہ یہ آیت کریمہ اسی پس منظر میں نازل ہوئی۔

اب ہم اسی واقعہ پر بات کرتے ہیں کہ اول شوہر نے اپنی بیوی کو اپنے والدین کے ہاں جانے سے منع کیوں کیا اوراگر بیوی کا خاندان یا اس کے گھر والے برے تھے تو سوال پیدا ہوتاہے کہ اس نے ایسی عورت سے شادی کیوں کی؟؟اور اگر وہ شوہر فارغ البال ،اسلامی تعلیمات سے نا آشنا،اخلاقیات سے ناواقف اور تنگ سوچ کا مالک تھا تو خاتون نے اس سے شادی کرنے پر رضامند کیوں ہوئی؟؟ایک آدمی نے کہا کہ ان کی شادی زبردستی کرائی گی ہے تو میں نے ان صاحب سے سوال کیا کہ اگر شادی کے آغاز میں ہی اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کیا گیا تو اب آخر میں اسلام کے ذریعہ حل تلاش کیوں کرتے ہیں؟؟اور باری تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ” بیشک اللہ فساد و انتشار پھیلانے والوں کے عمل کو درست نہیں کرتا” جس کام کی بنیاد اسلام کی تعلیمات سے روگردانی پر رکھی گئی ہو تو اس کا اختتام لازم جدال و قتال کی صورت میں منتج ہوگا۔

عورت کو اپنے والدین کے پاس جانے کی اجازت نہ دینے کے مسئلہ پر مزید غور کیا تو معلوم ہو اکہ شوہر قطع رحمی کی ترغیب دے رہاہے!!اور مریض شوہرکو عورت کے دل کی کیفیات و احساسات کا اندازہ ہی نہیں ۔جب کہ دوسری جانب ہم دیکھتے ہیں فقہ حنفی میں بیان کیا گیا ہے کہ عورت کو اپنے والدین کے پاس جانے سے کسی صورت منع نہیں کیا جاسکتاخواہ وہ مسلم ہوں یا کافر۔ابن نجیم نے بحرالرائق نے یہاں تک اجازت دی ہے کہ بیوی اس امر میں اپنے خاوند کی نافرمانی کرسکتی ہے،اسی طرح فتح القدیر میں بھی بیان کیا گیا ہے جب کہ فقہ مالکی میں عورت اپنے میاں کی اجازت کے بغیر اپنے ماں باپ کے ہاں جاسکتی ہے۔اگر کوئی مطالعہ کرنا چاہے تو ”التاج والکلیل علی متن خلیل”کا مطالعہ کرسکتاہے۔لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ کیا فقہاء اس مسئلہ کی گتھیاں سلجھانے میں کامیاب ہوسکے ہیں؟؟؟صاف دل نافرمانی میں اس حد تک جاسکتاہے؟؟بیوی کو ظالمانہ و جابرانہ طور پر قید کرنے کا فعل دین میں سے ہے؟؟اللہ تعالیٰ نے عورت کو بطور سزاقید کرنے کی اجازت صرف ایک صورت میں دی ہے ۔قرآن میں ذکر ہے کہ”اگر کوئی عورت بے حیائی کا ارتکاب کرے اور تم میں سے چار گواہ اس پر شہادت دیں تو اس عورت کو گھر میں قید کردیں یہاں تک کے وہ اسی حالت میں موت تک پہنچ جائے یا اللہ تعالیٰ اس کے لیے کوئی راستہ نکالیں”۔

اپنی بیوی کو تنگی میں مبتلاکرکے یا اس کی زندگی کو دوبہر کرکے کوئی مئومن اللہ کی معرفت کیسے حاصل کرسکتاہے؟؟اور پھر اس خاوند کے بچے کیا کہیں گے اور سوچیں گے کہ ان کی والدہ کو قید کیا گیا تھا؟ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ مردوں کو اس طرح کا رویہ اور معاملہ زیب نہیں دیتا۔عائلی مسائل معاشرے کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں جیسے مکہ کی عورتوں کو مردوں پر چنداں قوت حاصل نہیں تھی جب کہ مدینہ کے معاشرے و ماحول میں عورت کے پاس طاقت و قوت کا عنصر موجود تھا۔حضرت عمر فاروق سے حدیث میں روایت کیا گیا ہے کہ”جب ہم مدینہ آئے تو دیکھا کہ عورتیں مردوں پر غلبہ رکھتی تھیں”۔اسی لیے خاندانی مسائل زمان و مکاں کے ساتھ مختلف ہوتے ہیں لیکن اسلام نے ما سبق واقعہ کو بیان کرکے یہ واضح کردیا کہ ایسا عمل اسلامی تعلیمات کا حصہ ہرگز نہیں ہوسکتا۔تو معلوم ہوا کہ خاندانی مسائل سے نجات کا واحد حل اسی میں ہے کہ شادی بیاہ کے انعقاد سے قبل جانبین مکمل ایک دوسرے کے بارے میں معلومات کا جائزہ لے کراعتمادپیدا کریں اور شادی کے انعقاد کے وقت سے ہی اسلام کے احکامات و رہنمائی کا پاس ولحاظ رکھیں تو طلاقوں کی شرح میں بھی کمی آسکتی ہے اورمسلم معاشرے میں مروجہ میاں بیوی کے مابین چپقلش سے بھی دائمی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

Dr Mohammad Khaled Fouad Azhari
Dr Mohammad Khaled Fouad Azhari

تحریر:ڈاکٹر خالد فواد الازہری
khalidfuaad313@gmail.com
03135265617

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Faisal Shami
Previous Post حکومت چوروں ڈکیتوں کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات کرے
Next Post کاش ہم بھی شہید ہو جاتے
Pen

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.