yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

دہشت گردی کے خلاف قومی رہنما متحد۔۔۔؟

Yes 2 Webmaster January 7, 2015 1 min read
Nawaz Sharif Meeting
Share this:
Nawaz Sharif Meeting
Nawaz Sharif Meeting

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
ہم توحیران بلکہ پریشان تھے کہ انہونی کیسے ہو گئی۔ وزیرِ داخلہ بھی اسے انہونی ہی کہتے ہیںکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی ایکشن پلان پر متفق ہوگئیں ۔یقین تونہیں آتاتھا لیکن سب کچھ آنکھوں کے سامنے ہوتادیکھ کر یقین کرناہی پڑتا ہے ۔وہ تو اللہ بھلاکرے تیزوطرار اوربیباک الیکٹرانک میڈیا کا جس نے ساراپول کھول کے رکھ دیا ۔اب تک جتنے سیاسی رہنماء نیوز چینلز پرآئے سبھی کامؤقف ایک ۔سارے سیاسی ”میاںمٹھو”ایک ہی رَٹ لگارہے ہیں کہ چونکہ باقی جماعتیں ملٹری کورٹ پرمتفق تھیں اِس لیے مِلّی یکجہتی کی خاطراُنہوںنے بھی طوہاََوکرہاََ یہ کڑواگھونٹ پی لیاالبتہ مولانافضل الرحمٰن ”ُپھڈا”ڈال کے بیٹھ رہے اور پیپلزپارٹی نے توایسا جوازڈھونڈا کہ ہم عش عش کراُٹھے ۔اکابرینِ پیپلزپارٹی نے فرمایاکہ پانچ جنوری چونکہ ذوالفقارعلی بھٹومرحوم کی سالگرہ کادِن ہے اوروہ بھٹومرحوم ہی تھے جنہوںنے آمریت کے خلاف سب سے پہلی بغاوت کی اِس لیے وہ اِس دِن اکیسویں ترمیم کے حق میںووٹ نہیںدے سکتے۔

پیپلزپارٹی کے بزرجمہروںکا کہا سَرآنکھوں پرلیکن شایدوہ بھول چکے کہ فوج کی نرسری میںپَل کرجوان ہونے والے بھٹومرحوم ایوبی دَورکے انیس وزراء میںسے واحدسول وزیرتھے ،باقی سارے وزراء فوجی ۔وہ یہ بھی بھول چکے کہ یہ اعزازبھی بھٹومرحوم ہی کے حصّے میںآیا کہ اُنہوںنے اپنے اقتدارکا آغاز بطور سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کیا جودُنیا کی واحدمثال تھی۔یہ تو”نَو سو چوہے کھا کے بلّی حج کوچلی”والی بات ہوگئی لیکن پھر بھی پیپلزپارٹی کی مہربانی کہ اُس نے تمام تراختلافات وخدشات کے باوجوداکیسویں ترمیم کے حق میںنہ صرف ووٹ دیناقبول کرلیا بلکہ وہ اِس پرڈَٹ کرکھڑی بھی ہوگئی البتہ مولانافضل الرحمٰن نے ”ٹَکاسا”جواب دیتے ہوئے کہہ دیاکہ وزیرِاعظم صاحب نے مسودہ تیارکرنے میںاپوزیشن کوتو ساتھ رکھالیکن اُنہیںاعتماد میںلیے بغیر”چوری چوری” مسودہ ”پھَڑکا”دیا اِس لیے وہ اِکیسویں ترمیم کے حق میںووٹ نہیںدیں گے ۔جمعیت علمائے اسلام مذہبی اورفرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف ترامیم کوعمومی دہشت گردی میںتبدیل کرواناچاہتی ہے جبکہ دیگر مذہب جماعتوںکا استدلال یہ ہے کہ لسانی اورقومیت کی بنیادپر ہونے والی دہشت گردی کوبھی اِس بِل میںشامل کیاجائے کیونکہ دہشت گردی خواہ کسی بھی مقصدکے لیے کی جائے ،دہشت گردی ہی ہوتی ہے ۔اب صورتِ حال یہ ہے کہ ایم کیوایم مذہبی اورفرقہ وارانہ دہشت گردی کوترمیم کاحصّہ بنانے پرتُلی بیٹھی ہے ،

جومذہبی جماعتوںکو قبول نہیںجبکہ قومیت اورلسانیت کی بناپر ہونے والی دہشت گردی کی براہِ راست زَد ایم کیوایم پرپڑتی ہے جس کے لیے ایم کیوایم تیارنہیں ۔اُدھرنوازلیگ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرباآسانی یہ ترمیم منظورکروا سکتی ہے لیکن یہ ترمیم متفقہ نہیںکہلائے گی جس کے لیے نوازلیگ تیار نہیں۔ویسے اگر نوازلیگ ”زرداری فارمولے”پر عمل کرلے تووثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ مولانا”فَٹافَٹ”مان جائیںگے ۔پیپلزپارٹی نے جنابِ آصف زرداری کی قیادت میںپانچ سال اِسی طرح پورے کیے کہ
میںبچا تیرِ حوادث سے نشانہ بن کر
آڑے آئی میرے تسلیم ، سَپر کی صورت

لوگوں کو یاد ہو گا کہ ایک دفعہ مولانا جنابِ آصف زرداری سے روٹھ گئے ،وجہ یہ تھی کہ مولاناکی نظر اسلامی نظریاتی کونسل کی ”چیئرمینی”پر تھی لیکن پیپلزپارٹی اِس پرتیار نہیںتھی اِس لیے مولاناکا روٹھناتو بنتاتھا ۔اُن دنوںحکومت بچانے کے لیے جنابِ زرداری کومولاناکی اشدضرورت تھی اِس لیے مولاناشیرانی کواسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین بنادیا اور مولانا فضل الرحمٰن پھر پیپلز پارٹی کے ”پَکے”اتحادی بن گئے ۔دوسری دفعہ مولاناپھر پیپلزپارٹی سے روٹھے لیکن تب تک جنابِ زرداری ”پَکا”بندوبست کرتے ہوئے قاف لیگ کو ساتھ ملاچکے تھے اِس لیے مولاناکا روٹھنا بیکارگیا ۔وزیرِاعظم صاحب یہ توجانتے ہی ہیںکہ مولاناپہلے ہی خیبرپختونخوا کی حکومت تحریکِ انصاف کے سپردکرنے پراُکھڑے اُکھڑے رہتے ہیںاور اب کی بار تو میاںصاحب نے حدہی کردی ،مشورہ ہی نہیںکیا ۔مولانااُن دَس فیصد مدارس کی نشاندہی بھی چاہتے ہیںجودہشت گردی میںملوث ہیں۔ مولاناخاطر جمع رکھیں،ہماری خفیہ ایجنسیاں اُن مدارس سے بخوبی آگاہ ہیںاور جب اُن پرہاتھ ڈالاجائے گاتو مولاناکے علم میںبھی آجائے گا ۔یہ یقین کہ مولاناکے مدارس اُن دَس فیصدمیںشامل نہیںکیونکہ مولاناتو ”بقلم خود”حکومت کے اتحادی ہیںالبتہ ”مولانا اتحادی ”سے مشاورت نہ کرناایسا جرمِ عظیم ہے جس کی کم ازکم سزایہ ہے کہ نوازلیگ فوری طورپر ایک اوروزارت مولاناکے قدموںمیں ڈھیر کردے ۔اگر حکومت نے ایسانہ کیاتو لاریب حکومت اکیسویںترمیم آسانی سے منظورکروا لے گی لیکن یہ ترمیم متفقہ نہیں ہوگی کیونکہ مولاناروٹھے ہی رہیںگے۔

دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ پوری قوم نے مل کرلڑنی ہے ۔سانحہ پشاورکے شہداء کے خون نے پوری قوم کوتو یکجا کردیا لیکن ہمارے رہنماء اب بھی سیاست کررہے ہیں ۔ہرکسی کے ذہن میںیہی خدشہ کلبلا رہاہے کہ اگرملٹری کورٹس بنانے کے باوجوددہشت گردی پر قابو نہ پایا جاسکا تواُن پریہ الزام دھراجائے گا کہ اُنہوںنے اکیسویںترمیم کے حق میںووٹ دیا ۔اسی لیے سبھی اِسے ”کڑواگھونٹ” کہہ رہے ہیںتاکہ کل کلاںکو وہ اپنے آپ کو بری الذمہ قراردے سکیں ۔وکلاء تنظیمیں اگرملٹری کورٹس کی مخالفت کرتی ہیںتو بات کچھ سمجھ میںبھی آتی ہے کہ اُن کاکام ہی آئین وقانون کی گتھیاںسلجھانا ہے اورسبھی جانتے ہیں کہ آئین میںایسے ملٹری کورٹس کی گنجائش نہیں لیکن سیاسی رہنماؤںکاکیاکیجئے کہ جوآل پارٹیز کانفرنس میںایک بات کرتے ہیںاور باہرنکل کر دوسری۔

وکلاء کوتو شاید یہ جوازپیش کرکے مطمئن کیاجا سکتاہو کہ غیرمعمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات اُٹھانے ہی پڑتے ہیں اور ایساصرف پاکستان ہی نہیںپوری دنیامیں ہوتا آیاہے۔ اگردہشت گردی کایہ عالم ہوکہ جج صاحبان کو براہِ راست دھمکیاںملتی ہوںاور کچھ جج صاحبان اپنے خاندانوںسمیت ملک سے ہجرت کرچکے ہوںتو پھر آفرین ہے اُن حاضرسروس ملٹری آفیسرزپر جو ملٹری کورٹس کی سربراہی کریںگے کیونکہ وہ بھی گوشت پوست کے انسان ہی ہیںاور اُن کے بھی خاندان ہیںجنہیں دھمکیاںبھی مل سکتی ہیںاور خدانخواستہ اُن دھمکیوںپر عمل درآمدبھی ہوسکتاہے ۔یہ بجاکہ بدترین جمہوریت بھی بہترین آمریت سے بہترہوتی ہے اورکوئی بھی عقیل وفہیم کسی بھی صورت میںمارشل لائی آمریت کوقبول نہیںکر سکتالیکن کیایہ سچ نہیںکہ زلزلے آئیں ،دہشت گردی ہویا سیلاب آئیں تو فوج پہلی صف میںنظر آتی ہے ۔تھر میںقحط پڑے توفوج کی ضرورت اورسرحدوںکی حفاظت مقصودہو تو سینوںپر گولیاں کھاکر شہیدہونے والی بھی فوج ۔یہ ہمارے ہی بھائی بیٹے ہیںجو دہشت گردوںکونیست ونابود کرنے اوراُنہیں انصاف کے کٹہرے میںلانے کے لیے سینہ سَپرہیں اورمقصد صرف ایک کہ قوم سُکھ کی نیندسو سکے ۔اسی لیے آل پارٹیزکانفرنس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے برملا کہہ دیاکہ ملٹری کورٹس فوج کی نہیں،قومی ضرورت ہیں۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Asim Gilani
Previous Post فوجی عدالتیں اور انصاف کے تقاضے
Next Post اپنا کھویا ہوا مقصد تلاش کریں؟
Shah Bano Mir

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.