yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جہاں ملتی ہے روزی وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں

Yes 1 Webmaster January 1, 2015 1 min read
Pollution
Share this:
Pollution
Pollution

تحریر: غلام مرتضیٰ باجوہ
جہاں ملتی ہے روزی وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں آج کلہر دوسرا پاکستانی ماحول کی آلودگی سے پریشان ہے تو دوسری جانب اس کے ذمہ دار کون ہیں اس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ پاکستان ہمارا گھر ہے اس کو صاف ستھرا رکھنا ہم سبکی ذمہ داری ہے۔ پھر ایک سال گزر گیا مگر یادوں کے سوا ہمارے پاس کچھ نہیں۔ ترقی کے حوالے سے اداروں کی جانب سے ہزاروں صفحات پر مشتمل رپورٹس کو تیارکی گئیں، لیکن نہ قوم کے حالت بدلے نہ صاف ستھرا ماحول میسر ہوا۔

گزشتہ روز 2014 کے اختتام پرہرادارے نے اپنی سالانہ کارکردگی کے حوالے جائزہ رپورٹ تیار کی جس کیلئے بڑے بڑے اجلاسوں اور تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔بازلوگوں نے ان رپورٹس میں رات دن ایک کردیاتھا۔اسی حوالے سے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے بھی رپورٹ تیار کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے سال 2014ء میںتقریبا ً1200سے زائد اداروں کے خلاف تحفظ ماحول ایکٹ1997ء کے تحت کارروائی کا آغاز کیا ۔اور اپنے ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقہ میں موجود فیکٹریوں ، ٹی ایم ایز ،ہسپتالوںوغیرہ کو ماحولیاتی قوانین پر پابند بنائیں ۔ضلعی افسران نے سروے کے بعد ان مذکورہ اداروں کے کیسز ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحول پنجاب کو ارسال کیئے جس پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے ان اداروں کو ذاتی شنوائی کا موقع دینے کے بعد تحفظ ماحول ایکٹ1997ء کے سیکشن16کے تحت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے حکم نامے جاری کیے اور عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے کیسز ماحولیاتی ٹرائبیونل میں دائر کردیئے ۔جس پر مذکورہ ایکٹ کے سیکشن17کے تحت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے فضائی آلودگی کا جائزہ لینے کے لیے اپنی لیبارٹری کے ذریعے سال2014ء میں تقریباً380مقامات کا آلات کے ذریعہ جائزہ لیا اور فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ شور بھی جانچا گیا ۔جس کے مطابق رش والے علاقوں میں اور جہاں پر فیکٹریاں یا گاڑیاں زیادہ پائیں گئیں وہاں پر Particulate Matter(گردو غبار)اور شور معیار سے زیادہ پایا گیا۔اس کے علاوہ پنجاب کے سب سے بڑے ٹینریز زون کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ڈاکٹر اقبال محمد چوہان سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ضلعی حکومت کے تعاون سے سیالکوٹ ٹینریز زون کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرواتے ہوئے کھنبڑانوالہ کے مقام پر تعمیراتی کام کا آغاز کروایا اور اب الحمد اللہ 384ایکڑ پر محیط رقبہ پر کام جاری ہے ۔چاردیواری مکمل ہوچکی ہے سڑکیں بن رہی ہیں۔

انشاء اللہ اس سال 2015ء کے آخر تک سڑکوں کا کام مکمل ہوجائے گا۔اس ضمن میں حکومت پنجاب نے 292ملین روپے فراہم کیئے ہیں ۔ٹینریز زون کے ارد گرد کثیر تعداد میں درخت بھی لگائے جارہے ہیںاس منصوبہ کے مکمل ہونے کے بعد انشاء اللہ سیالکوٹ شہر کا دیرینہ ماحولیاتی مسئلہ حل ہوجائے گا ۔شہر کے اندر موجود تقریباً 300کے قریب کارخانے اس ٹینریز زون میں منتقل ہوجائیں گے اور اس سے ناصرف ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی بلکہ برآمدات میں بھی انشاء اللہ خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ فیصل آباد کے دیرینہ ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے سال2014 ء میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ۔سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے فیصل آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ضلعی حکومت کے تعاون سے ان تمام معاملا ت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد کے ذریعے PC-IIبنایاجو کہ اب وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے ارسال کردیا گیا ہے۔

اس کی منظوری کے بعد فیصل آباد شہر کے غیر صاف شدہ پانی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور اسطرح فیصل آباد شہر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔اسی طرح ڈینگی کنٹرول کیلئے بھی لاہور میں 9سکواڈ تشکیل دیئے گئے ۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر بھی ایک اسکواڈ تشکیل دیا گیا اور ان اسکواڈ نے 37,946مقامات چیک کیئے ۔6744نوٹسز جاری کیئے گئے اورکوتاہی برتنے والے 323لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔ ضرورت اس امرکی ہیمحکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنے اردگردکے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا کرداراداکرناہوگا ۔کیونکہ آلودماحول انسانی زندگی کیلئے خاموش زہر ہے جس کی وجہ روزانہ ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر: غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا معاملہ بھارت کیساتھ اٹھایا جائے: وزیراعظم
Next Post ہائے میری غمگسار، خبر گیر، دلدار ماں‌۔۔۔۔۔۔
Mother

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.