yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میر شکیل الرحمان پر بلوچستان میں درج ایک کے سوا تمام مقدمے خارج

Yes 1 Webmaster January 1, 2015 1 min read
Mir Shakil-ur-Rehman
Share this:
Mir Shakil-ur-Rehman
Mir Shakil-ur-Rehman

کوئٹہ (یس ڈیسک) ایک الزام میں ایک سے زائد مقدمات درج کرنا آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان ہائی کورٹ نے یہ کہہ کر میر شکیل الرحمان کے خلاف ایک کے سوا تمام مقدمات کو خارج کردیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل بینچ نےملک بھر میں درج کیے جانے والے مقدمات کے خلاف انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن اور میر شکیل الرحمٰن کی جانب سے دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک ہی الزام میں ملک کے مختلف شہروں میں 75 مقدمات درج کر دیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 4 مقدمات درج ہیں حالانکہ قانون واضح ہے کہ کسی ایک الزام میں ایک سے زائد بارمقدمہ نہیں چلایاجا سکتا، لہٰذا استدعا ہے کہ ایک سے زائد درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پیر کو عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی الزام میں درخواست گزار کے خلاف ملک بھر میں 75 مقدمات درج کرنا آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اگر ایک جرم میں کسی فرد کو بار بار سزا دینے کی کوشش کی گئی تو یہ عدالتی ضمیر کے لیے دھچکا ہوگا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخوست گزار کے لیے یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ ایک الزام میں ملک کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں ضمانتیں کروائے، تفتیش میں شامل ہو اور اپنا دفاع کر سکے۔ ملک بھر میں درج کیے گئے مقدمات اورعدالتوں کے روبرو پیش کیے گئے چالان قانون کے طریقہ کار کے ناجائز استعمال کی جانب واضح اشارہ کرتے ہیں۔ کسی کے خلاف بھی اس طرح کی مقدمہ بازی ختم ہونی چاہیے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ تسلیم شدہ ہے کہ تمام ایف آئی آر ایک ہی واقعے کی بنیاد پر انہی افراد کے خلاف درج کی گئیں اور مختلف حدود اور دائرہ کار رکھنے والی عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں جو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کے آرٹیکل 4 اور 13 جبکہ قانون کی متعدد دفعات کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے بلوچستان میں درج ایک کے سوا تمام مقدمات خارج کردیے۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں اس معاملے میں دائر کی گئی دو پٹیشنوں پر معزز عدالت 7 نومبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کرچکی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں بھی اسی سلسلے میں ایک پٹیشن زیر سماعت ہے اور اس کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
New Year
Previous Post کراچی: نئے سال کی آمدپر فائرنگ، 15 سے زائد افراد زخمی
Next Post قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج ہو گا
Nawaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.