yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جگنوؤں کا مدفن

Yes 1 Webmaster December 16, 2014 1 min read
M Sarwar Siddiqui
Share this:
 M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

آپ نے گھپ ٹوپ اندھیری رات میں جگنوئوں کو چمکتے تو دیکھا ہو گا روشنی کی کرنیں جگنو کے جسم سے پھوٹتی ہیں تو ایک عجب بے نام سااحساس ہوتاہے اور قدرت کے اس کمال پر حیرت بھی۔۔۔کالی رات میں جگنو کو دیکھ کر یہ بھی گمان ہوتاہے جیسے کسی نے مشعل اٹھارکھی ہو ۔کبھی کبھی سوچتاہوں وعدے،امید اور خواب بھی جگنو کی مانند ہوتے ہیں مایوسی میں بھی مسلسل جدوجہدکرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں جینے کا حوصلہ ملتاہے تو دل جیسے پھرسے جوان ہو جاتاہے۔۔۔ایک بزنس مین نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ کامیابی کیلئے زندگی میں دو کام انتہائی ضروری ہیںپہلا جب تم کسی سے کوئی وعدہ کروتواسے پورا کرنے کے لئے نفع نقصان کی پروا ہ مت کرنا۔۔۔

اور دوسرا لڑکے نے استفسار کیا بزنس مین نے سنجیدگی سے کہا دوسرا یہ کہ ۔۔تم کوشش کرنا کسی سے وعدہ ہی نہ کرو۔کیونکہ۔وعدہ کریڈبیلٹی ہوتاہے
مذہب میں بھی وعدے کی بڑی اہمیت ہے یہ الگ بات کہ کچھ لوگوںکا خیال ہے وعدے قرآن وحدیث نہیں ہوتے اس کا سیدھا سادامطلب یہ ہے کہ جان چھڑانے کیلئے وعدہ کرلو پورا کرو نہ کرو کوئی بات نہیں بدقسمتی سے پاکستان کے بیشترقومی رہنمائوںکا یہی مسلک ہے وہ اسی دروگوئی کو سیاست کا نام دیتے ہیں شاید اسی صورت ِ حال پر غالب نے کہا تھا
تیرے وعدہ پر جئے تو یہ جان جھوٹ جانا
ہم خوشی سے مر نہ جاتے ،گر اعتبار ہوتا

جھوٹے وعدے کرنے والے دوسروںکو الو بنانے کافن جانتے ہیں اور بے چارے مسائل کے مارے لوگوںکے پاس یقین کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ماضی میں تو سناکرتے تھے وعدہ خلافی عاشق ِ نامدار سے ان کے محبوب کیا کرتے ہیں اسی لئے ہجرو وصال کے دوراہے پر عاشق ٹھنڈی آہیں بھرکر وقت گذارا کرتے کئی اسی کش مکش میں شاعر بن جاتے ویسے ہجرو فراق میں صندل کی طرح سلگتے رہنے کا اپنا مزاہے لیکن اب اب کچھ قدریں، محاورے اور حالات بدل گئے ہیں دل جو کبھی جلتا بھی نہیں بجھتا بھی نہیں کی تفسیر بنارہتاتھا اب بجلی کی آنکھ مچولی سے سلگتارہتاہے

مگر جب بجلی کا بل آتاہے ایک دل نہیں پورے کے پورے خاندان کے دل کسی عاشق ِ رو سیاہ کی مانند جل اٹھتے ہیں اس لئے اب ڈاکٹر مشورہ دینے لگے ہیں کہ کمزور دل کے لوگ بجلی کے بل دیکھنے سے گریز کریں ہمارے ایک حکمران نے احتجاجی کیمپ میں ہاتھ والا پنکھا اداکارہ انجمن کے اندازمیں جھلتے ہوئے علی الاعلان دعویٰ کیا تھاہم نے اقتدارمیں آکر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام بدل دینا انہیں حکومت میں آئے ڈیڑھ سال ہو چلاہے لیکن۔۔۔وہ دن اور آج کا دن عوام انہیں وعدہ یاددلاتے ہیں اور وہ آئیں بائیں شائیں کرتے وقت گذاررہے ہیں ”عوام ”نے تو انہیں اپنا محبوب جان کر اتنے ووٹوں دے دئیے تھے اب تلک ووٹر،مسلم لیگ ن اور اپوزیشن والے اس قدر حیران پریشان ہیں کہ انہیں یقین ہی نہیں آرہا جبکہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوے اور وعدے بارے یہی کہا جا سکتاہے
انہوںنے لوڈشیڈنگ ختم کا وعدہ کیا تھاپانچویں دن کا
شایدکسی سے سن لیا ہوگا یہ دنیا چار دن کی ہے

ایک بقراط کا خیال ہے کہ وعدے ایفا کرنے کیلئے نہیں کئے جاتے ایویں وعدے پورے کرکے عوام کا دماغ خراب کرنے والی بات ہے۔۔۔وعدے پورے اور مسائل مک گئے تو کل کون پاگل ان سیاستدانوںکو ووٹ دے گا بھٹو نے اس قوم کو روٹی ،کپڑا ،مکان کا نعرہ دیا۔۔۔ضیاء الحق نے اسلامی نظام کا وعدہ کیا۔۔۔بے نظیر بھٹو نے اپنے والدکا منشور اپنایا۔۔۔ میاں نواز شریف اپنے آپ کو Made in Pakistan کہتے رہے۔۔۔جنرل پرویز مشرف سب سے پہلے پاکستان کی گردان کاورد کرتے رہے ان میں سے کوئی دعوےٰ سچ ہوا۔۔۔ کوئی وعدہ پورا کیا گیا اب عمران خان نیا پاکستان بنانے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب لانے کی نوید سنارہے ہیں ان دعوئوں۔۔۔

ان وعدوں کا کیا حشر ہوگا کوئی نہیں جانتا؟ مگر کہتے ہیں امیدپر دنیا قائم ہے اسی لئے لوگ متاثرہیں اسی لئے تو کبھی کبھی سوچتاہوں وعدے،امید اور خواب بھی جگنوکی مانند ہوتے ہیںمایوسی میں بھی مسلسل جدوجہدکرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں جینے کا حوصلہ ملتاہے تو دل جیسے پھرسے جوان ہو جاتاہے۔ دنیا میں ہر شخص خواب دیکھتاہے اپنی ترقی، خوشحالی اورسنہرے دنوں کے خواب یا پھراولاد کے تابناک مستقبل کے سپنے۔۔۔ کوئی جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتا رہ جاتاہے اس دنیا میں کتنے لوگ ایسے ہوں گے جن کے خواب شرمندہ ٔ تعبیرہوتے ہیں غالباً دس فی صد بھی نہیں۔۔۔ اقوام ِ عالم میں اکثر کودو وقت کی روٹی کے لالے پڑے رہتے ہیں پاکستان میں ایسے افرادکی تعدادففٹی سے بھی تجاوزکر چکی ہے

جن کی زندگی کا مقصد صرف پیٹ کا دوزخ بھرناہے ان میں لاکھوں ایسے بھی ہیں جن کے ساتھ ذلت آمیز سلوک ہوتاہے ان کے بچوں سے بیگارلی جاتی ہیں گھرکی خواتین بھی کھیتوں اور بااثر افرادکے گھروں میں کام کرتی ہیں جہاں عزت محفوظ ہے نہ عصمت۔۔۔ کام کے عوض اجرت دینے کا وعدہ ۔۔۔اس کے باوجود بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے پر تو کوئی پابندی عائدنہیں کی جا سکتی۔۔۔

امید توبندھ جاتی، تسکین توہو جاتی
وعدہ نہ وفا کرتے ،وعدہ تو کیا ہوتا

حالات کے مارے لوگوںپر ایک وقت ایسا بھی آتاہے جب امید دم توڑ دیتی ہے۔۔۔برصغیرکے کروڑوں افراد خط ِ غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گذار نے پر مجبورہیں یہاں کی حکومتوں نے عوام کو ان کے حال پر چھوڑرکھاہے عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے ہر حکومت ،ہر سیاستدان وعدے تو بہت کرتاہے لیکن عملاً عوامی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاتے ملکی وسائل چند ہاتھوں میں مرتکزہوکر رہ گئے ہیں جمہوریت ،آئین اور قانون ان کے گھر کی لونڈی بن کررہ گیاہے

کئی افریقی ممالک میں تو اس سے بھی براحال ہے وہاں وسائل اتنے کم ہیںکہ لوگوںکو کئی کئی ماہ گوشت کھانا نصیب نہیں ہوتا اب یہ تو معلوم نہیں وہاں کے لوگوں کوبہتر زندگی گذارنے کی کوئی امید بھی ہوتی ہے یا نہیں۔۔۔وہ رنگین خواب بھی دیکھتے ہیں یا نہیں؟ یہ الگ بات کہ وسائل پرقابض رنگین خواب بھی دیکھتے ہیںاورسنگین خواب بھی۔۔۔ان خوابوںکی تعبیر بھی ہوتی ہے بلکہ خواب پہلو سے لگ کراٹھکیلیاں بھی کرتے ہیںبس امیر اور عریب کے خوابوںمیںیہی ایک فرق ہے۔۔۔اسے کہا جا سکتاہے فرق صاف ظاہر ہے۔ ۔ وعدے،امید اور خواب بھی جگنوکی مانند ہوتے ہیںمایوسی میں بھی مسلسل جدوجہدکرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں جینے کا حوصلہ ملتاہے تو دل جیسے پھرسے جوان ہو جاتاہے۔

کل میرے ایک دوست نے کہا ہمارے حکمرانوںنے ہم سے خواب بھی چھین لئے ہیںہر طرف مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی کے بلوںکی حال دہائی مچی ہوئی ہے اس ماحول میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے کچھ نئے خواب دکھاکر امید دلائی ۔ امیدکے باعث دل دھڑکنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں جگنو سے لرزنے لگتے ہیںاللہ نہ کرے یہ بھی ماضی کی طرح سراب ہو ایسا ہواتو ہم امیدوںکے صحرا میں بھٹکتے پھریں گے اور راستہ بھی نہیں ملے گا۔۔۔دوست کی باتیں اپنی جگہ پر ۔۔اس وقت وی آئی پی کلچرکے خلاف جو بیداری کی لہر آرہی ہے ا س نے پورے ماحول کو متاثر کرکے رکھ دیاہے تبھی تو کل دل کی بات ایک حکمران کے ہونٹوںپر آہی گئی حالانکہ یہ راز تو ان جیسے لوگ کئی دہائیوں سے چھیائے پھر تے ہیں ان کا خدشہ تھا انقلاب آیا تو غریب ۔۔۔ امیروںکا نام ونشان تک مٹا ڈالیں گے۔۔۔

یہ خدشہ بے بنیاد نہیں ایک حقیقت ہے اور وہ وقت آن پہنچاہے جب سب کو لازماً اس کا سامنا کرنا پڑے گا جب حکمران حال مست۔۔۔مال مست ہو جائیں۔۔۔ اقتدارکی بندر بانٹ اوروسائل پر مک مکاکو جمہوریت کا نام دیدیا جائے۔۔۔جب عام آدمی روٹی کے لقمے لقمے کو ترس جائے۔۔۔حکمران وعدے کرکے عوام کا حال تک نہ پوچھیں ان کے پاس دولت کے پہاڑ جمع ہو جائیں۔۔لوگوںکی امید دم توڑنے لگے۔۔۔ خواب ڈارونے خواب بن جائیں تو پھر وہ انقلاب آکررہتاہے جس سے حکمران ابھی سے خوفزدہ ہیں۔۔آپ نے گھپ ٹوپ اندھیری رات میں جگنوئوںکو چمکتے تو دیکھاہوگاروشنی کی کرنیں جگنوکے جسم سے پھوٹتی ہیں تو ایک عجب بے نام سااحساس ہوتاہے

اور قدرت کے اس کمال پر حیرت بھی۔۔۔کالی رات میں جگنوکو دیکھ کر یہ بھی گمان ہوتاہے جیسے کسی نے مشعل اٹھارکھی ہو ۔کبھی کبھی سوچتاہوں وعدے،امید اور خواب بھی جگنوکی مانند ہوتے ہیں جومایوسی میں بھی مسلسل جدوجہدکرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں جینے کا حوصلہ ملتاہے تو دل جیسے پھرسے جوان ہو جاتاہے کاش کوئی حکمرانوںکو یہ بتانے کی جسارت کرے کہ جب آنکھیں امید کے لرزتے جگنوئوںکا مدفن بن جائیں تو ضبط کے سارے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں پھر میں میں نہیں تو تو نہیں رہے گا یہ ماحول۔۔یہ سماج ۔۔۔یہ نظام نہیںرہے گاشاید قیامت سے پہلے قیامت کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے اس وقت ہر شخص کا نام ہوگا انقلابی پھرجوحالات جنم لیں گے ان کے سامنے انقلاب ِ فرانس یا انقلابِ لیبیا بھی بے وقعت ہو جائے گا ایسے وقت سے ہم سب کو ڈرنا چاہیے۔

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post سب سے بڑا مسئلہ
Next Post عوام ہر مشکل وقت میں پاک فوج کو اپنے ساتھ پائیں گے: آرمی چیف
Raheel Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.