نئی دہلی سے پاکستان کے خلاف باریک واردات “ایک تیر سے دو شکار 
بھارت میں پناہ گزین بھارت نواز بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد 16 دسمبر کو ڈھاکہ ایئرپورٹ پر اترنا چاہتی ہیں
تاریخ کا انتخاب مودی حکومت کی ایما پر کیا گیا ہے/ تاکہ بنگلہ دیش میں بلوے شروع ہو جائیں/ اور وہاں خود مختار حکومت کمزور ہو جاے
16 دسمبر ‘سقوط ڈھاکہ ” کا دن ہے جسے پاکستان میں قومی سانحے کے طور رنج والم کے طور پر یاد کیا جاتا ہے/ جبکہ بنگلہ دیش میں۔ “جشن آزادی” کے نام سے خوشیاں منائی جاتی ہیں
بنگلہ دیش حکومت سے سرکاری طیارہ بھیجنے کا بھی مطالبہ کر دیا ترجمان حسینہ واجد
اگر حسینہ واجد بنگلہ دیش واپس اتی ہیں تو انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے گا غیر ملکی میڈیا
( متعلقہ تصاویر عبارت کے اختتام پر ملاحظہ فرمائیں
( اسلام آباد/ فاروق اقدس)
بھارت پاکستان کو نقصان اور زک پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا چاہے وہ کسی بھی نوعیت یا کسی بھی سطح پر ہو……. جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بنگلہ دیش کی بھارت نواز معزول وزیراعظم حسینہ واجد جو اپنے ملک سے فرار ہو کر کم و بیش دو سال سے بھارت میں خفیہ مقام پر پر آسائش زندگی گزار رہی ہیں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 16 دسمبر کو ڈھاکہ کے ایئرپورٹ پر اتریں گی ۔۔۔۔۔ اور اس بارے دو رائے ہو ہی نہیں سکتی کہ اس تاریخ کا تعین مودی حکومت کی ایما پر حسینہ واجد نے کیا ہے ( اس بارے بنگلہ دیش کے میڈیا میں بھی مختلف رپورٹوں میں ایسے دعوے کی جا رہے ہیں) یاد رہے کہ 16 دسمبر 1971 کو جہاں پاکستان میں “سقوط ڈھاکہ” قومی سانحے کے طور پر دکھ کے ساتھ منایا جاتا ہے/ جبکہ اسی دن کو بنگلہ دیش میں یوم فتح کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے اور آزادی کا نام دیے کر خوشیاں اور جشن منایا جاتا ہے/ بھارت نے پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے ایک طرف تو حسینہ واجد کی بنگلہ دیش روانگی کا دن مقرر کرنے کی چال چلی ہے/ تو دوسری طرف اس تاریخ کے تعین سے مودی حکومت نے ایک تیر سے دو شکار بھی کیے ہیں
۔ کیونکہ اگر حسینہ واجد واقعتا 16 دسمبر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کے لیے پرعزم رہتی ہیں تو اس سے قبل ہی بنگلہ دیش میں ان کی جماعت کے کارکن اور رہنما ڈھاکہ میں ہنگامہ آرائی شروع کر دیں گے حکومت سے براہ راست متصادم ہو جائیں گے اور اگر حقیقتاً حسینہ واجد 16 دسمبر کو ڈھاکہ پہنچ جاتی ہیں تو حکومت انہیں ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لے گی جس سے ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑیں گے اور حکومت کے لیے نئی ازمائش شروع ہو جائے گی۔۔۔ گو کہ تجزیہ نگار و ں کے مطابق ان دونوں صورتوں کا امکان کم ہی ہے تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو اس صورتحال کا سب سے بڑا فائدہ مودی حکومت کو ہوگا
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد پانچ اگست 2024 کہ اس وقت ملک سے فرار ہو گئی تھیں جب طلبہ کی قیادت میں بڑی تحریک چل رہی تھی جس میں کم و بیش ڈیڑھ ہزار افراد لوگ مارے گئے تھے ان کی پارٹی عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر پابندی ہے اور حسینہ واجد کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں جنگی جرائم کے ایک ٹریبونل نے انہیں سزائے موت بھی سنا رکھی ہے


