yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

قصور،رمضان المبارک میں فارم ہاؤس میں مبینہ ریو اور فحش پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، بااثر خاندانوں کے بیس سے زائد لڑکیاں لڑکے گرفتار ویڈیو وائرل، پولیس انسپکٹر معطل

MH Kazmi March 17, 2026March 17, 2026 1 min read
Share this:

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک فارم ہاؤس میں مبینہ ریو اور فحاشی کی پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مارا تو کئی لڑکے اور لڑکیاں حراست میں لے لیے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سب بااثر اور امیر خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔

’اِدھر دیکھو سامنے، اِدھر دیکھو، سامنے کرو اِسے۔‘

’اسے یونیورسل کر دو، اِدھر دیکھو، باہر کے ملکوں والے دیکھیں گے تو کیا کہیں گے ہمیں۔۔۔ وائرل، وائرل۔‘

یہ وہ الفاظ ہیں جو پاکستان میں سوشل میڈیا پر گذشتہ 24 گھنٹے سے وائرل ایک ویڈیو کے پس منظر میں سنائی دیتے ہیں۔

اس ویڈیو میں بہت سے مرد اور خواتین ملزمان کو فلمایا گیا ہے جبکہ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے چہرہ چھپاتی خواتین کو بارہا تاکید کرتے ہیں کہ وہ اپنا چہرہ سامنے کریں یا اپنے چہرے کے سامنے سے بال ہٹائیں تاکہ ان کی شناخت ممکن ہو سکے۔

اس ویڈیو میں پولیس کی وردی میں ملبوس خواتین اہلکار بھی نظر آتی ہیں جو ان احکامات کو یقینی بنا رہی ہوتی ہیں کہ ہر خاتون کا چہرہ ویڈیو میں صاف نظر آئے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے لگ بھگ ڈیڑھ درجن خواتین اور مردوں کے چہروں پر بے بسی نمایاں ہے اور اُن میں سے بیشتر، بالخصوص خواتین، پریشانی کے عالم میں چہرے چھپانے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ ان کی ویڈیو نہ بنائی جا سکے۔

نہ تو یہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی کسی شناخت پریڈ کا منظر ہے اور نہ ہی کسی پریس کانفرنس کا جس میں کسی بڑے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع دی جاتی ہے اور انھیں میڈیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

دراصل یہ پنجاب کے ضلع قصور کے ایک فارم ہاؤس میں ہونے والی مبینہ ڈانس پارٹی پر پڑنے والے پولیس کے چھاپے کے بعد کے مناظر ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اس مقام پر چھاپہ اُس وقت مارا جب مرد و خواتین مبینہ طور پر اونچی آواز میں بجنے والے گانوں پر ناچ رہے تھے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے حوالے سے قصور پولیس نے پنجاب حکومت کو اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک منظم پروگرام تھا جس کے ٹکٹ سوشل میڈیا کے ذریعے سے فروخت کیے گئے تھے جبکہ حکومت پنجاب کے مطابق اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قصور پولیس میں ڈی پی او محمد عیسی خان کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں ’ملی بھگت‘ کے الزام پر تھانے کے ایس ایچ او اور پولیس سکیورٹی اہلکار دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ موبائل سے مذکورہ ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے کے الزام میں تفتیشی افسر اور سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وہ تسلیم کرتے ہیں کہ گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنانا اور وائرل کرنا ’قانون کی خلاف ورزی تھی جس کے خلاف پولیس کا اپنا احتساب کا نظام حرکت میں آیا ہے اور اس پر کارروائی ہوئی ہے۔‘

’متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف پیکا ایکٹ اور پولیس سروسز رول کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔‘

واقعے کا مقدمہ ضلع قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد میں پانچ اپریل کی رات گئے پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ ایک فارم ہاوس پر کافی تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں ڈانس پارٹی کا انعقاد کر رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق جب پولیس نفری موقع پر پہنچی تو اونچی آواز میں ناچ گانا چل رہا تھا۔ پولیس نے مزید الزام عائد کیا کہ اس موقع پر شرکا شراب نوشی بھی کر رہے تھے۔ ’چھاپے کے دوران ڈانس پارٹی میں مصروف مرد و خواتین ادھر ادھر بکھرنے لگے، جن کو گھیرا ڈال کر قابو کیا گیا اور ان لوگوں سے ان کا نام پتا پوچھا گیا۔‘

مقدمے میں 35 مردوں جبکہ 25 خواتین کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ملزمان کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق موقع سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی جبکہ شیشہ اور ساؤنڈ سسٹم بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے فارم ہاؤس میں موجود 25 کے قریب گاڑیاں بھی قبضے میں لی ہیں۔

پولیس کے مطابق ’اس پارٹی کے منتظم موقع سے فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔‘

ویڈیو میں کیا ہے؟

وائرل ہونے والی ویڈیو اسی فارم ہاؤس سے گرفتار ہونے والے مرد و خواتین کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر موبائل کیمرے سے ویڈیو بنانے والے گرفتار ہونے والی خواتین پر ایک، ایک کر کے فوکس کرتے ہیں۔

اس موقع پر پس منظر سے آوازیں سنائی دیتی ہیں جن میں خواتین کو کیمرے کی طرف دیکھنے کے لیے تاکید کی جا رہی ہوتی ہے۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والی چند خواتین اپنے چہرے چھپانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن پھر ویڈیو میں ایک خاتون پولیس اہلکار دکھائی دیتی ہے جو چہرہ چھپانے والی خواتین کا ہاتھ پکڑ کر نیچے کرتی ہے۔ اس طرح ویڈیو میں ایک اور ہاتھ نظر آتا ہے جو ایک اور خاتون کے بالوں کو اس کے چہرے سے ہٹاتا ہے۔

’حکومت صوبے میں فحاشی کے خلاف مہم چلا رہی ہے‘

پنجاب کے ضلع قصور میں مبینہ ڈانس پارٹی کے دوران گرفتار کیے جانے والے مرد وخواتین کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فی الفور اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے اور ابتدائی طور پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل قصور پولیس نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ ’ضلعی پولیس کی طرف سے آفیشلی ایسی کوئی ویڈیو شیئر نہیں کی گئی۔ پولیس طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہے اور ہر شہری کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتی ہے۔‘

تاہم اس کے ساتھ قصور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او قصور نے یہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اس کیس کے تفتیشی افسر اور تھانے کے محرر کو معطل کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبےمیں فحاشی و عریانی کے خلاف مہم چلا رہی ہے مگر اس ضمن میں کسی کو بھی یہ اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی کہ وہ قانون سے بالاتر ہو کر کوئی اقدام اٹھائے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قصور ویڈیو واقعے میں جو بھی ملوث ہوا اس کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی انکوائری ڈی پی او قصور خود کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری پر سمجھوتہ ہرگز نہیں ہو گا تاہم صوبے میں کسی کو فخاشی و عریانی پھیلانے اور نازبیا حرکات کی بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

’ویڈیو دیکھی تو پاؤں تلے زمین نکل گئی‘

اس واقعے میں نامزد ایک خاتون کے اہلخانہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں چھ اپریل کو قصور کے تھانے سے اطلاع ملی تھی کہ اُن کی بہن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ مذکورہ خاتون ٹک ٹاکر ہیں اور وہ یہ جانتے تھے کہ وہ کسی پروگرام کے سلسلے میں قصور گئی ہوئی ہیں۔

اس خاتون کے بھائی کا کہنا تھا کہ ’تھانے سے اطلاع ملنے کے کچھ ہی دیر بعد میں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھی تو میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی تھی۔

’یہ کیا طریقہ اور کیسا قانون ہے؟ اول تو اُس نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے کیونکہ جہاں تک ہمیں معلوم ہے یہ سوشل میڈیا کے لوگوں کا کوئی فنکشن تھا۔ لیکن اگر کچھ غلط ہوا بھی ہے تو قانون کے مطابق سزا دیں، اس طرح سے بہن کی ویڈیو وائرل کرکے تو ہمیں تباہ کر دیا گیا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ردعمل

پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھی ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد پرائیوسی اور نجی زندگی میں مداخلت کے حوالے سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف ملک فخر نے استفسار کیا کہ ’پولیس جب کسی قاتل، ڈکیت، یا دہشتگرد کو گرفتار کرتی ہے تو ان کے چہرے چھپا کر انھیں میڈیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ مگر ان افراد کی یوں ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کا مقصد؟‘

ماروی سرمد نے لکھا کہ ’اس ویڈیو میں کوئی عورت نیم برہنہ نہیں ہے۔ چاہے کچھ بھی ہو، پولیس نے ان کے چہروں کی ویڈیو بنانے اور اسے ریلیز کرنے کی اجازت کیوں دی؟ یہ شخصی آزادی اور پرائیویسی کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘

عاصمہ فاونڈیشن سے منسلک انسانی حقوق کی کارکن ندا علی ایڈووکیٹ نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی ویڈیو اور تصاویر کو وائرل کرکے آئین پاکستان میں دی جانے والی شخصی آزادی اور پرائیویسی کے تحفظ کے قانون کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں ملزمان اور یہاں تک کہ عدالتوں سے مجرم ثابت ہونے والوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں جن کا تحفظ کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

’پولیس کسی کو سزا یا جزا نہیں دے سکتی ہے یہ کام عدالتوں کا ہے۔ پولیس کا ان کو مجرم بنا کر کیمرے کے سامنے کھڑے کرنا ہی ان کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی تھی۔‘

انھوں نے کہا کہ ’پتا نہیں اس کے کس کس کی زندگی اور خاندانوں پر بدترین اثرات مرتب ہوں گے، مگر بہتر حکمت عملی اور اس معاملے کی صاف و شفاف انکوائری کے بعد مزید ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔‘

ڈی پی او قصور محمد عیسی خان کا کہنا ہے کہ ’ہم پولیس ہیں۔ ہم کسی کو اچھے بُرے کی تبلیغ نہیں کر سکتے۔۔۔ اخلاقیات دیکھنا ہر ایک کا اپنا ذاتی فعل ہے۔ ہمارا کام قانون پر عملدر آمد کروانا اور کسی بھی خلاف قانون کام کے خلاف حرکت میں آنا ہے۔‘

تاہم ان کا اصرار ہے کہ ’پولیس نے کسی بھی پرائیوٹ ایونٹ یا چادر چار دیواری کی خلاف ورزی نہیں کی ہے نہ ہی ہمارا یہ اختیار ہے کہ ہم کسی کی پرائیوسی میں جب تک قانون کی خلاف ورزی نہ ہو رہی ہو، مداخت کریں۔‘

حیران کن بات یہ سامنے آئی کہ کارروائی کرنے والے پولیس افسر کو ہی بعد میں معطل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ کیا ہمارے معاشرے میں قانون سب کے لیے برابر ہے؟ یا پھر پابندیاں اور نصیحتیں صرف کمزور اور غریب طبقات کے لیے رہ گئی ہیں؟

اللّٰہ ہمارے معاشرے کو ہدایت دے اور ہمیں صحیح راستہ دکھائے۔ آمین۔

Share this:
Tags:
alleged and arrested at boys during families farmhouse from girls Goes influential inspector Kasur More party Police pornographic raid Ramadan rave suspended than twenty video viral

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post روس ایران کی مدد کر رہا ہے جس کی وجہ سے ایرانی میزائل امریکی تنصیبات کو ٹھیک نشانہ لگا رہے ہیں، واشنگٹن پوسٹ
Next Post کفایت شعاری ,عیدالفطر کا تہوار اور یوم پاکستان کا جشن

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.