yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

نئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ڈینئل پرل قتل کیس میں سزایافتہ احمد عمر سعید شیخ اور دیگر کی رہائی پرشدیدتحفظات کا اظہارکردیا، وزیر خارجہ شاہ محمود سے ٹیلی فونک گفتگو

MH Kazmi January 29, 2021January 29, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی جے بلنکن نے ڈینئل پرل کیس میں سزا یافتہ عمرسعید شیخ کی رہائی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہارکردیا. امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اینٹونی جے بلنکن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطے میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل میں سزا یافتہ احمد عمر سعید شیخ اور دیگر افراد کے احتساب کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سکریٹری بلنکن نے پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے اور ان قیدیوں کی ممکنہ رہائی کے متعلق امریکی خدشات کا کھل کر اظہار کیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ سکریٹری بلنکن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان امن عمل ، امریکی علاقائی استحکام کے لئے معاونت ، اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی صلاحیت پر جاری امریکی پاکستان تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گہا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی سیکرٹری خارجہ اینٹونی جے بلنکن نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دوطرفہ تعلقات اور افغان امن سمیت مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا. وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری بلنکن نے رابطے استوار رکھنے ، دونوں ممالک کے دوطرفہ ایجنڈے میں پیش رفت، خطے اور دنیا میں مشترکہ مفادات کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری بلنکن کو منصب سنبھالنے پر مبارک دی اور انہوں نے امریکہ کے ساتھ وسیع موضوعات پر مفادات کی یک جائی کی بنیاد پرجامع شراکت داری قائم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا.پاکستان میں تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت معاشی شراکت داری، پرامن ہمسائیگی پروان چڑھانے اور علاقائی روابط میں اضافہ کے فرو غ کے نئے وژن پر کاربند ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری بلنکن کو بتایا کہ افغانستان میں مذاکرات کے نتیجے میں سیاسی تصفیہ سے حاصل ہونے والا امن دونوں ممالک کے مشترک مفادات میں سے ایک ہے۔ تشدد میں کمی ،جو جنگ بندی پر منتج ہو ،اور افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیہ کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ناگزیر ہے۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کاری کی ہے اور امریکہ کے ساتھ امن کے شراکت دار کے طورپر امورکار انجام دینے میں پرعزم رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پرعزم اقدامات اور عظیم قربانیوں کو بھی اجاگر کیا.سیکریٹری بلنکن نے گزشتہ برسوں میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ روابط کے فروغ کے لئے دونوں ممالک میں کئی شعبے موجود ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی قربانیوں کا اعتراف کیا.ڈینئیل پرل کیس میں حالیہ ہونے والی پیش ہائے رفت کے تناظر میں وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ اہم اور باہمی مفاد میں ہے کہ قانونی ذرائع سے انصاف ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے ان اقدامات کو اجاگر کیا جو اس ضمن میں کئے جارہے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post تھائی لینڈ کے عوام پاکستان میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کرسکیں گے، پاک تھائی 70 سالہ سفارتی تعلقات کے تحت منعقدہ تقریب سے سفیر عاصم افتخار کاخطاب
Next Post امریکہ، ایران کے ساتھ جوہری ڈیل میں شامل رابرٹ میلے ایران کیلئے خصوصی ایلچی مقرر

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.