yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

امریکی عدالت نے 12 نومبر سے ٹک ٹاک پر پابندی کا حکم معطل کردیا

MH Kazmi October 31, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ کی عدالت نے چین کی شارٹ ویڈیو شیئریپ ایپ ٹک ٹاک کو قانونی تحفظ دے دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے احکامات معطل قرار دیے گئے ۔اس سے قبل عدالت نے امریکی حکومت کی جانب سے 27 ستمبر سے امریکا میں ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی کا حکم بھی معطل کردیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کی ضلع عدالت نے کامرس ڈپارٹمنٹ کے 12 نومبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کے احکامات کو معطل کردیا۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں محکمہ کامرس کے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق اٹھائے جانے والے ہر طرح کے احکامات کو معطل کردیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی سے امریکا کے 10 کروڑ سے زائد صارفین متاثر ہوں گے، جو مذکورہ ایپ کو یومیہ بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں۔ عدالتی فیصلے پر فوری طور پر محکمہ کامرس اور امریکی حکومت نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔ ٹک ٹاک کی امریکا میں پابندی سے متعلق کیس کا حتمی فیصلہ بھی امریکی انتخابات کے بعد سنائے جانے کا امکان ہے۔ ٹک ٹاک نے اپنی بندش کے خلاف واشنگٹن کے کولمبیا ضلع کی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس نے ستمبر میں ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی سے متعلق امریکی حکومت کے فیصلوں کو معطل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک نے امریکا میں بہتر معاملات کے لیے وہاں کی دو کمپنیوں اوریکل اور وال مارٹ کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے محکمہ کامرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے بعد ستمبر کے وسط میں ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ پر 27 ستمبر سے پابندی جب کہ 12 نومبر سے اس کی امریکا میں مکمل پابندی کے احکامات جاری کیے تھے۔ تاہم واشنگٹن کی عدالت نے پہلے 28 ستمبر کو ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ کے احکامات کو معطل کیا تھا اور اب پنسلوانیا کی عدالت نے چینی ایپلی کیشن کی بندش سے متعلق بھی امریکی حکومت کے احکامات معطل کردیے۔

امریکی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی ٹک ٹاک صارفین کا ڈیٹا اور ٹک ٹاک کے امریکا سے متعلق دیگر معاملات امریکا سے ہی دیکھے جائیں۔اس لیے امریکی صدر نے ٹک ٹاک کو اگست میں دھمکی دی تھی کہ وہ اپنے امریکی اثاثے کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرے، ورنہ دوسری صورت میں ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

ٹک ٹاک نے امریکی صدر کی دھمکیوں اور حکومتی سختیوں کے بعد ہی اوریکل اور وال مارٹ کے ساتھ امریکا میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم تاحال ان تینوں کے کمپنیوں کے درمیان کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔

لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگانے یا نہ لگانے سے متعلق معاملہ حل ہوجائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post فرانسیسیوں پر حملے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، مہاتیر محمد
Next Post سیاحوں کوسہولیات کی فراہمی کیلئے جدید سیاحتی مقامات پر 35 نئے ہوٹلز تعمیر کئے جا رہے ہیں، سید ذوالفقار بخاری

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.