counter easy hit

جنرل باجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کراچی واقعے انکوائی رپورٹ جلد تیار کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے ہدایت دی ہے کہ حالات کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے انکوائری رپورٹ جلد بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی سےکراچی واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ بلاول نے سوال کیا تھا کہ کون تھے وہ دو لوگ کو آئی جی کو صبح 4 بجے گھر سے لیکر گئے تھے، سب افسران سوال کررہےہیں کون تھےجوآئی جی سندھ کےگھرپرگئے۔

GEN BAJWA, TOOK, NOTICE, OF, KARACHI, INCIDENT, OF, KIDNAPPING, IG SINDH

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website