yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

بابری مسجد (ایودھیاکیس) کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا، تمام بااثر ملزمان کو عدالت میں موجود رہنے کا حکم

MH Kazmi September 29, 2020September 29, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) 28 سال پرانے بابری مسجدکیس کے انہدام کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا جبکہ اس کیس فیصلہ لکھنؤ میں قائم خصوصی عدالت کے جج سریندر کمار یادو پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے سنائیں گے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پانچ سال قبل پانچ اگست کو انھیں اس معاملے میں خصوصی جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ 19 اپریل سنہ 2017 کو سپریم کورٹ نے انھیں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے سماعت کو دو سال میں پورا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یکم ستمبر کو جج سریندر کمار یادو کی عدالت نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے اپنے حق میں 351 گواہان اور تقریباً 600 دستاویزات پیش کیں تھیں. مقدمے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کے مارگ درشک منڈل یعنی رہنما کونسل کے اہم رہنما ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی، اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی سمیت 32 اہم ملزمان کو جج سریندر کمار یادو کی عدالت میں اس دن موجود رہنے کو کہا گیا ہے۔

جج سریندر کمار یادو کون ہیں؟

مشرقی اتر پردیش کے ضلع جون پور کے پکھان پور گاؤں کے رام کرشن یادو کے گھر پیدا ہونے والے سریندر کمار یادو 31 سال کی عمر میں ریاستی عدالتی خدمات کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ ان کی عدالتی زندگی کا آغاز فیض آباد میں ایڈیشنل منصف کے عہدے کے ساتھ ہوا تھا۔ اس کے بعد غازی پور، ہردوئی، سلطان پور، اٹاوہ، گورکھپور میں خدمات انجام دیتے ہوئے وہ دارالحکومت لکھنؤ کے ضلع جج کے عہدے تک پہنچے۔ اگر انھیں خصوصی عدالت (ایودھیا کیس) کے جج کی ذمہ داری نہ دی جاتی تو وہ گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں ہی ریٹائر ہوجاتے۔
بار کے لوگ بینچ میں ان کی موجودگی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟
لکھنؤ میں سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ سنجیو پانڈے کا کہنا ہے کہ ‘وہ ایک انتہائی نرم مزاج شخص ہیں۔ وہ کبھی بھی اپنے اوپر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالنے دیتے۔ ان کا شمار اچھے اور ایماندار ججوں میں ہوتا ہے۔’ گذشتہ سال جب انھیں لکھنؤ کے ضلعی جج کے عہدے سے فارغ کیا گیا تھا تو بار ایسوسی ایشن نے انھیں الوداعیہ دیا تھا۔لیکن اس سے قبل ہی سپریم کورٹ نے ان کی ریٹائرمنٹ کی میعاد میں توسیع کردی تھی اور خصوصی عدالت (ایودھیا کیس) کے پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت مکمل کرنے کو کہا تھا۔ ایڈوکیٹ سنجیو پانڈے نے کہا: ‘ہم نے انھیں اس امید کے ساتھ الوداع کہا کہ وہ ایک تاریخی فیصلہ دیں گے جو تاریخ کے صفحات میں لکھا جائے گا۔ ان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے اپنا فیصلہ سنائيں گے۔

babri-masjid, CASE, DETAILED, DECISION, WILL BE, ANNOUNCED, TODAY

‘آئین ہند کا آرٹیکل 142

ریٹائر ہونے والے کسی جج کی مدت ملازمت میں توسیع اپنے آپ میں تاریخی بات تھی کیونکہ آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت سپریم کورٹ نے اپنے حق کا استعمال کیا تھا۔ اس آرٹیکل کے تحت سپریم کورٹ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ‘مکمل انصاف’ کے لیے پہلے زیر التوا کسی معاملے میں کوئی بھی ضروری فیصلہ کر سکتا ہے۔ بہر حال سپریم کورٹ نے عوامی مفاد میں متعدد بار آرٹیکل 142 کا استعمال کیا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بابری مسجد انہدام کیس میں شاید یہ پہلا موقع ہے جب ملک کی عدالت عظمی نے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سماعت پوری ہونے تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے کہا۔ دوسری جانب اتر پردیش حکومت نے عدالت کو بتایا تھا کہ ریاستی عدالتی نظام میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا کوئی نظم نہیں ہے۔ اتنا ہی نہیں، سپریم کورٹ نے ایودھیا کیس میں ‘مکمل انصاف’ کے لیے مزید بہت کچھ کہا۔ اس نے کہا کہ ‘جب تک سماعت کا پورا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک کوئی دوسری سماعت نہیں ہوگی۔ سماعت کرنے والے جج کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ سماعت اس وقت تک ملتوی نہیں کی جائے گی جب تک عدالت کو یہ محسوس نہ ہو کہ کسی خاص تاریخ پر سماعت ممکن نہیں ہے۔ ایسی صورت میں اگلے دن یا قریب ترین تاریخ پر سماعت ہوسکتی ہے لیکن ریکارڈ پر ایسا کرنے کی وجہ لکھی جائے گی۔مقدمہ نمبر 197 اور 198 دراصل بابری مسجد انہدام کیس کا پس منظر چھ دسمبر 1992 کو درج دو ایف آئی آر سے متعلق ہے۔ مقدمہ نمبر 197 میں لاکھوں کارسیوکوں کے خلاف ڈکیتی، لوٹ مار، زخمی کرنے، عوامی عبادت کو نقصان پہنچانے اور مذہب کے نام پر دو جماعتوں کے مابین دشمنی بڑھانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مقدمہ نمبر 198 میں ایل کے اڈوانی، اشوک سنگھل، ونے کٹیار، اوما بھارتی، سادھوی ریتمبھرا، مرلی منوہر جوشی، گریراج کشور اور وشنوہری ڈالمیا جیسے افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ ان سب پر الزام ہے کہ انھوں نے مذہبی مخاصمت والی اور اشتعال انگیز تقریر کی۔

بہر حال ان دو ایف آئی آر کے علاوہ 47 مزید علیحدہ علیحدہ مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔ بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی نے کل 49 افراد پر الزام عائد کیا تھا، لیکن برسوں سے چل رہی سماعت کے دوران اب تک 17 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جن 17 ملزمان کی موت ہو چکی ہے ان میں بال ٹھاکرے، اشوک سنگھل، گیریراج کشور، وشنوہری ڈالمیا شامل ہیں۔مقدمے کی سماعت کے دوران آنے والے چیلنجز ‘ملزم ذاتی طور پر موجود ہیں لیکن گواہ غیر حاضر ہے کیونکہ مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے بیان میں اس نے اپنا جو پتہ بتایا تھا اس پر وہ نہیں ملا۔’ ‘ملزمان ذاتی طور پر موجود نہیں ہیں۔ کوئی گواہ بھی موجود نہیں ہے۔’ ‘گواہ کو شہادت کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ کل حاضر ہوں گے۔’

گواہ کو وی ایچ ایس ویڈیو کیسٹ دیکھ کر گواہی دینا ہے۔ سی بی آئی کے پاس عدالت میں کیسٹ دکھانے کے لیے ضروری آلہ موجود نہیں ہے۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ صرف دور درشن کے دہلی مرکز کا تکنیکی عملہ ہی اس کیسٹ کو یہان آ کر چلا سکتا ہے۔ گواہ نے بذریعہ ای میل یہ اطلاع دی ہے کہ وہ دہلی میں ہیں اور وہ 69 سال کے ہو چکے ہیں اور اس لیے سفر کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ کچھ مثالیں ہیں جو مقدمے کی سماعت کے دوران جج سریندر کمار یادو کی عدالت میں درج کرائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ انھیں غیر حاضری کے درجنوں معافی ناموں کو بھی نمٹانا پڑا۔سماعت کرنے والے کسی جج کے لیے یہ کتنا مشکل ہے؟ ریٹائرڈ جج ایس سی پاٹھک کا کہنا ہے کہ ‘جو لوگ گواہی نہیں دینا چاہتے وہ ٹال مٹول کرتے ہیں۔ کسی بھی مقدمے کی سماعت کے دوران ایسے حالات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن عدالت کے پاس گواہ کو طلب کرنے کے اختیارات ہیں۔ اگر گواہ نہیں آتا ہے تو پھر اس پر سختی کی جاسکتی ہے، اس کے خلاف وارنٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔ اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ عدالت کے پاس ایسے اختیارات ہیں۔’
30 ستمبر کی تاریخ
مغل بادشاہ بابر کی تعمیر کردہ جس مسجد کو منہدم کیا گیا تھا اس سے متعلق ایک تاریخی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ پہلے ہی کر چکا ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں جسٹس گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کے آئینی بنچ نے ایودھیا میں ہندو فریق کو رام مندر کی تعمیر کا حق دیتے ہوئے کہا تھا کہ 70 سال قبل 450 سالہ قدیم بابری مسجد میں مسلمانوں کو غلط طریقے سے عبادت کرنے سے روکا گیا تھا۔ اور 27 سال پہلے بابری مسجد غیر قانونی طور پر منہدم کی گئی تھی۔ دوسرا مقدمہ فیصلے کے لیے خصوصی جج سریندر کمار یادو کی عدالت میں 30 ستمبر کی تاریخ کا منتظر ہے۔ کیا غیر قانونی طور پر گرائی جانے والی مسجد کے قصورواروں پر فیصلہ دینا اپنے آپ میں دباؤ والی ذمہ داری نہیں ہے؟ ریٹائرڈ جج ایس سی پاٹھک کا کہنا ہے کہ ‘کسی جج کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے۔ انھیں اس بات کی بھی پرواہ نہیں ہوتی کہ آیا اس کے فیصلے کی تعریف کی جائے گی یا تنقید۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کے سامنے کس طرح کے شواہد رکھے گئے ہیں اور ان شواہد پر کس قدر یقین کیا جا سکتا ہے۔ ایک جج کو ان چیزوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔’

اس معاملے میں یکم ستمبر کو جج سریندر کمار یادو کی عدالت نے سماعت مکمل کر لی تھی اور دو ستمبر سے فیصلہ لکھنا شروع کردیا تھا۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے اپنے حق میں 351 گواہان اور تقریباً 600 دستاویزات پیش کیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سربراہ پاک بحریہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک ائرفورس کے پیشہ ورانہ کردار پر خراج تحسین
Next Post سلوانیا، غیر قانوی طورپریورپ داخلے کی کوشش کرنے والے پاکستانی گرفتار

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.