yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

موسم سرما گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری رہیگی، طلب اورپیداوار میں خلیج بڑھتی جاری ، ندیم با بر

MH Kazmi September 25, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) گزشتہ کئی برسوں سے ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار اور طلب میں خلیج بڑھتی رہی ہے جس کی وجہ سے موسمِ سرما میں گیس کی قلت کا سامنا رہے گا۔ یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی گیس کی پیداوار میں سالانہ سات سے نو فی صد تک کمی آ رہی ہے۔​ ان کے بقول سردیوں میں گیس کی طلب کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کرنا ہو گی جس کے لیے وزارتِ توانائی ایک پلان ترتیب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی، کھاد فیکٹریوں اور بعض صنعتوں کو گیس کی محدود فراہمی کی جائے گی تاکہ گھریلو صارفین کم سے کم متاثر ہوں۔ معاونِ خصوصی نے کہا کہ موسمِ سرما میں 1.2 ارب کیوبک فٹ قدرتی مائع گیس (ایل این جی) بھی درآمد کی جائے گی اور ایل این جی کے دونوں ٹرمینل پوری استعداد کے ساتھ چلائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ گیس کی مقامی پیداوار بھی زیادہ سے زیادہ حاصل کی جائے گی۔ندیم بابر کے مطابق گیس کی کمی کی صورتِ حال آئندہ دو سال تک برقرار رہے گی جس کی بنیادی وجہ گزشتہ پانچ برسوں میں گیس کی تلاش کا کوئی نیا معاہدہ نہ کرنا ہے۔ ندیم بابر کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال تیل و گیس کی دریافت کے لیے 10 بلاکس کے ٹینڈر دیے ہیں جب کہ آئندہ ماہ مزید 20 بلاکس میں تلاش کے لیے ٹینڈر دیے جائیں گے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ لوڈ مینجمنٹ کے اپنے پلان کے ذریعے گیس کی کمی کی صورتِ حال پر کسی حد تک قابو پا لیں گے۔ندیم بابر کہتے ہیں کہ پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بہت سی عالمی کمپنیاں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں اور حکومت زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی بڑے ذخائر ڈھونڈنے کے معاہدے کر رہی ہے۔

PAKISTAN, WILL, FACE, GAS, LOAD, SHEDDING, IN, WINTER, SAYS, NADEEM BABAR

قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے بارے میں ندیم بابر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کا قطر سے ایل این جی کی خریداری کا معاہدہ آج کی مارکیٹ کے تناظر میں بہت مہنگا ہے، تاہم حکومت اس معاہدے پر عمل درآمد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قطر سے اضافی ایل این جی بھی حاصل کر رہی ہے جو گزشتہ معاہدے سے 25 فی صد سستی ہے۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے اور کمی کا یہ عمل چلتا رہتا ہے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ اس وقت گیس کی ملکی ضرورت کا 25 سے 30 فی صد حصہ ایل این جی کی درآمد سے پورا کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو جاتا، آئندہ برسوں میں ایل این جی پر انحصار مزید بڑھتا رہے گا۔ندیم بابر نے کہا کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے برعکس تاپی پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں ہیں اور چار ملکوں سے پائپ لائن گزرنے کی وجہ سے خطّے میں امن و امان، معاشی اور سفارتی صورتِ حال میں بہتری آئے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔ عالمی سطح پر ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہی اس منصوبے پر کام بحال ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان پر واضح کر رکھا ہے کہ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن بنانے کی صورت میں ہم پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں اور پاکستان معاشی طور پر پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں توانائی کمپنیوں کے ساتھ تیل اور گیس کی تلاش کے لیے معاہدے کیے جائیں گے۔ رواں سال دسمبر میں سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کے لیے سات سے 10 بلاکس ٹینڈر کیے جائیں گے۔

ندیم بابر کے بقول حکومت تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں خاصی دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے ذخائر کی تلاش کے لیے 25 جب کہ مجموعی طور پر 80 کنویں کھودے گئے تھے۔حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور حکومت میں قطر کے ساتھ ایل این جی گیس کی فراہمی کے معاہدوں پر خاصی تنقید کرتی رہی ہے۔

ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ملک میں تین نئی آئل ریفائنریز لگانے پر کام ہو رہا ہے جو مختلف مراحل میں ہے۔ یہ ریفائنریاں چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اشتراک سے لگائی جا رہی ہیں۔وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کے متبادل کے طور پر ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے (تاپی) پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ندیم بابر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی وصولی کے لیے رواں ماہ سے بلنگ شروع کر دی ہے۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم کو ‘نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن’ کی تعمیر، کراچی میں ایل این جی ٹرمینل لگانے اور تاپی میں شراکت داری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی ایکٹ 2015 کے تحت صنعتی صارفین سے ٹیکس کی وصولی کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے 417 ارب روپے کے بقایا جات وصول کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ملک میں توانائی کی پیداوار بڑھانے اور تونائی سے متعلق پالیسی پر بات کرتے ہوئے ندیم بابر نے کہا کہ اگرچہ وہ پیٹرولیم کے معاونِ خصوصی ہیں۔ لیکن توانائی سے متعلق پالیسی میں بھی ان کا کردار رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں ‘رینیو ایبل انرجی پالیسی’ متعارف کرائی ہے جس کا مقصد سورج، ہوا اور پانی سے بجلی کے حصول کو فروغ دینا ہے۔ “اس پالیسی کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں بجلی کی کل ضرورت کا 20 فی صد حصہ ہوا اور سورج سے حاصل کیا جائے گا۔ اس وقت ان ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی مجموعی ملکی پیداوار کا صرف 6 فی صد ہے۔ندیم بابر کا کہنا تھا کہ 2030 تک قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی ملک کی مجموعی پیداوار میں 30 فی صد حصہ ڈالے گی۔ اگر پن بجلی کو بھی شامل کیا جائے تو یہ ملکی توانائی کا 70 فی صد ہو جائے گی۔

“اس پالیسی کے تحت حکومت ہر سال اضافی بجلی کے حصول کے لیے اوپن ٹینڈر دیا کرے گی اور ٹیکنالوجی کی مقامی سطح پر منتقلی کے لیے مشینری اور پرزہ جات کی پاکستان میں تیاری کے لیے ہر قسم کے ٹیکسز میں ریلیف و دیگر مراعات دی جائیں گی۔”ندیم بابر کہتے ہیں کہ سعودی عرب سے ادھار پر تیل حاصل کرنے کے معاہدے کی بحالی پر بات چیت جاری ہے اور حکومت پرامید ہے کہ نظرِ ثانی شدہ معاہدے کے ساتھ برادرِ اسلامی ملک سے تیل کی دوبارہ ترسیل کا جلد آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سالانہ تین ارب ڈالر کے ادھار تیل کا معاہدہ تھا۔ البتہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے صرف پونے دو ارب ڈالر کی سہولت استعمال کی۔ ان کے بقول گزشتہ مالی سال کے معاہدے کی مکمل رقم کا تیل حاصل نہ کرنے کی بنا پر ممکن ہے کہ نئے معاہدے میں رقم کی حد کم ہو۔ لیکن وہ پرامید ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ بحال ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ ریاض کے موقع پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس پیکج میں تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب نے پاکستان کو سالانہ تین ارب ڈالر مالیت کا تیل دینے کا معاہدہ کیا تھا اور یہ سلسلہ تین سال تک جاری رہنا تھا۔ چند ہفتے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے کشمیر اور سعودی عرب سے متعلق ایک بیان کے بعد یہ تاثر ابھرا تھا کہ جیسے دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری پیدا ہو گئی ہو۔ندیم بابر نے بتایا کہ سعودی عرب کے علاوہ دو مزید ملکوں سے قلیل مدت کے لیے مؤخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاہدے حتمی مراحل میں ہیں۔ معاہدوں کے بعد ان ممالک سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل فوری شروع ہو جائے گی۔

ندیم بابر کا کہنا تھا کہ کویت سے ادھار پر تیل کی ترسیل کا عمل بلا رکاوٹ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال سعودی عرب، کویت اور دیگر دو ممالک سے لگ بھگ ڈھائی ارب ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگیوں پر حاصل ہو گا جو ادائیگیوں کے توازن میں خاصا مددگار رہے گا۔ خیال رہے کہ معاشی مشکلات کی وجہ سے پاکستان اپنے دوست ممالک سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان اپنی تیل کی ضرورت پوری کرنے کے لیے زیادہ تر درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کرتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سالانہ تقریباً 14 ارب ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ، حکومت کا کشمیر پر وژن اب تک واضح نہیں ، حکومت آئی سی جے میں نہیں جانا چاہتا تو میں خود کشمیری رہنماؤں کے ساتھ ملکر آئی سی سی میں مودی کیخلاف جاؤنگا، رحمٰن ملک
Next Post اپوزیشن کی طرف سے استعفوں کی حکمت عملی تیار، مولانا فضل الرحمن کا نواز شریف سے رابطہ

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.