yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکہ کی صدارت کے بعد ٹوئٹر ہینڈل بھی چھن گیا، صدر ٹرمپ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ایٹم بم کا کنٹرول بھی ضبط کرنے کا مطالبہ

MH Kazmi January 9, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکائونٹ مستقلاً بند کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا تشدد پر مزید اکسانے جانے کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ ٹوئٹس اور سیاق و سباق کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لیے لاک کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ٹوئٹر کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا تھا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے قواعد کی پھر سے خلاف ورزی کی گئی تو ان پر یہ پابندی مستقل طور پر عائد کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بدھ کو صدر ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انھوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا۔ جمعرات کو فیس بک نے کہا تھا کہ وہ غیر معینہ مدت تک کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر رہی ہے۔ ادھر معروف گیمنگ پلیٹ فارم ٹوِچ نے بھی صدر ٹرمپ کے اس چینل پر غیر معینہ مدت تک کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ اس کے ذریعے وہ اپنے جلسوں اور ریلیوں کو نشر کیا کرتے تھے۔
بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 جنوری کو نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ انھوں نے اپنے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ 20 جنوری کو تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے۔

ACCOUNT SUSPENDED

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تاریخ میں وہ چوتھے صدر ہوں گے جو نو منتخب صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔

آخری مرتبہ ایسا سنہ 1869 میں ہوا تھا جب اینڈریو جانسن نے نومنتخب صدر یولیسز گرانٹ کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کیا تھا۔

To all of those who have asked, I will not be going to the Inauguration on January 20th.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 8, 2021

TWITTER SAFETY

بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق ٹرمپ اس دوران سکاٹ لینڈ میں اپنے گالف کورس جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاہم سکاٹ لینڈ کی حکومت کی سربراہ نکولا سٹرجن نے کہا ہے کہ وہ انھیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیں گی۔

اقتدار کی منظم طریقے سے منتقلی

خیال رہے کہ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے اگلے ہی روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اقتدار کی منظم منتقلی کے عمل کے لیے پرعزم ہیں تاہم ان کے مخالفین ان کی مدتِ صدارت مکمل ہونے سے قبل ہی انھیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ٹوئٹر پر شائع کیا گیا اور اسے ان کی جانب سے عوامی سطح پر انتخابی شکست تسلیم کرنے کا پہلا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے انھیں مدت ختم ہونے سے قبل ہی عہدۂ صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔بدھ کو جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی توثیق کے موقع پر صدر ٹرمپ کے حامی یو ایس کیپیٹل کی عمارت میں گھس گئے تھے اور وہاں ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے ایک خاتون پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوئی جبکہ اس واقعے میں زخمی ہونے والا ایک اہلکار ہسپتال میں ہلاک ہوا ہے۔ بقیہ تین افراد ہنگامہ آرائی کے دوران طبی وجوہات کی وجہ سے جان سے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہا؟

جمعرات کی شام ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب جب کہ کانگریس نے انتخابی نتائج کی تصدیق کر دی ہے، نئی انتظامیہ 20 جنوری کو اپنا کام سنبھال لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ’اب میری توجہ اقتدار کی بلارکاوٹ اور منظم طریقے سے منتقلی پر ہے اور مفاہمت اس وقت کی ضرورت ہے۔‘

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں ووٹر فراڈ کے بارے میں اپنے بنیاد دعوؤں کا ذکر نہیں کیا جو بدھ کو ان کے حامیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی وجہ بنے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے ہنگامہ آرائی کے بعد فوراً نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے احکامات دے دیے تھے تاہم کچھ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انھوں نے اس سلسلے میں ہچکچاہٹ دکھائی تھی جس پر نائب صدر کی جانب سے یہ احکامات دیے گئے تھے۔

امریکی صدر کا یہ پیغام ان کی جانب سے باقاعدہ انتخابی شکست تسلیم کرنے سے نزدیک ترین چیز ہے۔ اس سے قبل وہ یہی کہتے رہے ہیں کہ وہ صدارتی انتخاب جیت چکے ہیں اور نومبر میں انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ بائیڈن کی الیکشن میں فتح کی وجہ انتخاب میں دھاندلی ہونا تھی۔ٹرمپ کو صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ کون کر رہا ہے؟

امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں صدر ٹرمپ کے مخالفین نے بدھ کو کپیٹل ہل میں ان کے حامیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد انھیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے قائد چک شومر نے نائب صدر مائیک پینس اور صدر ٹرمپ کی کابینہ پر زور دیا ہے کہ وہ ’بغاوت پر اکسانے پر‘ صدر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیں۔

ایک مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’صدر کے خطرناک اقدامات کے بعد ضروری ہے کہ انھیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دی جائے۔‘

ان رہنماؤں نے اس سلسلے میں امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے استعمال کی بات کی ہے جس کے تحت اگر صدر ذہنی یا جسمانی بیماری کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر ہو تو نائب صدر اس کی جگہ لے سکتا ہے۔

تاہم اس شق کو لاگو کرنے کے لیے نائب صدر پینس اور کابینہ کے کم از کم آٹھ اراکین کو ساتھ ملنا ہو گا اور بظاہر ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

نینسی پلوسی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر نائب صدر اس سلسلے میں اقدام نہیں کرتے تو وہ ایوانِ نمائندگان میں دوسری مرتبہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے لیے اجلاس بلا سکتی ہیں۔

تاہم اس مواخذے کی کامیابی کے لیے بھی ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہو گی جو کہ ان کے پاس نہیں ہے۔استعفوں کی لہر

جمعرات کی شام وزیرِ تعلیم بیٹسی ڈیووس ٹرمپ کابینہ کا وہ دوسری رکن بنیں جنھوں نے کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔

انھوں نے اپنے استعفے میں صدر کو بدھ کو پیش آنے والے واقعے کے لیے ذمہ دار قرار دیا۔

ان سے قبل وزیرِ ٹرانسپورٹ الین چاؤ نے بھی یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ اس ہنگامہ آرائی نے انھیں بری طرح پریشان کیا ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے اور بھی متعدد ارکان نے استعفیٰ دیا جن میں خصوصی ایلچی مائیک ملونے، سینیئر سکیورٹی افسر اور خاتون اوّل کی پریس سیکریٹری شامل ہیں۔

ان کے علاوہ اور بہت سے جونیئر افسران نے بھی استعفے دیے ہیں۔
ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کا کردار

خیال رہے کہ بدھ کو کانگرس کے مشترکہ اجلاس کے دوران کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے اور ہنگامہ آرائی کے بعد اب تک 68 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اس وقت پولیس کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بہت تنقید کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پولیس اس پرتشدد ہنگامہ آرائی کو روکنے میں ناکام ہوئی۔

ادھر کیپیٹل کی پولیس، یو ایس سی پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کے افسران نے مجرمانہ انداز میں کیےن جانے والے فساد کا سامنا کیا۔ انھوں نے اپنے افسران کی کارروائی کو سراہا اور انھیں بہادر کہا۔

تاہم نینسی پلوسی نے انھیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کہنا ہے اور واشنگٹن ڈی سی کی پولیس یونین نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل میں یو ایس سی پی کی لیڈر شپ اس حملے کے لیے نہ تو عددی اعتبار سے اور نہ ہی وسائل کے لحاظ سے تیار تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post فیس بک، یو ٹیوب نے صدر ٹرمپ کی ویڈیو ہٹا دی، ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی 12 گھنٹے کے لیے بلاک
Next Post سعودی عرب اور قطر کے درمیان سرحدی گزرگاہیں کھل گئیں

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.