yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

امریکہ کے 46ویں صدر کی حلف برداری تقریب ملتوی ہونیکا خدشہ، افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں سے پانچ گنا زیادہ فوج دارالحکومت میں تعینات

MH Kazmi January 19, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں 46ویں منتخب صدر جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں ایک روز سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ تقریب کے کسی ناخوشگوار واقعے کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔۔20 جنوری کو منتخب صدر جو بائیڈن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جگہ لیں گے اور امریکی تاریخ کے 46ویں صدر بن جائیں گے۔ اس سلسلے میں امریکی حکام اس حد تک مستعد ہیں کہ واشنگٹن کی گلیوں میں 20 ہزار سے زائد نیشنل گارڈز تعینات کردیے گئے ہیں جو کسی بھی بدنظمی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے گلیوں میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ یہ تعداد عراق اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ غیر ملکی نشریاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی 6 جنوری کو رونما ہونے والے حادثے کے تناظر میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور خفیہ ایجنسیوں کو خطرہ ہے کہ ٹرمپ کے حامی ایک مرتبہ پھر ایسا ہی کوئی حملہ نہ کردیں۔ صرف سیکیورٹی حکام ہی نہیں بلکہ وائٹ ہاؤس کے اسٹاف کی بھی دوڑیں لگی ہوئی ہیں جن کے پاس نئے صدر کے لیے رہائش گاہ کو آراستہ کرنے کے لیے محض 5 گھنٹے کا وقت ہو گا۔ منتخب صدر جو بائیڈن کو منقسم قوم کو متحد کرنے کا چیلنج درپیش ہے اور وہ عندیہ دے چکے ہیں کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی ان کی اولین ترجیح ہو گی اور اس کے بعد وہ قوم کے ان زخموں کو مندمل کرنے کی کوشش کریں گے جو 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے سے لگے تھے۔انہوں نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری انتظامیہ سائنس اور سائنسدانوں کی رہنمائی کرے گی جہاں سی ڈی سی اور این آئی ایچ (صحت کی ایجنسیاں) سیاسی اثرورسوخ سے پاک ہوں گی، جہاں ایک آزاد سرجن جنرل عوام سے براہ راست مخاطب ہو سکے گا اور ایف ڈی اے فیصلے سائنس اور صرف اور صرف سائنس کی بنیاد پر لیے جائیں گے۔تاہم ٹرمپ کے حامیوں کی ممکنہ چڑھائی سے بڑھ کر بائیڈن انتظامیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ کورونا وائرس کی وبا ہے جس کے نتیجے میں امریکا میں اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے بائیڈن نے اپنی اکثر افتتاحی تقاریب کو منسوخ کرتے ہوئے امریکی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ افتتاحی تقریب اپنے گھروں پر ٹیلی ویژن لیپ ٹاپ اور موبائل پر بیٹھ کر دیکھیں۔ امریکی تاریخ کے 45ویں صدر ٹرمپ بدھ کی صبح وائٹ ہاؤس چھوڑے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ان کا نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ سیدھا اپنی رہائش گاہ فلوریڈا کا رخ کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی صبح وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور بائیڈن حلف برداری کی تقریب کے بعد دن کے وسط میں وائٹ ہاؤس میں قدم رکھیں گے۔ابھی تک موجودہ امریکی صدر نے اپنا الوداعی بیان نہیں دیا لیکن خاتون اول نے اپنا بیان دے دیا ہے جنہوں نے 7 منٹ پر محیط اپنے الوداعی بیان میں کہا کہ میں تمام امریکیوں سے کہتی ہوں کہ ان چیزوں پر توجہ دیں جو ہمیں متحد کرتی ہیں اور ان تمام چیزوں سے بالاتر ہو جائیں جو ہمیں تقسیم کرتی ہیں، نفرت کے اوپر محبت، تشدد پر امن اور اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیں۔ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے لیکن کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ حیران کر دینے والی اپنی عادت پر قائم رہتے ہوئے غیرمتوقع طور پر تقریب میں یکدم آدھمکے تو انہیں ہرگز حیرت نہ ہو گی۔ البتہ اگر ٹرمپ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں تو وہ 150 سال میں پہلے امریکی صدر ہوں گے جو آنے والے جانشین کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ انہیں مکمل پروٹوکول بلکہ اس سے کہیں زیادہ بڑھ کر شان و شوکت کے ساتھ رخصت کیا جائے۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کے لیے پینٹاگون میں فوجی پیریڈ کا انعقاد کیا جائے جس میں تمام سروسز چیفس شرکت کریں، جہاز اڑان بھر رہے ہوں اور ٹینک انہیں سلامی پیش کریں لیکن ان کی یہ خواہش مسترد کردی گئی جس کی ممکنہ طور پر وجہ 6 جنوری کو ہجوم کی جانب سے کیا گیا حملہ ہے۔ البتہ انہیں واشنگٹن کے قریب اینڈریو ایئر بیس پر فوجی ریڈ کارپٹ کے ذریعے الوداع کہا جائے گا۔وہ صدارتی طیارے ایئر فورس ون کے ذریعے گھر کا رخ کریں گے اور فلوریڈا کا رخ کرتے ہوئے فوجی طیارہ بھی ان کے ہمراہ ہو گا جبکہ نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے کچھ گھنٹوں بعد ایئر فورس ون واپس لوٹ آئے گا۔ رپورٹس کے مطابق جانے سے قبل ٹرمپ ممکنہ طور پر 100 لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں گے جبکہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عین ممکن ہے کہ وہ جانے سے قبل 6 جنوری کے عمل کے لیے معافی کے طلبگار ہوں حالانکہ ان کے قانونی ماہرین نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا ہے۔ دو ریپبلکن سینیٹرز ٹام کوٹن اور کنڈسے گراہم خبردار کر چکے ہیں کہ سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد کرنا غیرآئینی ہے لیکن ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وہ مستقبل میں ٹرمپ کو کسی بھی صدارتی انتخاب میں شرکت نہیں کرنے دیں گے۔ٹوئٹر اور فیس بک دونوں کی جانب سے پابندی کا شکار ٹرمپ اب اپنا میڈیا آؤٹ لیٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جسے وہ ایک مرتبہ پھر صدارتی عظمیٰ کے الیکشن لڑنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔ بائیڈن کے ہاتھوں 3 نومبر کے صدارتی انتخابات میں شکست کے باوجود ٹرمپ کا مستقبل روشن نظر آتا ہے کیونکہ انہوں نے صدارتی انتخابات میں کسی بھی امریکی صدر کے مقابلے میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ووٹس حاصل کیے۔ ان کی قیادت میں ریپبلکنز نے سینیٹ میں کئی سیٹیں حاصل کیں اور ایوان پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

کچھ رپورٹس کے مطابق جو لوگ 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر چڑھائی میں شریک تھے انہیں بھی رہائی دیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی ٹاک شوز میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے گا کیونکہ کچھ ڈیموکریٹس پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ ٹرمپ کے امریکی صدر کے منصب سے ہٹتے ہی وہ 6 جنوری کے عمل پر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ کریں گے۔

اس معاملے پر امریکی صدر کا مواخذہ بھی کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے وہ امریکی تاریخ کے پہلے صدر بن گئے ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا گیا ہے، پہلا مواخذہ 2019 میں کیا گیا تھا جبکہ دوسرا جنوری 2021 میں ہوا۔

ٹرمپ پر مواخذے میں فرد جرم عائد کیے جانے کے لیے ڈیموکریٹس کو دو تہائی اکثریت درکار ہو گی اور اس کے لیے ضروری ہو گا کہ کم از کم 17 ری پیبلکن بھی ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیں جو ممکن نظر نہیں آتا۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں، وزیرخارجہ
Next Post شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے انڈونیشی صدر کے نام پیغام

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.