yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

طالبان کے گڑھ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ

MH Kazmi June 4, 2020 1 min read
Share this:

افغانستان میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد طالبان نے کہا تھا کہ وہ اس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کر چکے ہیں لیکن اب انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جانیے طالبان کورونا وائرس کا مقابلہ کیسے کر رہے ہیں؟

حبیب رحمان کا تعلق جنوبی افغانستان کے اس علاقے سے ہے، جہاں پر طالبان کا کنٹرول ہے۔ ان کے پاس ایسی کوئی سہولت ہی موجود نہیں ہے، جس سے یہ پتا چل سکے کہ ان کی مسلسل کھانسی کورونا وائرس یا کسی اور وجہ سے ہے۔ صوبہ ہلمند میں واقع ایک گروسری اسٹور کے بتیس سالہ مالک حبیب کا کہنا تھا، ”مجھے کھانسی بھی ہے، بخار بھی اور سینے میں درد۔ یہاں نہ تو کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج کے لیے کوئی سینٹر ہے اور نہ ہی لوگوں میں مناسب طریقے سے آگاہی کی کوئی مہم چلائی جا رہی ہے۔‘‘

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق افغانستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سترہ ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور ان میں سے ہزاروں کا تعلق ان علاقوں سے ہے، جہاں طالبان کا کنٹرول ہے۔ ایک غیر جانبدار مبصر احمد سعیدی کا کہنا ہے،”مسئلہ یہ ہے کہ افغانستان بھر میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں ہیں۔طبی سامان کی کمی اور ناقص صحت کا نظام اس کے پھیلاؤ کے اہم اسباب ہیں۔‘‘

عشروں سے جاری جنگ کی وجہ سے افغانستان کا شعبہ صحت بری طرح متاثر ہوا ہے اور کابل حکومت بھی کورونا وائرس سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل افغان طالبان نے نعرہ لگایا تھا کہ وہ کابل حکومت سے بہتر طور پر انتظامی امور سنبھال سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مارچ کے آغاز میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان دیہات میں صابن اور ماسک تقسیم کر رہے ہیں لیکن اس میں سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھا جا رہا۔ اسی طرح ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالبان جنگجو نے سفید حفاظتی سوٹ پہن رکھا ہے اور وہ مقامی رہائشیوں کا بخار چیک کر رہا ہے جبکہ انہیں صفائی برقرار رکھنے کے طریقے بھی بتائے جا رہے ہیں۔افغانستان میں کورونا وائرس ایران سے واپس آنے والے مہاجرین کے ساتھ ہی داخل ہوا تھا۔ اس وقت طالبان نے سینکڑوں واپس آنے والے افراد کو قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا تھا۔ دریں اثناء کچھ علاقوں میں طالبان نے اب حیران کن طور پر حکومتی طبی اہلکاروں کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

دوسری جانب حالیہ چند ہفتوں سے طالبان کے زیر کنٹرول قندوز، ہلمند، اروزگان اور قندہار میں لوگوں کا شکایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں ان کے حال پر ہی چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایک مقامی ڈاکٹر صبغت اللہ کے مطابق قندوز میں طالبان نے طبی عملے کو داخل ہونے سے روک دیا تھا، ”انہوں نے ہم سے کہا کہ وہ خود ہی کورونا وائرس کے مسئلے کو سنبھال لیں گے۔‘‘ہلمند کے حاجی قدرت اللہ کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا،” حال ہی میں یہاں قریبی کلینک میں طالبان ایک پرموشنل ویڈیو بنانے کے لیے آئے تھے لیکن وہ پھر واپس نہیں آئے۔ ہمارے علاقے میں کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوئی آگاہی مہم نہیں چلائی گئی۔‘‘

دوسری جانب طالبان کمانڈروں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لوگوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اروزگان میں طالبان کمانڈر حافظ محمد کا کہنا تھا، ”جو لوگ بھی بخار، کھانسی اور جسمانی درد میں مبتلا ہوتے ہیں، ہم انہیں ترین کوٹ لے کر جا رہے ہیں۔‘‘ بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق طالبان کے متعدد ہائی لیول کمانڈر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم طالبان نے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے کہ ان کا کوئی ہائی پروفائل لیڈر اس بیماری میں مبتلا ہے۔

عید پر جاری ہونے والے سالانہ پیغام میں طالبان کے لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس بیماری کے خلاف طبی مدد حاصل کریں۔ تاہم انہوں نے وائرس کو اللہ کا عذاب قرار دیتے ہوئے کہا تھا، ” اللہ سے معافی طلب کی جائے اور احکامات کی پابندی کی جائے۔‘‘

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے وائرس سے بچاؤ کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں، ”ہماری موبائل ٹیمز موٹر سائیکلوں پر علامات والے مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں۔‘‘ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کو ایک مشکل ہدف کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر حمید احمدی کا کہنا تھا، ” نہ تو ایمبولینسں ہیں اور نہ ہی پروفیشنل طبی ٹیمیں، جو کہ مشتبہ مریضوں کا علاج کر سکیں۔‘‘

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post شمالی کوریا نے فوجی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی
Next Post انڈیا نام رکھا جائیگا یا بھارت یا ہندوستان، بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کے نام سے متعلق پٹیشن پر تاریخی فیصلہ سنا دیا

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.