yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

ماں کا دودھ پینے والےبچے ذہین اور دولت مند ہوں گے: رپورٹ

MH Kazmi June 2, 2020June 2, 2020 1 min read
Share this:

یہ بات برازیل کی ‘فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوٹاس’ سے وابستہ محققین کے اخذ کردہ نتائج پر مبنی ہے۔ اس مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچہ جتنی دیر ماں کا دودھ پیتا ہے،اس کا بچے کی نشوونما اور مستقبل پر دوررس اثر پڑتا ہے
لندن — ایک جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے پیشن گوئی کی ہےکہ ماں کا دودھ پینے والے بچے بالغ ہونے پر زیادہ ذہین اور دولت مند ہوں گے۔
ماں کے دودھ کے فوائد کے حوالے سے شائع ہونے والےمطالعے میں ماں کےدودھ پلانے اور بچےکی ذہانت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی ہے۔
برازیل کی ‘فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوٹاس’ سے وابستہ محققین نے حاصل ہونے والے نتائج سے اخذ کیا ہےکہ بچہ جتنی دیر ماں کا دودھ پیتا ہے، اس کا بچے کی نشو و نما اورمستقبل پر دوررس اثر پڑتا ہے۔

اس طویل مدتی مطالعے کے مطابق، جن بچوں کو بچپن میں زیادہ دیر ماں کا دودھ ملا، ان کا جوانی میں آئی کیو زیادہ تھا، جبکہ مجموعی طور پر،ان بچوں میں دوسرے بچوں کےمقابلےمیں اعلی تعلیم یافتہ ہونےاور اچھی آمدنی کمانے کے امکانات بھی زیادہ روشن تھے۔

سائنسی رسالے’لینسیٹ گلوبل ہیلتھ۔’ کی نئی تحقیق میں محققین نے برازیل کے مختلف سماجی اور اقتصادی خاندانوں کے 1982ء میں پیدا ہونے والے 3,500 بچوں کی 30 سال تک پیروی کی، جس میں میں 12 ماہ کی رضاعت کا موازنہ 1 ماہ سے کم دودھ پلانے کی مدت کے ساتھ کیا گیا۔

تحقیق کاروں نے مطالعے میں رضاعت کےعلاوہ، ذہانت پر اثرا انداز ہونے والے بنیادی عوامل مثلاً بچے کی پیدائش کے وقت والدین کی آمدنی، ان کی تعلیم، موروثی جین، ماں کی عمر، پیدائش کے وقت بچے کا وزن اور دیگرمعلومات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا تجزیہ پیش کیا ہے۔

محققین نے مطالعےمیں شامل بچوں سےبالغ عمر 30 سال کا ہونے پر ذہانت کا ٹیسٹ لیا۔

مصنفین کےفیصلے کے مطابق ماں کا دودھ زیادہ مدت تک پینے والے بچوں نےآئی کیو ٹیسٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے پتہ چلا کہ 30 سال کے نوجوان کے زیادہ آئی کیو تعلیم اور آمدنی کا بچے کی دودھ پینے کی مدت کے ساتھ تعلق ہے۔

مطالعے کے نتائج میں محققین نے12 ماہ کی رضاعت کو آئی کیو ٹیسٹ کے 4 اضافی نمبروں کے ساتھ جوڑا ہے، اسی طرح رضاعت کو لگ بھگ ایک سال کی اضافی تعلیم اور برازیلی کرنسی میں 341 ماہانہ آمدنی میں اضافے کےساتھ منسلک کیا ہے۔

ڈاکٹر برنارڈو لیسا یورٹا جو تحقیق کے مصنف ہیں کہتے ہیں مطالعے کی خاص بات یہ تھی کہ یہ نتیجہ تمام سماجی اور اقتصادی گھرانوں میں پایا گیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا تعلق صرف تعلیم یافتہ اور امیر خاندانوں کے بچوں پر نہیں تھا بلکہ ہر طرح کے خاندانوں میں یکساں برقرار تھا۔

ڈاکٹر برنارڈو نے تجویز کیا کہ ‘ماں کے دودھ میں پائے جانے والے فائدہ مند اثرات کا بنیادی میکانزم دودھ میں موجود بھاری فیٹی ایسڈ کی مقدار میں چھپا ہوسکتا ہے جو بچوں کے دماغ کی نشوونما اور ترقی کے لیے بے حد ضروری ہے’

ڈاکٹر برنارڈو نے خیال ظاہر کیا کہ بچےکا رضاعت کےدوران ماں سے اضافی رابطے میں رہنا بھی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے یا پھر ہو سکتا ہے دودھ میں موجود ہارمون اور مرکبات کی منتقلی اس ممکنہ فائدے کے ساتھ منسلک ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post شیخ چلی دوم وزیراعظم کورونا کوپشاورکی بی آر ٹی تعمیر کی طرح کا مزاق سمجھ رہے ہیں، سرکاری ملازمین اورکاروباری افراد کے کرونا ٹیسٹ لازمی کیے جائیں، پیپلز پارٹی
Next Post بچے کی ریاضی کی صلاحیت کا دار و مدار ماں کے ہارمون پر، تحقیق

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.