yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

خبردار! کرونا سے حفاظتی کٹس میں ملبوس ڈاکٹرز بھی بچ نہیں پاتے، کووڈ 19 کے شکار افراد کس وقت اس وائرس کو آگے منتقل کرتے ہیں؟

MH Kazmi April 9, 2020April 9, 2020 1 min read
Share this:

ایسے افراد جو نئے نوول کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں، ان میں علامات طاہر ہونے کے بعد کووڈ 19 صحت مند افراد میں منتقلی کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔خیال رہے کہ دسمبر 2019 میں یہ نیا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا، جسے عالمی ادارہ صحت نے جنوری میں گلوبل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا اور جب سے ہی اس کے بارے میں جاننے کے لیے سائنسدان مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔نوول کورونا وائرس کے بارے میں جاننے کا بنیادی مقصد اس کی روک تھام کی موثر حکمت عملیوں کو ترتیب دینے میں مدد ہے۔اب 2 تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ وائرل آر این اے لیول مریضوں میں اس وقت سب سے زیادہ زیادہ ہوتا ہے جب ان میں علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں۔ہانگ کانگ یونیورسٹی، شینزن ہاسپٹل کی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے 23 مریضوں کے تھوک کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے متاثر ان افراد میں وائرس کا اجتماع بیماری کے احساس کے فوری بعد عروج پر پہنچ گیا اور ایک ہفتے بعد اس میں کمی آنے لگی۔مریض کے جسم میں جتنا زیادہ وائرل آر این اے موجود ہوتا ہے، اتنا ہی ہی وہ انہیں کھانسی یا چھینک کے ذریعے خارج کرتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ وائرس کے ذرات کے بہت زیادہ مقدار میں ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مرض بہت آسانی سے ایک سے دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے، چاہے علامات بہت زیادہ نمایاں نہ ہو۔ان نتائج کو تقویت ایک اور تحقیق سے بھی ملتی ہے جس میں ناک اور حلق کے مواد کا جائزہ لیا گیا۔اس تحقیق میں 18 مریضوں میں وائرل آر این اے کے نمونے جمع کیے گئے، جن میں سے 17 میں علامات ظاہر ہوئی تھیں جبکہ ایک میں علامات نظر نہیں آئی تھیں۔محققین نے دریافت کیا کہ معتدل علامات والے مریضوں میں بھی بغیر علامات الے مریض جتنا ہی وائرل آر این اے موجود ہوتا ہے، تاہم معتدل علامات والے افراد میں یہ مقدار شدید علامات والے افراد کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔چین کے ہاسپٹل آف نان چنگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ وائرل آر این اے کے اجتماع سے پیششگوئی کی جاسکتی ہے کہ متاثرہ فرد میں علامات کی شدت بڑھے گی یا نہیں۔ان دونوں تحقیقی رپورٹس کے نتائج جریدے جرنل نیچر میں شائع ہوئے۔اس سے قبل مارچ کے وسط میں جرمن یونیورسٹیوں کی تحقیق میں بھی اسی طرح کے نتائج سامنے آئے تھے اور عندیہ ملا تھا کہ آخر یہ وائرس بہت آسانی سے کیوں پھیل رہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ
بیشتر افراد اس وقت اسے آگے منتقل کردیتے ہیں، جب علامات معمولی اور نزلہ زکام ہوتی ہیں۔

محققین نے اس کو آن لائن شائع کیا جس میں دیکھا گیا تھا کہ یہ وائرس مختلف مراحل میں کس طرح اور کن ذرائع سے پھیلتا ہے۔محققین نے کووڈ 19 کے شکار 9 افراد کے متعدد نمونوں کا تجزیہ کیا جن کا علاج میونخ کے ایک ہسپتال میں ہورہا تھا اور ان سب میں اس کی شدت معتدل تھی۔یہ سب مریض جوان یا درمیانی عمر کے تھے اور کسی اور مرض کے شکار نہیں تھے۔محققین نے ان کے تھوک ، خون، پیشاب، بلغم اور فضلے کے نمونے انفیکشن کے مختلف مراحل میں اکٹھے کیے اور پھر ان کا تجزیہ کیا۔مریضوں کے حلق سے لیے گئے نمونوں سے انکشاف ہوا کہ یہ وائرس جب کسی فرد کے جسم میں داخل ہوتا ہے تو پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ متعدی ہوتا ہے، جبکہ خون اور پیشاب کے نمونوں میں وائرس کے کسی قسم کے آثار دریافت نہیں ہوئے تاہم فضلے میں وائرل این اے موجود تھا۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ سارز وائرس سے بالکل مختلف ہے، جس میں وائرس کی منتقلی کا عمل 7 سے 10 دن میں عروج پر ہوتا ہے مگر نیا نوول کورونا وائرس میں یہ عمل 5 دن سے پہلے ہی تیز ہوجاتا ہے اور سارز کے مقابلے میں ایک ہزار گنا زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ جن افراد میں اس کی شدت زیادہ ہوتی ہے، ان میں وائرس کے متعدی ہونے کا عمل 10 یا 11 ویں دن تک عروج پر پہنچتا ہے جبکہ معتدل مریضوں میں 5 دن کے بعد اس عمل کی شدت میں بتدریج کمی آنے لگتی ہے اور 10 ویں دن ممکنہ طور پر یہ مریض اسے مزید پھیلا نہیں پاتے۔مگر محققین کے مطابق فضلے میں وائرس آر این اے کی موجودگی سے وہ وائرل کلچر بنانے میں ناکام رہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ممکنہ طور انفیکشن پھیلانے کا ذریعہ نہیں ہوسکتا۔

When Corona virus effects the most and how a patient spread it
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post وہ نشانی جو ممکنہ طور پر نئے کورونا وائرس کی جانب اشارہ ہوسکتی ہے, قوت مدافعت ختم ہونے سے پہلے وائرس کسطرح انسان کے حواس خمسہ کو متاثر کردیتا ہے؟
Next Post ہاؤسنگ اسکینڈل کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.