yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

صحافی انصار عباسی کے کالم پر جیونیوز کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ۔۔۔۔لیکن جب میرشکیل الرحمان تک بات پہنچی تو انہوں نے کیا کیا؟ سینئر صحافی نے ایک عرصہ بعد انکشاف کردیا

MH Kazmi March 16, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان پرائیویٹ اراضی کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ اسی کیس کے تناظر میں نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی طلب کرلیا ہے ، ایسے میں سینئر صحافی انصار عباسی نے لکھا ہے
کہ میر شکیل الرحمان کو نہ تو ڈرایا یا دھمکایا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان سے کوئی شخص اپنی مرضی کے فیصلے کرواسکتا ہے ، اسی سلسلے میں انہوں نے کچھ واقعات بیان کیے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ انہوں نے جیو کیخلاف کالم لکھا جو روزنامہ جنگ میں چھپا، اسی کالم کی بنیاد پر پیمرا نے جیو کو دس لاکھ روپے جرمانہ کردیا، اس جرمانے کی بنیاد پر میرشکیل الرحمان کو ان کی شکایت لگائی گئی تو میرشکیل الرحمان کاکہناتھاکہ ایک تو انصار عباسی نے جو لکھا، وہ ٹھیک ہے، دوسرا آپ مجھ سے یہ توقع کرتے ہیں کہ میں اب انصار عباسی کو ایک صحیح بات لکھنے سے روک کر ایک اور غلط بات کروں؟ روزنامہ جنگ میں انصار عباسی نے لکھا کہ ’’ کوئی چار سال پہلے جب
ICIJ
پاناما لیکس پر کام کر رہی تھی تو دی نیوز انویسٹی گیشن سیل کے سینئر صحافی عمر چیمہ اُن پاکستانیوں کے نام ڈھونڈ رہے تھے جو آف شور کمپنیوں کے مالک تھے۔میاں نواز شریف فیملی کے علاوہ دوسرے کئی پاکستانیوں کے نام
ICIJ
کے تحقیقاتی رپورٹرز کے سامنے آ چکے تھے جنہیں عمر چیمہ ایک مخصوص سوال نامہ بجھواتا رہا تاکہ خبر میں شائع کرنے کے لیے اُن کا ردعمل بھی لیا جا سکے۔ایک دن میں آفس میں بیٹھا تھا تو عمر چیمہ میرے پاس آئے اور کہا کہ ’’سر ایک مسئلہ ہو گیا ہے؟‘‘ میں نے پوچھا کیا ہوا؟ عمر نے جواب دیا کہ پاناما کی آف شور کمپنیاں رکھنے والوں میں میر شکیل الرحمٰن صاحب کا بھی نام ہے۔
عمر نے پوچھا ’’اب کیا کریں؟‘‘میں نے جواب دیا کہ جیسے دوسروں کو اپنا سوال نامہ بجھوا رہے ہو، اسی طرح میر صاحب کو بھی سوال ای میل کر دو۔ عمر چیمہ نے ایسا ہی کیا۔ کوئی تین چار روز بعد میری میر شکیل الرحمٰن صاحب سے بات ہوئی تو میں نے اُن سے ذکر کیا کہ عمر چیمہ نے آپ کو ایک ای میل بھیجی ہے، مہربانی کرکے اُسے دیکھ لیں۔میر صاحب نے کہا کہ اُنہوں نے ای میل پڑھ لی ہے اور چند ہی دنوں میں اپنا جواب عمر چیمہ کو بجھوا دیں گے۔ اُنہوں نے صرف ایک بات کہی کہ عمر چیمہ صاحب سے کہہ دیں کہ میرا ردّعمل پورا شائع کیا جائے۔ چند ہفتوں بعد پاناما سکینڈل بریک کیا گیا اور دنیا بھر کے میڈیا میں اس خبر کی شہ سرخیاں شائع ہوئیں۔جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کے بارے میں یہ خبر کہ اُن کی بھی ایک آف شور کمپنی ہے، صرف اور صرف جنگ اور دی نیوز میں شائع ہوئی۔ اگر یہ خبر جنگ اور دی نیوز میں شائع نہ ہوتی تو کسی کو معلوم بھی نہ ہوتا کہ میر شکیل الرحمٰن کی بھی ایک آف شور کمپنی تھی۔میر صاحب کو معلوم تھا کہ عمر چیمہ پاناما اسکینڈل پر کام کر رہا ہے لیکن اُنہوں نے ایک بار بھی نہ مجھے اور نہ ہی عمر چیمہ کو کہا کہ اُن کا نام اُس لسٹ میں سے نکال دو جس کے بارے میں
ICIJ
میں بھی عمر چیمہ کے علاوہ کسی کو کچھ خبر نہ تھی۔یہ وہ شخص ہے جسے اس بنیاد پر نالائق نیب کو استعمال کرکے ایک نام نہاد کیس میں قانون قاعدے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور ان کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے کی تصویر لیک کرکے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ جنگ گروپ کے اُن صحافیوں کو کچھ لکھنے اور بولنے سے کیوں نہیں روکتے جس سے حکومتِ وقت ناراض ہوتی ہے، جس سے چیئرمین نیب کو پریشانی ہوتی ہے اور نیب کا اصل چہرہ بےنقاب ہوتا ہے۔گزشتہ سال میری ایک خبر پر وزیراعظم اتنے ناراض ہوئے کہ ایک اہم سرکاری اہلکار کے ذریعے حکم دیا کہ انصار عباسی کو رات نو بجے سے پہلے نکال باہر کرو ورنہ جیو کو بند کر دیا جائے گا۔کوئی دوسرا ہوتا تو کہتا کہ ایک صحافی کے لیے کیوں اپنا چینل بند کرائوں لیکن میر صاحب نے فیصلہ کیا کہ کچھ بھی ہو، انصار عباسی کو نہیں نکالا جائے گا۔ یہ وہ میر شکیل الرحمٰن ہے جس پر ہر حکومت نے دبائو ڈالا کہ اُن صحافیوں کو جنگ گروپ سے نکالا جائے جو اپنے وقت کے حکمرانوں کو پسند نہ تھے لیکن میر صاحب نے ہمیشہ یہ اسٹینڈ لیا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے اور اسی بنا پر اب سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیے گئے ہیں۔میرا تعلق دی نیوز سے ہے، میں جنگ میں ہفتے میں دوبار کالم بھی لکھتا ہوں۔ میں جیو کی کچھ پالیسیوں کے خلاف ہوں اور بارہا اس کا اظہار ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ اپنے کالموں میں بھی کرتا ہوں۔ ایک بار میرے ایک کالم (جو جنگ میں ہی شائع ہوا) جس کا نشانہ جیو ٹی وی تھا، کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا نے جیو کو دس لاکھ روپے جرمانے کا نوٹس بھیجا تھا۔نوٹس کے ساتھ جنگ میں شائع ہونے والا میرا کالم منسلک کیا گیا تھا۔ اس پر جیو میں موجود چند ایک لوگ مجھ پر برہم ہوئے اور ایک صاحب نے میری شکایت میر شکیل الرحمٰن صاحب کے سامنے کر دی کہ دیکھیں جنگ گروپ میں رہ کر وہ جیو کے خلاف لکھتا ہے اور جرمانے کرواتا ہے۔اس پر میر صاحب نے جواب دیا کہ ایک تو انصار عباسی نے جو لکھا، وہ ٹھیک ہے، دوسرا آپ مجھ سے یہ توقع کرتے ہیں کہ میں اب انصار عباسی کو ایک صحیح بات لکھنے سے روک کر ایک اور غلط بات کروں؟یہ وہ شخص ہے جس سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ کسی حکمران، کسی طاقتور کے بارے میں وہ حقائق شائع ہونے سے روکے جن کا تعلق عوام کے مفاد سے ہے۔میں ایسے بہت سے واقعات کا گواہ ہوں جہاں میر صاحب نے دوسروں کی رائے اور آزادیٔ صحافت کو اس حد تک اہمیت دی کہ اپنا نقصان برداشت کر لیا اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ خبر میری، عمر چیمہ یا کسی دوسرے صحافی کی ہو گی لیکن سارا ملبہ میر شکیل الرحمٰن پر ڈال دیا جاتا ہے جیسے خبر بھی وہی لاتے ہیں اور ہم سے کہہ کر چھپواتے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ 2007ء کی عدلیہ تحریک میں میر صاحب کا کردار بہت اہم تھا۔ اُن کو آزاد عدلیہ کے خواب سے جذباتی لگائو تھا۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ 9مارچ 2007ء کو کتنے پریشان تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کو مشرف نے غیر قانونی طور پر معطل کر دیا تھا۔لیکن افتخار چوہدری کی ناں نے ایک تحریک کو جنم دیا
جس کا سہرا اُس جنگ گروپ کو جاتا ہے جس کے سربراہ میر شکیل الرحمٰن ہیں۔ نو مارچ کے چند ہی روز بعد جنگ بلڈنگ پر پولیس نے حملہ کیا جس نے اس تحریک کو مزید جان بخشی۔ اس کے بعد جلد ہی یہ ایک عوامی تحریک بن گئی۔سپریم کورٹ کے فل کورٹ بنچ نے افتخار چوہدری کو بحال کر دیا لیکن3 نومبر 2007ء کو اُس وقت کے ڈکٹیٹر جنرل مشرف نے ملک میں ایمرجنسی لگا کر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے کئی ججوں کو گھروں میں قید کر دیا۔9مارچ سے 3نومبر 2007ء کے دوران میر صاحب کی زیر نگرانی آزاد عدلیہ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے جنگ گروپ نے جو کردار ادا کیا وہ ایک تاریخ ہے۔3نومبر کو ایمرجنسی لگی تو میری میر صاحب سے بات ہوئی، وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے کہ یہ کیا ہو گیا۔ وہ کہنے لگے کہ ہم نے کیا سوچا تھا لیکن مشرف نے اس ملک کی عدلیہ کے ساتھ کیا کر دیا۔میں نے میر صاحب سے کہا کہ ان شاء اللہ میرا رب بہتر کرے گا اور ہمیں آزاد عدلیہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔ جیو اور کچھ دوسرے چینلز کو بند کر دیا گیا لیکن میر صاحب کا گروپ اس تحریک میں سب سے آگے رہا۔پی پی پی کی نومولود حکومت اور پی سی او عدلیہ بھی جنگ گروپ سے اسی تحریک کی وجہ سے شدید ناراض رہی، مالی نقصان بھی پہنچایا، گرفتاری کی بھی دھمکیاں دیں لیکن میر صاحب آزاد عدلیہ کے کاز پر کاربند رہے۔آج وہ ایک جھوٹے کیس میں نیب کی قید میں ہیں اور اُنہیں اس حالت پر پہنچانے میں موجودہ حکمرانوں کا اہم کردار ہے۔ اب معاملہ عدلیہ کے پاس ہے۔ اُسی عدلیہ کے پاس جس کی آزادی کی جنگ میں میر شکیل الرحمٰن کے جنگ گروپ کا کلیدی کردار تھا‘‘۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ضیاالحق نے انڈیا کے ٹوٹنے کی بنیاد رکھی۔۔۔ بے نظیر کیخلاف سکھوں نے کونسا جھوٹا پراپیگینڈا رچایا تھا؟ ساری حقیقت کھول کر سامنے آگئی
Next Post سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی اسلام آباد آمد ۔۔کرونا ٹیسٹ میں کلئیر

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.