حکومت کے درست فیصلوں کے نتائج عوام تک پہنچنا شروع ، کرپٹ مافیا حکومت کی کامیابیوں سے خائف ہوکر سازشوں کا جال بچھا رہا ہے، ملک عابد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات سے مہنگائی اپنی موت آپ مر رہی ہے۔ درست فیصلوں کے نتائج آنا شروع ہوچکے ہیں اور ملک میں جمہوریت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور انشااللہ اورزیادہ مضبوط ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب زدہ اپوزیشن لیڈران سازشوں میں مصروف ہیں جو کہ انتہائی گھٹیہ پالیسی ہے جو کہ جس شاخ پر بیٹھے اسی کو کاٹنے کے مترادف ہے ان عناصر نے ہمیشہ جمہوریت کو کمزور کیا اور اپنی ریشہ دوانیوں سے ملک کی ترقی کو روکے رکھا ہے۔