counter easy hit

کپتان جو کہتا ہے کر کے دکھاتا ہے۔!! غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کی شامت۔۔۔ 62 ارب کی بے نامی جائیداد کو منجمد کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 62 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کی بے نامی جائیدادیں منجمد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 62 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کی بے نامی جائیدادوں کو منجمد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں 101، اسلام آباد میں 31 اور لاہور میں 14 بے نامی جائیدادیں منجمد کی گئیں۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 752 بے نامی جائیدادوںکی نشاندہی ہوچکی ہے جن کے خلاف مجموعی طور پر 34 ریفرنسز داخل کیے جا چکے ہیں جبکہ 63 مقدمات کو حتمی شکل دی گئی۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ بتایا گیا تھا کہ ایف بی آر نے پنجاب کے دس اضلاع میں سامنے آنیوالی بے نامی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ،جن میں ڈویژن ہذا کے تین اضلاع سرگودھا، خوشاب اور میانوالی بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی چھان بین کے دوران سرگودھا،اٹک، لیہ، سیالکوٹ، مظفر گڑھ،خوشاب، جہلم، چکوال،راولپنڈی،میانوالی میں چھان بین کے دوران مجموعی طور پر 95ہزار 603 کینال بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگ چکا ہے ،جن میں سرگودھا کے علاقہ بھرتھ میں 1430کینال، سدا کمبوہ میں 1343کینال،ضلع خوشاب میں 367کینال جبکہ ضلع میانوالی دو مختلف مقامات پر بالترتیب 15ہزار827کینال اور8ہزار560کینال اراضی بھی شامل ہے،جو کہ اسلام آباد کی ایک نجی کمپنی کے نام سے خریدی گئیں، اور ان جائیدادوں سے فائدہ اٹھانے والے نام بھی سامنے آئے ہیں جس پر اس حوالے سے چھان بین کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ابتدائی طور پر متذکرہ بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات متعلقہ ضلعی حکومتوں کو ارسال کرکے تاحکم ثانی ان کی منتقلی یا فروخت سے روک دیا۔

GOVERNMENT DECIDED TO FREEZE PROPERTY WORTH 62 BILLION BELONGS TO ABDUL GHANI MAJEED AND OTHERS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website