yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

آپ کے اخبارات آج کل مجھ پر بہت کیچڑ اچھال رہے ہیں

Web Editor February 10, 2020 1 min read
Share this:

صادقین فقیر کے تحائف
نوشابہ صدیقی
February 10, 2020

“آپ کے اخبارات ان دنوں مجھ پر بہت کیچڑ اچھال رہے ہیں۔”

صادقین نے بڑی حیرت سے اپنا منہ اوپر اٹھایا اور ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا، “میڈم! ہم فقیر لوگ تو اخبار پڑھتے ہی نہیں۔”اس غیر متوقع جواب پر بھارت کی وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی ایک دم سے پشیمان سی ہوگئیں، اور اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے اخبارکو جھٹک کر ایک طرف رکھ دیا۔ انھیں اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ یہ سوال غلط آدمی سے کر دیا ہے اور پھر اسی ملاقات میں دوبارہ مسز گاندھی نے صادقین سے بھارت اور پاکستان کے حوالے سے یا سیاست پرکوئی بات نہ کی۔ صادقین کو ہندوستان آنے پر خوش آمدید کہا اور ملاقات کو خوش آیند قرار دیا۔ مسزگاندھی نے صادقین سے پوچھا کہ وہ اورکتنے دن قیام کریں گے اور ہندوستان کی سرزمین پر کہاں کہاں جانا پسند کریں گے؟

صادقین نے کہا: “میں کہیں اور جاؤں یا نہ جاؤں، اپنے آبائی شہر امروہہ ضرور جاؤں گا۔”

یہ 1981ء کا ذکر ہے دہلی میں پاکستان کے سفارت خانے میں انڈین پرائم منسٹر سیکریٹریٹ سے فون آیا کہ مسز اندرا گاندھی کل 12بجے “صادقین” سے ملنا چاہتی ہیں۔ جب ملاقات کا وقت آیا تو مسز گاندھی صادقین سے مصافحہ کرنے کے لیے اپنی کرسی سے کھڑی ہوئی تھیں۔ مطالعہ سے پتا چلا کہ مسز گاندھی صادقین سے ملنے کی خواہش رکھتی تھیں یہی وجہ ہے کہ دہلی میں پاکستانی سفارت خانے میں انڈین پرائم منسٹر کے سیکریٹریٹ سے فون آیا تھا۔ 30جون 1930ء میں امروہہ میں پڑھے لکھے خطاط گھرانے میں آنکھ کھولنے والے (صادقین) بچے کے بارے میں کسی کوکیا پتا تھا کہ جس بچے نے دنیا میں آنکھ کھولی ہے وہ دنیا کی آنکھوں کا ستارہ بن جائے گا اور جب لڑکپن اور جوانی کی دہلیز پر قدم رکھے گا تو اس کا سماجی شعور سامنے آئے گا جس میں سوچ کی گہرائی اور بصیرت جو اسے ہر عام انسان سے جدا ومنفرد رکھے گی۔ تخلیق کے حامل صادقین ایک عظیم شخصیت لیکن اُن کا مزاج فقیرانہ اور وہ ایک پیدائشی مفکر، فنکار تھے۔

تخلیقی کام کیا ہوتا ہے، اس کا معیار کن عناصر کا مجموعہ ہوتا ہے، یہ جاننے اور دیکھنے کے لیے صادقین کی ابتدائی زندگی پر نظر ڈالیں تو پتا چلتا ہے کہ انھیں بچپن ہی سے تختی پر رباعیات لکھنے کا شوق تھا اور پھر چودہ اور پندرہ برس کی عمر میں باقاعدہ رباعیاں لکھنی شروع کیں۔ صادقین کا اپنا کہنا تھا کہ ” انھوں نے کبھی کوئی بھی کام عادتاً نہیں کیا ” یہی وجہ ہے کہ رباعیاں لکھنے کا عمل رک گیا، تو انھوں نے رنگوں سے کھیلنا شروع کر دیا اور رنگوں سے دوستی نے انھیں دنیا کے ہر رنگ سے ملوا دیا اور ان کے مزاج کو انقلابی سوچ میں بدل ڈالا، جس کا عکس ان کی نقش نگاری اور مصوری میں پایا جاتا ہے۔ صادقین ایک ایسی شخصیت تھے جن کے کیے ہوئے ہر طرح کے کام مثلاً مصوری، خطاطی اور شاعری میں وسعت اور گہرائی پائی جاتی ہے۔ معنی خیز تحریر اور نقاشی میں جو علامات ظاہر ہوتی ہیں وہ سماج کے رویوں کو منہ چڑھاتی، توکبھی اُن پر دلیری سے آئینہ دکھاتی ہیں۔

صادقین مفکرانہ سوچ کے مالک تھے معاشرے کی الجھنوں کو سمجھتے تھے، اور رویوں سے آشنا تھے۔ صادقین نے شاعری کی صنف سے بھی بھرپور انصاف کیا، بلکہ مشکل ترین صنف جسے رباعی کہتے ہیں، زندگی کے پہلوؤں کی ترجمان بن کر سامنے آئی۔ صادقین کے حوالے سے اگر مطالعہ کیا جائے تو اُن کے کام اور ان کی شخصیت کے پیمانے وسیع ہیں جن کی عکاسی کرنا ایک ہی تحریر میں ممکن نہیں لیکن ان کی ذات سے وابستہ کچھ ایسے پہلوؤں کا یہاں ذکر کرنا ضروری ہے کہ صادقین کو تاریخ نشاۃ ثانیہ میں تین اُن اہم شخصیات کے بعد ایشیائی شخصیت عمر خیام کے ساتھ ہی تصور کیا جاتا رہا ہے۔

لیونارڈو ونسی، مائیکل اینجلو، پابلو پکاسو، اِن تخلیق کاروں نے اپنے فن کے جھنڈے یورپ میں گاڑھے، مذکورہ تین مغربی شخصیات کے علاوہ اگر ہم بات عمر خیام کی شاعری کے حوالے سے بات کریں تو انھوں نے میدان علم ہیت، یا علم نجوم، ریاضی اور فلسفہ میں عالمی شہرت حاصل کی ہے لیکن اس سے بڑھ کر رباعیاں کہنے پر ان کا ایک خاص مقام ہے اسی طرح صادقین ایشیا کی سر زمین میں رباعی میں کمالِ فن رکھتے تھے۔ صادقین نے غالب، اقبال اور فیض کی شاعری سے کلاسیکی ادب کو نقاشی کے روپ میں ڈھالتے ہوئے معاشرے کو مختلف زاویوں اور پہلوؤں میں پیش کیا۔ یہ ایک ایسا آرٹ تھا جو صادقین نے متعارف کروا کر ایشیا میں اپنے نام کے جھنڈے گاڑھ دیے۔ تقسیم کے بعد بھی صادقین ہی اپنے فن و فکر کے حوالے سے ہمیں نمایاں حیثیت میں نظر آئے۔ اس کی خاص وجہ ان کا وسیع شاندارکام ہے جو پاکستان کی بڑی عمارات ان کی دیواروں اور چھتوں پر تخلیق کیا۔ اس عمل نے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو انفرادیت بخشی۔

فن مصوری کی دنیا میں صادقین نے ایسے نقوش ثبت کیے ہیں، جو انمٹ ہیں، جیسا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دیوار، منگلا ڈیم، میورل جس کی 24 فٹ اونچائی، چوڑائی 170 پر محیط ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ میورل دنیا کے وسیع ترین میورل میں شمارکیا جاتا ہے۔ صادقین نے جسے 70 دن اور 71 راتوں میں مکمل کیا۔ اس کے علاوہ صادقین کے بڑے کاموں میں علی گڑھ یونیورسٹی، بنارس یونیورسٹی، نیشنل فزیکل ریسرچ انسٹیوٹ حیدرآباد دکن، اسلامی انسٹیٹیوٹ دہلی اور ابوظہبی پاورہاؤس شامل ہیں۔ 1950ء کی دہائی میں صادقین نے جناح اسپتال میں دو میورل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی، کراچی کے ہیڈکوارٹر (کراچی ایئر پورٹ) میں بھی ایک میورل بنایا، جس کے نقش مٹ چکے ہیں۔

صادقین کی زندگی کا آخری بڑا کام فیریئر ہال میں ایک شاندار میورل کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے۔ یہ بات طے ہے کہ جب تخلیقی ذہن کے ساتھ منظرکی وسعت کا پیمانہ اونچا ہو تو ایک منفرد چیز تخلیق ہوتی ہے۔ صادقین ایک فقیرانہ مزاج رکھتے تھے اس ملنگ شخصیت نے قرآن پاک کی دیگر آیات کے علاوہ، سورہ رحمن کی آیات کی خطاطی کے شاہکار تخلیق کیے اور مسلم دنیا میں پاکستان کی ایک الگ شناخت بنا گئے۔ تمغۂ امتیاز، ستارہ امتیاز، پرائڈ آف پرفارمنس اور دیگر ممالک سے اعزازات حاصل کرنیوالے صادقین نے دس فروری 1987ء میں کراچی کے ایک اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post ابھی اتنی جلدی ہی کیا ہے۔ابھی تو مہنگائی عوام کے لیے قابل برداشت
Next Post ٹریفک ٹھیک کرنے کےلیے اجازت کی ضرورت ہے؟

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.