yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عمران خان کا قصہ ختم : پاکستان کے پاور بروکر تین ماہ کے اندر اندر کیا ڈیل فائنل کرنے والے ہیں ؟ سہیل وڑائچ کی تہلکہ خیز پیشگوئی

MH Kazmi January 25, 2020January 25, 2020 1 min read
imran khan, story, endd, sohail warriach, revealed, the, power,, broker, story, of, Pakistan
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) حُسنِ اتفاق سمجھیں یا ابجد کا حساب جاننے والے کی منصوبہ بندی، پاکستان اِس وقت حرفِ ابجد ’’ع‘‘ کے دورِ عروج سے گزر رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام میں موجود حرف ع کا سایہ پورے پاکستان پر ہے، صدر پاکستان عارف علوی کے نامِ نامی میں ایک عین نہیں بلکہ دو عین ہیں۔

سال 2020 کی شرمناک ترین ایجاد منظر عام پر آگئی

 

نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے تین قریبی ترین افراد بھی ع ہیں۔اُن کی اہلیہ فرسٹ لیڈی بشریٰ مانیکا اپنا نام تبدیل کر کے اب باقاعدہ بشریٰ عمران کہلاتی ہیں، اُن کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی عین کی پناہ میں ہیں اور تو اور ذلفی بخاری کا پورا نام ذوالفقار عباس بخاری ہے یوں وہ بھی ع کے سائے میں ہیں۔پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہزار ناکامیوں اور خرابیوں کے باوجود اپنے نام میں موجود ’’ع‘‘ کی وجہ سے محفوظ ہیں اور تو اور پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اعظم سلیمان اور نئے انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر کے ناموں میں موجود لفظ ’’عین‘‘ نے ہی اِنہیں دورِ عمران میں عروج پر پہنچایا ہے۔ہماری محبوب مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اونچی اُڑان کی وجہ بھی اُن کے نام میں دو ’’ع‘‘ ہونا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ’’ع‘‘ ہی کے انعام یافتہ ہیں۔حروفِ ابجد میں ’’ع‘‘، اردو کا چوبیسواں، عربی کا اٹھارہواں اور فارسی کا اکیسواں لفظ ہے۔ جمل کے حساب سے لفظ ’’ع‘‘ کے 70عدد فرض کئے گئے ہیں، لوحِ عین کو برائے ابطالِ سحر اور برائے بخت کشائی اکسیر سمجھا جاتا ہے۔ علمِ ابجد کے معروف ماہر علامہ حسن عسکری نقوی کے مطابق حرف عین کے ظاہر کے اعداد 70اور باطن کے اعداد 60ہیں۔ظاہر میں یہ ع ہے مگر باطن میں یہ س ہے کیونکہ س کے اعداد بھی 60ہیں۔ لفظ عین کو ملکوتی اور قمری درجہ حاصل ہے اور اس کے شخصیت پر گہرے اثرات پڑتے ہیں اور وہ شخص ایک طرف جادو سے محفوظ رہتا ہے

وہ خوبصورت پاکستانی خاتون سیاستدان جسکی فیس بک و دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر 15 آئی ڈیز ایکٹو ہیں ، مگر ان اکاؤنٹس پر دراصل کیا شرمناک کام ہوتا ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

 

تو دوسری طرف اس کی قسمت میں عزت اور وقار بھی ہوتا ہے۔علمِ ابجد سے ہٹ کر علم سیاسیات میں آئیں تب بھی حرف ’’ع‘‘ نے حالیہ برسوں میں لفظ ن (نواز شریف)، ش (شہباز شریف) آ (آصف زرداری) اور ب (بلاول بھٹو) کو بری طرح سے شکست دی ہے۔اگر اعداد کی جنگ کو مدِنظر رکھا جائے تو ’’ع‘‘ عروج پر ہے جبکہ س، ق، ن اور ب سب اِس کی زد میں ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ باقی اعداد ’’ع‘‘ کا توڑ کیسے کریں گے؟تحریک انصاف اپنے اقتدار کے پندرہ سولہ ماہ مکمل کر چکی ہے اب اِس کے ڈیلیوری کے دن ہیں، اب مخالفوں کی سازشوں اور ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کے بہانے نہیں چل سکتے، اب اِنہیں ہر حال میں معیشت کی بہتری اور مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کرنا ہیں۔عوامی صبر کا جام چھلکنے والا ہے، مارچ اور اپریل کے بعد کسی بھی وقت مہنگائی اور معاشی بدحالی کا جن بوتل سے باہر نکل کر بےقابو ہو سکتا ہے۔ فی الحال ملک کی رفتار رکی ہوئی ہے، یہ توقف اُس وقت ختم ہو گا جب نوٹیفکیشن جاری ہو گا، اُس کے بعد ہی سیاست، خارجہ پالیسی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے مراحل طے ہوں گے۔اندر کی خبر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اصلاحات، بہتری اور تبدیلی کا فوکس صوبے ہوں گے کیونکہ مرکزی سطح پر یہ احساس ہو چکا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر بجٹ اور اختیارات صوبوں کو مل چکے ہیں، اس لئے پہلی ترجیح یہ ہے کہ

صوبوں کی گورننس بہتر کی جائے وہاں کے حالات کو درست کیا جائے اسی سے ملک کے معاملات درست ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ فروری یا اُس کے بعد سے پنجاب میں اصلاحِ احوال کی طرف بھرپور توجہ مرکوز ہو گی، اس کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بھی تبدیلی اور اصلاحات کے لئے توجہ دی جائے گی۔ اِس سارے ٹاسک میں تین سے چار ماہ لگیں گے۔وفاقی حکومت کے پاس اس دوران اتنا وقت ہو گا کہ وہ اپنی ترقیاتی اور معاشی سمت طے کر لے۔ اگر وہ معاملات سنبھالنے میں کامیاب نہ ہو سکی تو اُن کے پاس بھی رخصتی کے علاوہ چارئہ کار نہیں ہو گا۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے بارے میں یہ خیال کرنا کہ وہ ایک سافٹ ٹارگٹ ہے خام خیالی ہو گا وقت آنے پر وہ لوہے کا چنا ثابت ہو گی اور ملک میں ایک نئی کشمکش کو جنم دے گی۔تاہم ملک میں اصلاح لانے کے خواب دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ جب چاہیں گے کہ پارلیمان کے ذریعے تبدیلی لے آئیں گے اور یہ تبدیلی چائے کی پیالی میں طوفان تو لاسکتی ہے اس سے زیادہ کوئی تحریک برپا نہیں کر سکے گی کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت کی کوتاہیاں اور ناکامیاں ہی اس کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوں گی۔خواجے، عباسی، واوڈے یا بلاول جو بھی کہیں، جیسے بھی دلائل لے آئیں، سچ تو یہ ہے کہ سیاست جوش، جذبے، نظریے اور عوامی احترام سے فارغ ہو چکی ہے، ایسی بےسمت سیاست کے لئے کون لڑے گا۔اگر سیاست نظریے نہیں اقتدار کے حصول کا نام ہے تو پھر یہ اشرافیہ کی اندرونی جنگ تک محدود رہے گی۔ عوامی حقوق، عوامی خدمت اور جمہوری نظریے کے بغیر سیاست بےمعنی ہے اسی لئے حالیہ دنوں میں سیاست کا کوئی سر پیر نظر نہیں آ رہا۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا نیا بیانیہ کیا ہو گا؟ جمہور کی سیاست کون کرے گا؟ اشرافیہ اور پاور بروکرز کا ساتھ کون دے گا؟ اس حوالے سے دو تین ماہ کے اندر نئی صف بندی ہو گی، نئی سیاست کا آغاز ہو گا۔ پنجاب میں آخری جنگ بہرحال تحریک انصاف اور نون لیگ میں ہی ہو گی۔سیاست کے اگلے مرحلے میں نواز شریف اور آصف زرداری پسِ پردہ رہیں گے یوں شہباز، بلاول اور مریم اپوزیشن کے بڑے نام ہوں گے۔ عمران خان کو اپنی سیاسی زندگی کی آخری لڑائی انہی سے لڑنا ہو گی۔ہو سکتا ہے کہ عمران کے کچھ غیر متوقع دشمن بھی ان کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔ اصل سیاست مارچ ہی میں شروع ہو گی تب ہی پتا چلے گا اب کون کدھر ہے؟ اور پاور بروکرز اب کس کے ساتھ ہیں؟imran khan, story, endd, sohail warriach, revealed, the, power,, broker, story, of, Pakistan

Share this:

MH Kazmi

25,247 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
very, important, minister, resigned, Imran Khan, decided, big, dicision
Previous Post اہم ترین وفاقی وزیر کا استعفیٰ۔۔۔!!! استعفیٰ منظور کیا جائے گا یا نہیں؟ عمران خان کی غیر موجودگی میں بڑا فیصلہ ہوگیا
Next Post لنڈے کا طیب اردگان۔۔۔ شہباز شریف کی تصویر منظر عام پر آتے ہی پاکستانی ان پر چڑھ دوڑے

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.