yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا جارہا، حکومت آنے سے قبل ہی پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہو گیا تھا، وزیر خارجہ

MH Kazmi January 30, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے ڈینیئل پرل کیس کے حوالے سے تشویش کا اظہار ضرور کیا لیکن ملزم احمد عمر شیخ کی حوالگی کے حوالے سے بات نہیں ہوئی۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسلام آباد سے جاری تفصیلات کے مطابق انہوں نے ڈینیئل پرل کیس کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایک فیصلہ آیا جس پر امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن نے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملزم عمر شیخ نے اعتراف جرم کیا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ امریکا کے ایک نامور مشہور صحافی ڈینیئل پرل کے جرم میں وہ ملوث ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ڈینیئل پرل کے خاندان کو انصاف ملنا چاہیے اور ہماری بھی خواہش یہی ہے کہ قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے انہیں انصاف ملنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے انہیں بتایا کہ صوبہ سندھ کی حکومت نے وفاق سے مشاورت کے بعد فوری طور پر نظرثانی درخواست دائر کی ہے اور اس درخواست کے ذریعے وہ چاہتے ہیں سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف پیشرفت کی ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف ہم نے اپنے علاقوں کو صاف کیا ہے اور ہمیں ان ہزاروں خاندانوں کا احساس ہے جو اس سے متاثر ہوئے ہیں۔انھوں نے نئے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے متعلق کہا کہ ان سے اچھی گفتگو ہوئی اور ہم نے فیصلہ کیا ہے آنے دنوں میں مزید گفتگو کے ذریعے مشترکہ خواہشات اور مفادات کو دنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے امریکی ہم منصب سے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اس خطے میں امن و استحکام ہو اور ہماری ترجیح ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات پر ہم غلبہ پائیں، اس ملک میں خوشحالی ہو، اس ملک میں سرمایہ کاری ہو۔ بین الافغان مذاکرات کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنا کردار کر چکا اور ادا کررہا ہے، یہ مذاکرات آسان کبھی نہ تھے، دو فریق آپس میں دست و گریباں رہے ہیں، اعتماد کا فقدان بھی رہا ہے لیکن بتدریج پیشرفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ کہتا آیا ہے کہ یہ تاریخی اور سنہری موقع ہے اور اس کو ضائع نہ کریں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہو گیا تھا کیونکہ دنیا سمجھتی تھی ہمیں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے جو اقدامات کرنے چاہیے تھے، وہ ناکافی ہیں، ہماری حکومت نے آ کر اس پر ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور 27 نکات پر پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو چیک کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور اس میں دفتر خارجہ، وزارت خزانہ اور ان کے ایف ایم یو یونٹ کے ساتھ مل کر کوشش کرتا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ان لعنتوں سے پاکستان کو چھٹکارا مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی ڈس انفو لیب اس کے انکشافات سب کے سامنے ہیں اور اس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 15سالوں میں ہندوستان نے من گھڑت خبروں، جھوٹی، جعلی این جی اوز، جعلی ویب ویب سائٹس اور پارلیمانی گروپس کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے جو پراپیگنڈا کیا وہ آپ کے سامنے ہے اور اپنے آپ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اس پر وہ بے نقاب ہو چکے ہیں اور اس پر میں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ برسلز میں یورپیئن پارلیمنٹ کے اراکین کو یورپی یونین ڈس انفو لیب کے انکشافات پر بریفنگ دی گئی ہے، مجھے امید ہے کہ اس پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے متوقع طور پر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے کھڑا کرنے کے بارے میں وزیرخارجہ نے کہا کہ پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ وہ منتخب ہو پاتے ہیں یا نہیں، پنجاب سے انہوں نے منتخب ہونا ہے تو پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹرز منتخب کرانے کے لیے تعداد نہیں ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو سندھ سے لڑائیں گے یا پنجاب میں خرید و فروخت کریں گے، اگر وہ سینیٹر منتخب ہو جاتے ہیں تو ہی چیئرمین کے لیے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں تو پہلے بھی شک و شبہ نہیں تھا کہ استعفے دینے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا نہ ہے، سندھ کی حکومت بالکل نہیں چھوڑیں گے، اب کہا جا رہا ہے کہ مناسب وقت پر دیں گے تو مناسب وقت کونسا ہو گا، میں سمجھتا ہوں کہ مناسب وقت 2023 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مافیاز کے خلاف ہیں اور یہ ہماری واضح پالیسی ہے، اس حکومت نے ان مافیاز کو بے نقاب بھی کیا ہے، ان کے خلاف کارروائی بھی کی ہے، کمیشن بھی بنائے ہیں، انکوائری کی ہے اور ان انکوائریز پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو روکنا عمران خان کی حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ترجیح ہے، ہر سطح اور ہر فورم پر اس کا مقابلہ کیا جا رہا ہے اور جو لوگ اس کے ذمے دار ہیں ان کو بے نقاب کیا جا رہا ہے، ان سے کوئی رعایت برتی گئی ہے نہ رعایت برتنے کا ارادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس پر قابو پانا ہے کیونکہ تحریک انصاف سمجھتی ہے جب تک کرپشن پر قابو نہیں پایا جائے گا، ملک خوشحالی کی دوڑ میں آگے بڑھ نہیں سکتا، اگر پاکستان کے ٹیکس ادا کرنے والوں کا پیسہ ذاتی تجوریوں میں منتقل ہو جائے اور پھر ان تجوریوں سے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر منتقل ہو جائے تو اس سے ملک میں غربت بڑھے گی اور خوشحالی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں سرکاری املاک پر قبضے کرنے والے بہت سے بااثر افراد سے زمین واگزار کرانے کے لیے حکومت پنجاب نے ٹھوس کارروائی کی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کی افغان وزیرتجارت و نمائندہ آغا خان گروپ سے ملاقات
Next Post پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نَصر کا جبوتی اور سوڈان کا خیر سگالی دورہ، سوڈان میں پاکستانی سفیر سرفراز سپرا کے ہمراہ وفد کی اعلیٰ حکام سے ملاقات

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.