yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خان صاحب : آُپ بے خبر ہیں اور آپ کی ناک کے نیچے ڈیلوں پر ڈیلیں ہو رہی ہیں ، دو کا تیرہ ، دو کا تیرہ کا بازار گرم ہے ، کچھ کر لیجیے ورنہ پچھتائیں گے ۔۔۔۔ رؤف کلاسرا کا دھماکہ خیز انکشاف

MH Kazmi January 15, 2020 1 min read
UNDER, HAND, DEALS, BY, PTI, MINISTERS, OTHER, THAN, IMRAN KHAN, RAUF KALSRA, REVEALS, THE, BIGGEST, FACTS, ABOUT, GOVERNMENT
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور جانا تھا ۔ ارشد شریف اور صابر شاکر کے ساتھ پلان بنا اور ہم تینوں اکٹھے ہی نکل پڑے۔ دنیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کے صاحبزادے حمزہ محمود کی شادی تھی۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت بڑے عرصے بعد کسی فنکشن میں دیکھی اور بڑے عرصے بعد

پوری ٹیم ہی تبدیل۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے شہرِ اقتدار میں ہلچل مچا دی

 

نامور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ہی کارڈ پر لکھا ہوا تھا: کوئی تحفہ نہ لائیں نہ ہی سلامی‘ آپ کا آنا ہی تحفہ ہے۔ پھر بھی ارشد شریف اور میں نے دولہے کو سلامی دینے کی کوشش کی تو میاں عامر محمود صاحب نے ہنس کر کہا: اسلام آباد آکر لے لوں گا‘ ابھی رہنے دیں۔سابق پولیس افسر عابد باکسر کو پہلے ٹی وی پر دیکھا تھا یا اخبارات میں ان کی خبریں پڑھی تھیں ۔ ان سے پہلی دفعہ ملاقات ہورہی تھی۔ وہ ہماری ہی میز پر بیٹھ گئے اور اپنے مقدمات کے بارے میں بتانے لگے کہ عدالتوںنے انہیں مقدمات سے بری کر دیا تھا‘ نام ای سی ایل پر تھا وہاں سے عدالت کے حکم سے نکلا تو پھر وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ بلیک لسٹ میں ڈال دیا۔ اسی میز پر ستار خان‘ خاور گھمن‘ محمد عمران ‘ ابوذرسلمان نیازی‘ فضل‘ عدیل وڑائچ اور دیگر دوستوں سے بھی ملاقات ہوگئی۔ مظفرآباد سے آئے صحافی دوست طارق نقاش کے ساتھ گپ شپ لگی ۔ عدلیہ پر کوئی بات چھڑی تو میں نے کہا: ایک بات لکھ کر رکھ لیں کوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھتا جب تک وہاں عدالتیں اور میڈیا ذمہ داری کے ساتھ آزاد نہ ہوں۔ آج کل فیشن چل نکلا ہے کہ میڈیا کو گالی دو اور چند لوگوں کی وجہ سے ایسے ظاہر کرو جیسے آسمان گر پڑا ہے‘ لہٰذا ان کے خلاف مزید کارروائیاں کرو۔ میں نے کہا: یہ کہنا غلط ہے کہ میڈیا مادر پدر آزاد ہے۔ ہمارے لیے بھی قوانین ہیں اور ہم ہر جگہ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں۔

خواجہ سرا عورت ہے یا مرد؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ دیکھئے

 

نواز شریف کے دور میں ہر روز پیمرا نے ٹی وی چینلز اور اینکرز کو بلایا ہوا ہوتا تھا اور روز سمری ٹرائل کے بعد سزائیں دینے کا رواج عام تھا۔ عدالتوں میں اس کے علاوہ روز مقدمے ہوتے ہیں۔ جو سمجھتے ہیں بے قصور ہیں وہ جا کر پیمرا اور عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ عامر متین‘ ارشد شریف اور خود میں نے نواز شریف کے دور میں تیرہ مقدمات پیمرا میں بھگتے‘ درجنوں پیشیاں بھگتائیں‘ گھنٹوں دفاتر کے باہر بٹھا کر انتظار کرایا گیا اور ہم نے کیا‘ لیکن کبھی ہم نے احتجاج نہیں کیا‘ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کسی بھی وزیر یا اہم عہدے دار کا قانونی‘ اخلاقی حق بنتا ہے کہ اگر وہ محسوس کرتا ہے کہ ہم نے کچھ غلط بولا ہے تو وہ ہمیں عدالتی فورم پر لے کر جائے۔ اگر ہم وہاں اپنی خبر یا اپنا فائل کیا ہوا سکینڈل ثابت کرنے میں ناکام رہیں تو پھر قانونی سزا ملنی چاہیے۔ اللہ کی مہربانی سے عامر متین اور میں خود ہر پیشی پر پیمرا میں پیش ہوتے رہے اور سب مقدمات ہم نے ثبوتوں کی مدد سے جیتے‘ حالانکہ شریف حکومت کی بڑی کوشش تھی کہ کسی طرح ان کو سزائیں دلوائی جائیں۔ ہم نے مظلوم بننے کی کوشش نہیں کی کہ ہمارے خلاف کیوں شکایت فائل کی گئی ہے۔ لیکن کچھ عرصے سے پی ٹی آئی کے وزیروں میں ایک تبدیلی آرہی ہے‘ یہ چاہتے ہیں کہ یہ ایک خط پیمرا کو لکھیں اور فوجی طرز کی عدالتوں پراینکرز یا صحافیوں کو بلا کر دوسرے دن سزا دے دیں۔

دلہے کہ یہ چیز بہت لمبی ہے۔۔۔ دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا، انتہائی حیران کن خبر

 

ان وزیروں کو یہ بھی اعتراض ہے کہ اگر پیمرا میں کوئی چینل دفاع نہیں کرسکتا تو وہ عدالت میں کیوں چلا جاتا ہے؟ وہ اس چینل کو عدالتی دفاع کا حق دینے سے بھی انکاری ہیں۔ پیمرا میں ہر مقدمے کا فیصلہ دو تین ماہ کے اندر ہوجاتا ہے‘ اس سے زیادہ سپیڈی عمل اور کیا ہوتا ہے؟ پھر ایک ہی بات رہ جاتی ہے کہ حکمرانوں اور وزیروں کے ایک خط پر اینکر کو اٹھا کر جیل پھینک دیا جائے‘ نہ کسی کو نوٹس ہو اور نہ ہی کوئی وہاں اپنی صفائی پیش کرے۔ کچھ اینکرز حدود کراس کرتے ہیں تو بہتر ہے ان کو قانونی طور پر ڈیل کیا جائے۔ ان کیخلاف قانونی کارروائی کریں‘ لیکن یہ توقع رکھ لینا کہ حکومت کے ہروزیر کے خط پر فوراً بندے کو پھانسی لگا دیں یہ غلط بات ہوگی۔ لیکن ہمارے چند صحافی دوستوں کی وجہ سے میڈیا کیلئے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔اگر اینکر دوستوں کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو پھر انہیں کوئی حق نہیں کہ پروگرام کریں اور اپنے ساتھ دیگر دوستوں اور میٖڈیا کو بھی خراب کریں اور حکومت کو موقع دیں کہ وہ آزادی بھی چھین لے جو تھوڑی بہت ہے۔ یہ میڈیا کیلئے نادان دوست کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ دراصل حکومت کاکام آسان کررہے ہیں کہ وہ میڈیا کو دبا دے۔ غلطی دو تین لوگ کریں لیکن بھگتیں گے سب۔ ارشد شریف لاہور جانے کے لیے اپنا ٹی وی پروگرام ریکارڈ کرا کے گیا تھا اور وہ اس وقت ہی چل رہا تھا جب ہم شادی میں شریک تھے

اور اس وقت ہی سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر میسجز آنے شروع ہوگئے۔ لوگوں کو یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ جو گفتگو پروگرام میں کی گئی وہ اصل تھی۔ واقعی ایسے ہی ہوا تھا جیسے بتایا جارہا تھا؟ میں نے فون ارشد شریف کو دکھایا کہ حضور ملاحظہ فرمائیں ‘رولا پڑ گیا ہے۔ لوگ پوچھنے لگے کہ اس ملک کو کب تک نوچا جائے گا اور ان لوگوں کا دل کھا کھا کر کیوں نہیں بھرتا۔ کسی کو مرنا یاد نہیں رہا۔ میں چپ چاپ سنتا رہا ۔ ارشد شریف کے پروگرا م میں سابق وفاقی وزیر زبیر خان جو ماہر معیشت بھی ہیں نے انکشاف کیا تھا کہ جب سے حفیظ شیخ مشیرخزانہ بنے ہیں اور سٹیٹ بینک کے نئے گورنر باقر نے چارج سنبھالا ہے‘ ایک نیا کام ہورہا ہے‘ ایک ارب ڈالرز سے زائد پاکستان میں کچھ سرمایہ کاروں نے رکھوایا ہے‘ جس پر پاکستان تیرہ فیصد کے قریب پرافٹ یا مارک اپ دے رہا ہے۔ زبیر خان بولے: ہو یہ رہا ہے کہ دنیا بھر سے جو ایک ارب ڈالر پاکستان میں رکھا ہوا دکھایا گیا ہے وہ چند کمپنیوں کا پیسہ ہے۔ امریکہ میں آپ پونے دو فیصد پر بینک سے قرض لیتے ہیں ‘وہ کمپنیاں دو فیصد کی بجائے پاکستان کو تیرہ فیصد پر قرض دے رہی ہیں یا وہ رقم یہاں سیونگ میں رکھوا رہی ہیں۔ وہ اگر دو فیصد مارک اپ پر قرضہ لے رہی ہیں تو گھر بیٹھے پاکستان سے نو سے دس فیصد پرافٹ کما رہی ہیں ۔ اور وہ جب چاہیں یہ سب ڈالرز نکال کر لے جائیں۔

ان کا کہنا تھا جب بھی ان عالمی اداروںکا دل کرے گا پاکستان کی گردن دبوچنی ہے تو وہ یہ ایک ارب ڈالرز کسی وقت نکال سکتے ہیں اور ڈالر کا ریٹ پھر اوپر چلا جائے گا ۔ ارشد شریف نے مجھے یاد دلایا کہ کبھی میں نے اسحاق ڈار پر مسلسل وہ سکینڈلز فائل کیے تھے کہ کیسے انہوں نے نیویارک میں پانچ سو ملین ڈالرز کے یورو بانڈز فلوٹ کیے تھے اور دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین قرضہ لیا تھا۔اس قرض کا مارک اپ سوا آٹھ فیصد تھا جس پر پورے ملک میں رولا پڑ گیا ۔ اب پتہ چلا ہے کہ انٹرسٹ ریٹ تو تیرہ فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اگر ایک ارب ڈالر اکٹھا کرنے ہی تھے تو دوبارہ بانڈز جاری کیے جاسکتے تھے جس کا پرافٹ یا مارک اپ دو سے تین فیصد تک ہوتا ہے۔ یہ تیرہ فیصد تک کا پرافٹ یا مارک اپ کس کا آئیڈیا تھا اور کون اس میں سے بیٹھے بٹھائے مال بنا رہا ہے؟ زبیر خان کی حیرانی ختم نہیں ہورہی تھی ۔ وہ بولے یہ سب کچھ پاکستان کے خلاف جرم ہے‘ جس نے بھی یہ سکیم بنائی ہے کہ پاکستان کو تیرہ فیصد پرپیسے بھجوا دو۔ دبئی تک نے پاکستان کو تین ارب ڈالرز تین فیصد پر ادھار دیے اور ہم یہاں تیرہ فیصد پر انٹرسٹ ریٹ دے رہے ہیں۔ زبیر خان نے بتایا کہ پاکستان میں لوگوں کی کھال کھینچ کر جو ٹیکس اکٹھا ہورہا ہے اس کا پچاس فیصد ان سود خوروں کی جیب میں جارہا ہے۔ زرداری دور میں سود کی ادائیگی ایک ہزار ارب سالانہ تھی جو پچھلے سال تک انیس سو ارب تھی اور اب تین ہزار ارب تک پہنچ گئی ہے اور یہ سب پیسہ یہی لوگ کھا رہے ہیں جنہیں اتنا مارک اپ دیا جارہا ہے۔ ہم منہ میں انگلیاں دبائے حیرانی سے سن رہے تھے۔ اس ملک میں کیسے کیسے فراڈیے آجاتے ہیں اور کیسی کیسی سکیمیں سوچ لیتے ہیں۔ ہم اسحاق ڈار کو بڑا وارداتیہ سمجھ بیٹھے تھے کہ وہ سوا آٹھ فیصد پر قرض لے آئے تھے۔ یہاں تو بات تیرہ فیصد تک پہنچ چکی ہے اور کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔ میں شرطیہ کہتا ہوں وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کو بھی علم نہیں ہوگا۔ دو فیصد مارک اپ پر قرض لو اور آگے پاکستان کو تیرہ فیصد پر دے دو۔ دو کا تیرہ… دو کا تیرہ… ایسی ڈیل اور ایسا ملک کہاں ملے گا! (ش س م)UNDER, HAND, DEALS,  BY, PTI, MINISTERS, OTHER, THAN, IMRAN KHAN, RAUF KALSRA, REVEALS, THE, BIGGEST, FACTS, ABOUT, GOVERNMENT

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
THE, REAL, MORAL, VALUE, OF, OUR, POLITICIAN,S RAUF CLASRA, REVEALS, THE, TRUTH, ABOUT, CH NISAR ALI KHAN
Previous Post پاکستانی سیاستدانوں اور وزیروں کی اصل اوقات : 2003 میں چوہدری نثار نے کس کا اور کونسا واقعہ بیان کر کے مجھے حیران کر ڈالا تھا ؟ سالوں بعد رؤف کلاسرا کا تہلکہ خیز انکشاف ، قیمے کے نان کے شوقین ضرور پڑھیں
Next Post اپنی کرسی اور خاندان کی عیاشیاں چلانے کے لیے نواز شریف نے کیا کچھ کیا ؟ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی وفات کے بعد رؤف کلاسرا نے نقلی چی گویرا کے پول کھول کر رکھ دیے
WHAT, DEEDS, WERE, DONE, BY, NWAWAZ SHAREIF, FOR, HIS, AND, HIS, FAMILY, LUXURIES, DURING, PREMIERSHIP

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.