counter easy hit

حکومت کی طرف سے دوسروں کی جنگ کاحصہ نہ بننے کا فیصلہ انتہائی دانشمندانہ اوردورس اثرات کا حامل ہے، چوہدری ماجد چیمہ

حکومت کی طرف سے دوسروں کی جنگ کاحصہ نہ بننے کا فیصلہ انتہائی دانشمندانہ اوردورس اثرات کا حامل ہے، چوہدری ماجد چیمہ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سیکرٹری فنانس  چوہدری ماجد چیمہ نے کہا ہے کہ دوسروں کی جنگ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ انتہائی دانشمندانہ اور دوررس اثرات کا حامل فیصلہ ہے۔ اگر پاکستان کو آج سے تیس سال پہلے ایسے حکمران ملتے تو آج ہم دوسروں کی جنگیں لڑ لڑ کر نہ تو بے حال ہوتے اور نہ ہی اتنی بڑی تعداد میں ہمارے ملک میں دہشتگردی پھیلتی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں پاکستان کو زبردست محب وطن لیڈرملا ہے جو پاکستان کو اندرونی اوربیرونی سازشوں سے بچا کر چلنے کے ماہر اور انتہائی زیرک راہنما ہیں۔ خلیج میں جنگ کا مقصد عالمی طاقتوں کیلئے تیل اور گیس اورسونا حاصل کرنا اور مسلمان ملک اپنی پنی مارکیٹ بڑھانے میں لگے ہیں ایسے میں کوئی بھی جذباتی فیصلہ ہمیں دنیا میں آزارومصائب میں مبتلا کرسکتا تھا۔ لہذا حکومت اورفوج نے مل کر عالمی سازشوں کوناکام بنایا اور پاکستان کا وقار بحال رکھا۔ ہم جنگ یا امن ہر وقت ہمسایہ ممالک کا خیال رکھتے آرہے ہیں مگر کسی کی جنگ میں کودنا خودکشی اور عالمی  سطح پر اپنی قوم کو اجتماعی خودکشمی پرمجبور کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں درست سمت میں جارہے ہیں۔

 

CH MAJID CHEEMA, SENI9OR, LEADER, PTI, EUROPE, HAISL, PTI, GOVT, DECISION, TO, REFUSE, TO, WAR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website