counter easy hit

تم بے فکر ہو کر پاکستان پر ڈرون حملے کرتے جاؤ ۔۔۔۔ امریکہ کو یہ کھلی اجازت نما آفر کس سابق حکمران نے دی تھی ؟ دھماکہ خیز راز فاش

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کی بلٹ پروف گاڑیوں میں پیسہ وزیراعلیٰ ہاؤس تک پہنچایا گیا۔ مسلم لیگ ن حکومت نے احسن اقبال کے بھائی کو بھی نوازشات کیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس

 

خان صاحب کا اسکینڈل سامنے لانے کی دھمکیاں دینے والی حریم شاہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی ۔۔۔۔ موصوفہ کی ایسی شخصیت کی گود میں بیٹھے ہوئے تصاویر سامنے آگئیں کہ ہر طرف شور مچ گیا

کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے امریکا سے کہا تھا کہ ڈرون حملے کرتے جائیں، ہم معاملات سنبھالیں گے، ہم صرف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 جنوری سے 192 ارب روپے سے احساس پروگرام کا آغاز ہو جائے گا۔ سردیوں میں لوگ سڑکوں پر سوتے تھے، عمران خان نے شیلٹر ہوم بنائے۔ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ نیب آرڈیننس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے کرپشن کیخلاف کارروائیاں کرنے والے اب اپنی کرپشن پر نیب آرڈیننس جاری کر کے عوام کو بے وقوف بنا یا ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں موجودہ نیب آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے آئین سے متصادم قانون سازی نہیں ہو سکتی لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم اداروں، جمہوریت اور آئین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا عثمان کاکڑنے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی موجودہ حکومت کے آئین سے متصادم کسی بھی فیصلے کو سپورٹ نہیں کرینگے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر شدید احتجاج کیا جائے گا اپوزیشن جماعتیں نیب آرڈیننس پر یک زبان ہوکر موجودہ حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آجائیں کیونکہ یہ نیب آرڈیننس صرف اور صرف اپوزیشن جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنا نے کیلئے بنا یا گیا ہے نیب آرڈیننس میں عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو ریلیف دیا گیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ نیب کو ہم شروع سے ہی تسلیم نہیں کرتے کیونکہ یہ ایک آمر کے دور میں بنا یاگیا تھا اور ایک آمر نے سیاسی وفاداری خریدنے کیلئے نیب بنا کر ان لوگوں کویرغمال بنا یا جنہوں نے کرپشن کیا تھا انہوں نے کہا کہ ملک بحرانوں کا شکار ہے فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں پارلیمنٹ کو سازش کے تحت کمزور بنا یا جارہا ہے ۔

DRONE, ATTACKS, ON, PAKISTAN, BY, UNITED STATES, WHO, PERMITTED, DRONE, ATTACKS, IN, PAKISTAN

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website