yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

7 ارب کے بانڈز : نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر وزیراعظم ان ایکشن۔۔۔ اہم ہدایات جاری کر دیں

MH Kazmi November 18, 2019 1 min read
7, billions, bonds, ordered, for, Nawaz Sharief, Prime Minister, in, action,given, important, instructions
Share this:

اسلام آباد (ویب دیسک) وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ میاں نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے۔ وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نواز شریف کے بارے میں عدالت کے

 

My Boss Daughter in Urdu

فیصلے کے قانونی پہلوؤں پر مشاورت کرکے اس کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کرکے ارکان کو تفصیلی طور پر آگاہ کرے۔ ذرائع کے مطابق فیصلے سے متعلق حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کابینہ ارکان سے رائے لیں گے اور آئندہ کی حکمت عملی طے ہوگی۔ اجلاس میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی تھی، عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کے شرط کو مسترد کیا جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بیان حلفی پر انہیں علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے لگائے گئے 7 ارب روپے کے بونڈ کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے تو اس شرط کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم میں کہا کہ نواز شریف علاج کی خاطر 4 ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جاسکتے ہیں اور علاج کے لیے مزید وقت درکا ہوا تو درخواست گزار عدالت سے دوبارہ رجوع کرسکتا ہے اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع دی جاسکتی ہے۔ چوتھی بار کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو عدالتی بیان حلفی پر اعتراض ہے جس پر وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتی ڈرافٹ پر تحفظات ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ کیا عدالت جو انڈر ٹیکنگ لا رہی ہے وہ ٹھیک نہیں؟ وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ بیان حلفی پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو کیا ہو گا؟ عدالت کا کہنا تھا کہ پھر توہین عدالت کی کارروائی پر آپشن موجود ہے، صبح سے شام ہو گئی ابھی تک فریقین میں اتفاق نہیں ہوا۔ وفاقی حکومت کے عدالتی ڈرافٹ پر اعتراض مسترد کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے سناتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام چار ہفتے کے لیے ای سی ایل سے نکالتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر چار ہفتوں میں طبیعت ٹھیک نہیں ہوتی تو قیام میں توسیع ہو سکتی ہے۔ فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔ اس سے قبل نواز شریف کے ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر تین بار کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے بیان حلفی تیار کیا گیا، عدالتی بیان حلفی کے متن میں لکھا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو مدت میں توسیع ہوسکتی ہے، حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کر سکے گا، عدالت نے وفاقی حکومت اور شہباز شریف کے وکلاء کو مجوزہ متن فراہم کیا۔ مجوزہ متن پر وفاقی حکومت کے وکیل نے اعتراض کیا۔ وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ عدالت ڈرافٹ میں کسی قسم کی ضمانت نہیں مانگی گئی۔ عدالتی ڈرافٹ کے جواب میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے ڈرافٹ قبول کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتی ڈرافٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ ڈرافٹ پر مکمل عملدرآمد کرینگے۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عدالت میں پیش ہوئے، ساتھ لیگی رہنما پرویز رشید اور احسن قبال بھی موجود تھے۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل چودھری اشتیاق اے خان جبکہ قومی احتساب بیور (نیب) کی جانب سے عدالت میں فیصل بخاری اور چودھری خلیق الرحمٰن پیش ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جب نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی تو عدالت نے استفسار کیا کیا حکومتی دستاویز انسانی بنیادوں پر جاری کیا گیا ہے، نواز شریف کے وکیل بتائیں کہ کیا نواز شریف شیورٹی کے طور پر کچھ دینا چاہتے ہیں یا نہیں، نواز شریف سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ حکومت کے علم میں ہے نواز شریف کی صحت تسویشناک ہے، سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے تو حکومت نے نکالنے کا کہا لیکن ساتھ بانڈز بھی کہے گئے، اگر نواز شریف حکومت کو بانڈز جمع نہیں کرانا چاہتے تو عدالت میں جمع کرا دیں۔ نواز شریف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ سابق وزیراعظم کو سزا سنائی گئی تو وہ بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن آئے، نواز شریف نے کبھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی، سابق وزیراعظم کیخلاف 3 ریفرنس فائل کیے گئے، ریفرنس فائل کرتے وقت نواز شریف بیرون ملک تھے، نواز شریف ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ نواز شریف ریفرنس میں عدالتی حکم پر پیش ہوئے، سپریم کورٹ کے کہنے پر نیب نے نواز شریف کیخلاف ریفرنس فائل کیے، ریفرنس فائل کے وقت نواز شریف لندن میں تھے، نواز شریف قانون کا احترام کرتے، قانون کو ماننے والے شخص ہیں۔ نواز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ نے نواز شریف کی سزا اور جرمانہ معطل کر دیا، معاملہ عدالت میں ہو تو حکومت مداخلت نہیں کرسکتی، 18 ماہ کے ٹرائل میں نواز شریف خود پیش ہوئے، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دی گئی، میں انڈر ٹیکنگ دینے کیلئے تیار ہوں، نواز شریف صحتیاب ہونے کے بعد وطن آجائیں گے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف آپ بتائیں کس طرح کی ضمانت دینے پر تیار ہیں؟ کیا نواز شریف واپس آئیں گے ؟ جس پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کاکہنا تھا کہ نواز شریف صحتیاب ہونے کے بعد وطن آئیں گے۔ عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا آپ کا نواز شریف کو وطن واپس لانے میں کیا کردار ہوگا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اپنے بھائی نواز شریف کے ساتھ بیرون ملک جا رہا ہوں۔ وکیل وفاق کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور نیب کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں 25 نومبر کیلئے مقرر ہوئی، حکومت بھی نواز شریف سے ضمانت ہی مانگ رہی ہے، نواز شریف واپس نہیں آتے تو قانون کے مطابق کارروائی ہوسکے گی۔ عدالت نے کہا کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو، شریف برادران واپس آنے سے متعلق لکھ کر دیں۔ عدالتی حکم پر نواز شریف اور شہباز شریف کے بیان حلفی کا ڈرافٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔ ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریری یقین دہانی کا ڈرافٹ دو صفحات پر مشتمل تھا۔ ڈرافٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے، نواز شریف واپس آکر اپنے عدالتی کیسز کا سامنا کریں گے، نواز شریف پاکستان کے ڈاکٹروں کی سفارش پر بیرون ملک جا رہے ہیں، بیرون ملک میں موجود ڈاکٹر جیسے ہی اجازت دیں گے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر نواز شریف واپس آئیں گے۔ نواز شریف کے وکیل نے ڈرافٹ عدالت میں پڑھ کر سنایا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ہمیں ڈرافٹ پر اعتراض ہے، اس میں نہیں لکھا گیا کہ نواز شریف کب جائیں گے اور کب آئیں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ڈرافت کے جواب میں حکومت نے بھی ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ حکومت جب سمجھے گی کہ نواز شریف کی حالت ٹھیک ہے تو حکومت اپنا بورڈ ملک سے باہر چیک اپ کے لیے بھیج سکتی ہے۔ بورڈ چیک کرے گا کہ نواز شریف سفر کر کہ ملک میں واپس آ سکتے ہیں یا نہیں۔ وکیل حکومت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاص مدت کے لیے نواز شریف کی ضمانت منظور کی ہے، 25 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کیس کی مرکزی اپیل بھی مقرر ہے، سابق وزیراعظم کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے، اگر نواز شریف نہیں آتے تو کیا ہو گا، اس لیے اینڈیمنٹی بانڈ مانگے ہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا حکومت نے انسانی بنیادوں پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا، سابق وزیراعظم ٹائم فریم بتائیں کب جائیں گے اور کب واپس آئیں گے، نواز شریف اینڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے نواز شریف کی صحت خراب ہے۔ وکیل نے کہا جواب میں حکومت نے بھی ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے، نواز شریف کے معائنے کیلئے حکومت بورڈ بیرون ملک بھیج سکتی ہے، بورڈ چیک کرے گا نواز شریف سفر کر کے ملک واپس آسکتے ہیں یا نہیں۔ وکیل نے کہا اگر نواز شریف بیمار ہیں تو اللہ انہیں صحت دے، سابق وزیراعظم کسی دکان پر برگر کھا رہے ہوں تو دوبارہ درخواست دائر کر دیں گے۔ وفاقی حکومت کے وکیل کے جواب پر عدالت میں قہقہہ لگا۔ عدالت نے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ حکومت کو بھجوائی جاتی رہی، نواز شریف کا بیان حلفی مناسب لگ رہا ہے مگر شہباز شریف کے سہولت کاری کے لفظ کو یقین میں تبدیل کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو انشا اللہ نواز شریف واپس آئیں گے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ شہباز شریف بیان حلفی دیں کہ نواز شریف واپس نہیں آتے تو جرمانے کی رقم ادا کریں گے۔ اس سے قبل عدالت کے باہر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب دعا کریں فیصلہ نواز شریف کے حق میں آئے، نواز شریف کی صحت خراب ہے، نواز شریف کو اجازت ملے تو وہ بیرون ملک علاج کرا سکیں۔

7, billions, bonds, ordered, for, Nawaz Sharief, Prime Minister, in, action,given, important, instructions

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Court, ordered, harsh, than, Imran Khan, verdict, against, Nawaz Shareif, came, to, be, ironic, order, for, Nawaz Sahreif
Previous Post عدالت کا فیصلہ تو عمران حکومت سے بھی زیادہ سخت نکلا ۔۔۔۔ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے چند حقائق جن سے آپ ابھی تک ناواقف ہونگے
Next Post تمام قیاس آرئیاں ختم : (ق) لیگ دراصل کس کے ساتھ ہے؟ سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچا دینے والی خبراسلام آباد (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، مولانا کی غلط فہمی دور ہوچکی، ق لیگ عمران خان کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیماری پر سیاست کرنے کے قائل نہیں، ایک آدمی زیادہ بیمار ہے،
all, predictions, gone, false, political, scenario, changed, to, be, same, Imran Khan, will, remain, Prime Minister, of, Pakistan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.