yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بڑی اچھی بات ہے ،یہ نظام چل نہیں پائے گا پرانا واپس لانا مشکل ہو گا اس طرح ملک میں افراتفری پھیلے گی اور پھر ۔۔۔۔ جنرل حمید گل پاکستان میں کس چیز کی خرابی پر مطمئن اور خوش ہوتے تھے ؟ حقیقت جان کر شاید آپ بھی تائید کریں

MH Kazmi November 16, 2019 1 min read
This, system, can not, run, Gen, Hameed Gul, revealed, the, facts, before, that, if, new, Pakistan, could, not,progress, then, old, will, never, be, tested, again
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ای ۔ پی مُون (سر ایڈورڈ پنڈلرل مون) 1934ء سے لیکر 1937ء تک ملتان کا ڈپٹی کمشنر رہا۔ اس وقت ملتان پنجاب کا سب سے بڑا ضلع تھا۔ ویسے بھی اس کی اہمیت مسلم تھی۔ مون بلاشبہ برصغیر کا سب سے نامور ڈپٹی کمشنر تھا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ

جسم فروشی کا دھندہ ، شوق یا مجبوری : لاہور کی وہ لڑکی جو ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر کال گرل بن گئی ۔۔۔۔ مبشر لقمان نے ایک سچی کہانی بیان کرکے پورے معاشرے کو جھنجوڑ کر رکھ دیا

 

سابق بیوروکریٹ اور نامور مضمون نگار شوکت علی شاہ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔ برطانیہ نے اسے ’’سر‘‘ کا خطاب دیا۔ تقسیم کے بعد بھی جواہر لعل نہرو نے اپنے انڈین پلاننگ کمیشن سے منسلک رکھا۔ اس نے دو ہزار صفحات پر مشتمل

British CONQUEST and Dominions of India

کتاب لکھی۔ وہ اپنے ایک مکتوب میں لکھتا ہے

۔I used to travel Fifty miles a day on the Horse back visited and inspected each and every police station held long discussion with the THANEDARS on Law and order۔۔۔۔Although I was known as a harsh officer, I always protected Police from The EXCESSES of Judiciary

۔۔(میں اکثر گھوڑے پر بیٹھ کر پچاس میل تک کا سفر ایک دن میں کر لیا کرتا تھا۔ ہر تھانے کا معائنہ کرتا۔ تھانیدار سے امن عامہ کی صورت حال پر باز پرس کرتا۔ گو میری شہرت ایک سخت گیر افسر کی سی تھی لیکن میں نے پولیس کو ہمیشہ عدلیہ کی دست بُرد سے بچایا)گویا ایک اعتبار سے وہ پولیس کا محسن تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب SP کی سالانہ خفیہ رپورٹ ڈپٹی کمشنر لکھتا تھا۔ تھانیداروں کے تبادلے اسکی منظوری سے ہوتے تھے۔ جتنا بڑا یہ عہدہ تھا اتنے ہی لطائف اس کے متعلق گھڑ لئے گئے۔ کہتے ہیں ایک دفعہ ایک انگریز ڈی۔ سی دورے پر گیا تو مقامی پولیس نے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لیے ایک بدنام ڈاکو اس کے حضور پیش کیا۔ ڈی ۔ سی نے جوش میں آ کر اسے گولی مار دی ڈاکو کا جسم سرد ہونا تھا کہ ڈی ۔ سی صاحب کا غصہ بھی کافور ہو گیا۔ خوف کی ایک سرد لہر انہیں اپنی ریڑھ کی ہڈی میں اُترتی ہوئی محسوس ہوئی

کیونکہ ان دنوں قانون بہرحال قانون ہوا کرتا تھا، موم کی ناک نہیں بنا تھا۔ ڈی ۔ سی صاحب نے سول سرجن کو بلایا اور کہا کہ وہ اپنی ’’میڈیکو لیگل‘‘ رپورٹ میں لکھ دے کہ ڈاکو ہیضہ سے مرا تھا۔ ڈاکٹر نے ایک نظر سے متوفی کو دیکھا اور دوسری نگاہ ڈی ۔ سی صاحب پر ڈالتے ہوئے بولا۔ حضور! اسکے جسم سے اُٹھتی ہوئی موجِ خون آپکے دستِ غیض تک آپہنچی ہے۔ آپ قتل عمد کے مرتکب ہوئے ہیں۔ میں کیسے غلط رپورٹ لکھ دوں؟ یہ سنتے ہی ڈی ۔ سی صاحب نے ایک فیصلہ کن جھٹکے سے میز کی دراز کھولی، وہی پستول ڈاکٹر کی کنپٹی پر رکھتے ہوئے بولے

:WRITE That he DIED of CHOLERA, otherwise you are also going to get cholera-

(ملزم کی طرح تمہیں بھی ہیضہ ہو سکتا ہے)اس پر ایک مجبور ڈاکٹر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ’’ہیضے کا موذی مرض ملزم کے لیے جاں لیوا ثابت ہوا ہے۔

یک انگریز ڈی ۔ سی کی شادی ہوئی تو اس کے دفتر کے اسسٹنٹ نے مبارکباد کا تار بھیجا ۔

(HEARTIEST CONGRATULATIONS)MAY GOD GRANT YOU a SON at his Earliest CONVENIENCE)

(شادی کی مبارک! اللہ تعالیٰ اپنی پہلی فرصت میں آپ کو اولاد نرینہ عطا فرمائے)تقسیم کے بعد پولیس نے آہستہ آہستہ کل پُرزے نکالنے شروع کئے۔ پنجاب کا وزیر اعلیٰ ممتاز دولتانہ آئی جی پولیس خان قربان علی خان کو انکل کہتا تھا۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی اب کوئی راز نہیں رہا۔ چیف سیکرٹری انہیں خوش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا تھا۔ الیکشن میں ’’جھرلو‘‘ پھیرنے کی اصطلاح بھی پہلی بار منظرِعام پر آئی۔ قدرت اللہ شہاب لکھتے ہیں کہ

ایک مرتبہ ان کی بھی پیشی خان صاحب کے حضور ہوئی۔ جب خان صاحب نے کسی بات پر ناراضی کا اظہار کیا تو چیف سیکرٹری بھیگی بلی بنا رہا اور ان کی ہاں میں ہاں ملاتا رہا۔ رفتہ رفتہ ایس پی نے تھانیداروں کے تبادلے ازخود کرنا شروع کر دئیے۔ ایس ۔ پی نے اپنی اے سی آر ڈی ۔ سی سے لکھوانی بند کر دی۔ بالآخر نوبت بااینجا رسید کہ ساہیوال کے ایس ایس پی نے پولیس گارڈ کو ہدایت کی۔ ڈی ۔ سی کو سلیوٹ نہ ’’مارا‘‘ جائے۔ایک طویل عرصہ تک ڈی ۔ سی اور ۔ ایس پی کے درمیان ایک

UNEASY RELATIONSHIP

چلتا رہا۔ کہنے کو تو ڈی سی ضلعی ٹیم کا کپتان تھا۔ لیکن یہ کپتانی عمران خان کی طرح نہیں بلکہ سرفراز کی طرح تھی۔ ڈرا ڈرا سہما سہما کپتان پرویز مشرف نے آ کر یہ تہمت بھی ختم کر دی۔ وہ ایک ایسا نظام لیکر آیا جسے آدھا تیتر آدھا بٹیر کہا جا سکتا تھا۔ جب جنرل نقوی کو اس ’’کارِخیر‘‘ کو قانونی شکل دینے کا کہا گیا تو میں اس وقت کمشنر بہاول پور تھا مجھے گورنر پنجاب جنرل صفدر صاحب نے کہا ، پنڈی جا کر نقوی کو سمجھائو! اس سے ایڈمنسٹریشن کا بیڑا غرق ہو جائیگا۔ میں نے کہا کب وہ سنتا ہے کہا میری! ہنس کر بولے۔ اتمامِ حُجت بھی تو کوئی چیز ہے۔ اس اثنا میں جنرل حمید گل صاحب سے ملاقات ہوئی کہنے لگے۔ بہت اچھا ہو رہا ہے! وہ کیسے؟ میں نے پوچھا وہ کیسے؟ تو فرمایا۔ ’’یہ نظام چل نہیں پائے گا۔

پرانا واپس لانا مشکل ہو گا اس طرح ملک میں افراتفری پھیلے گی اور انقلاب کا راستہ ہموار ہو گا۔ مرحوم نے شاید درست ہی کہا تھا ڈیڑھ سو سالہ نظام کو بغیر سوچے سمجھے بیک جنبش قلم بدل دینا درست نہیں تھا۔ ڈی ۔ سی اور مجسٹریٹوں سے جوڈیشل اختیارات واپس لیکر انہیں بے دست و پا کر دیا گیا ہے۔ صرف نام میں کیا رکھا ہے۔ علامہ اقبال نے درست ہی کہا تھا …ع۔۔عصا نہ ہو تو کلیمی بے کار بے بنیاد !اب صورت حال یہ ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کا ستیاناس ہو گیا ہے۔ ڈی ۔ سی ۔ او سے حکومت کی توقعات پرانی ہیں۔ اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ وہ تھانیدار جو مجسٹریٹ کے بلانے پر تھر تھر کانپتا تھا اب اسے تھانے میں بلا کر گھنٹوں انتظار کراتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ناظم والا تجربہ مکمل ناکام ہو چکا ہے۔ سیاسی آدمی کو انتظامیہ کا انچارج بنانے سے استعداد کار میں تو فرق نہ پڑا۔ کرپشن کا ہر در کھل گیا۔ اس نے ای ڈی او ور ڈی سی او کے اختیارات بھی غیر قانونی طور پر استعمال کرنے شروع کر دئیے۔ گریڈ I سے 10 تک تبادلے کے اختیارات ای ڈی او کے پاس تھے۔ 11 سے 16 تک ڈی سی او کے پاس تھے۔ لیکن انہیں عملاً ناظم استعمال کرتا تھا۔ دھونس اور دھاندلی کے ذریعے!؎عمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کیا۔۔۔اب ہو گا کیا؟ اخباروں میں ڈی ایم جی اور پولیس کی کشمکش کا ذکر ہو رہا ہے۔ پولیس کبھی بھی ڈی سی کو ڈی ایم کے اختیارات نہیں لینے دیگی۔ یہ لاکھ کوشش کر دیکھیں! کمان سے نکلا ہوا تیر کبھی واپس نہیں آتا۔ لیکن اصل حقیقت کی طرف کسی کی نظرنہیں گئی۔ ڈی سی اور مجسٹریٹ کو جوڈیشل پاورز عدلیہ دیتی ہے جو آجکل سول جج صاحبان کے پاس ہیں۔ کیا عدلیہ پرانا نظام بحال کرنے پر آمادہ ہو جائے گی؟This, system, can not, run, Gen, Hameed Gul, revealed, the, facts, before, that, if, new, Pakistan, could, not,progress, then, old, will, never, be, tested, again

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
miracle, of, water,of, Lahore, girls, came, in,lahore, from,outside, get, beautiful, after, living,here, what, is, the, fact, columns, by, Mustansar Hussain Tarrar
Previous Post لاہور کے پانی کی تاثیر یا پھر۔۔۔۔؟؟؟ نارووال، قصور اور خوشاب کی پردیسی لڑکیاں لاہور پہنچتے ہی حسن کی رانیاں کیوں بن جاتی ہیں ؟ مستنصر حسین تارڑ کی ایک خوبصورت تحریر
Next Post معمولی پڑھے لکھے سڑک چھاپ افراد مشہور و معروف صحافی اور اینکر کیسے بنے ؟ سینئر پاکستانی کالم نگار نے کس کس کے پول کھول دیے ؟ آپ بھی جانیے
ordinary, less, educated, journalists, became, famous, anchors, and, columnists, how, best, column

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.