yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا یہ کھلا تضاد نہیں : سیاستدانوں کو کرپشن کے الزام پر جیل جبکہ عدلیہ والوں کو اسی الزام کے تحت پہلی پہلی پیشکش کیا کی جاتی ہے ؟ انصار عباسی کے تجزیے نے بھونچال پیدا کر دیا

MH Kazmi November 16, 2019 1 min read
corruption, of, politicians, convict, them, to, jail, but, for, others, its, not, ansar abbasi, columns
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) اپریل 2016ء میں میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ اُس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 6 فوجی افسران کو کرپشن کے جرم میں نوکری سے برخاست کر دیا۔ جن افسران کو نکالا گیا اُن میں ایک لیفٹیننٹ جنرل اور ایک میجر جنرل بھی شامل تھے۔2018ء میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے

جسم فروشی کا دھندہ ، شوق یا مجبوری : لاہور کی وہ لڑکی جو ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر کال گرل بن گئی ۔۔۔۔ مبشر لقمان نے ایک سچی کہانی بیان کرکے پورے معاشرے کو جھنجوڑ کر رکھ دیا

 

نامور صحافی انصار عباسی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ایڈیشنل اور سیشن جج کو ایک کیس میں رشوت لے کر ملزم کے حق میں فیصلہ دینے پر نوکری سے نکال دیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے بار ہا اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو اُن کے خلاف ریفرنس فائل ہونے پر موقع دیا کہ وہ چاہیں تو ریٹائرمنٹ لے لیں جس پر اُن کے خلاف کیس بند کر دیا جائے گا۔ ماضی میں کئی کیسوں میں ایسے ججوں نے کرپشن یا دوسری نوعیت کے الزامات کا سامنا کرنے کے بجائے ریٹائرمنٹ لینا مناسب سمجھا۔گویا اگر کوئی فوج میں کرپشن کرتا ہے تو اُس کی سزا نوکری سے برخاست ہونا ہے اور پنشن بھی اکثر ایسے کیسوں میں روک دی جاتی ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو کرپشن کے الزامات پر پنشن سمیت تمام سہولتوں کے ساتھ ریٹائرمنٹ لینے کا موقع دیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر کوئی سیاستدان یا کسی سول سرکاری افسر پر کرپشن کا کیس بن جائے تو اکثر اُنہیں الزام کی بنیاد پر ہی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور اگر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو نہ صرف لوٹا ہوا پیسہ وصول کیا جاتا ہے بلکہ چودہ سال تک قید کی سزا بھی بھگتنا پڑتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک ہی جرم میں سزا کی نوعیت یہاں اس لیے مختلف ہو جاتی ہے کیونکہ مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے قانون مختلف سزائیں تجویز کرتا ہے۔گویا خواب ایک پاکستان کا دیکھا اور دکھایا جاتا ہے لیکن یہاں دو کیا،

تین پاکستان ایک ایسی حقیقت ہے جو جھٹلائی نہیں جا سکتی۔موجودہ حکومت نے بھی ایک پاکستان کا وعدہ کیا تھا لیکن جو مرضی کر لیں پاکستان نہ ایک ہے، نہ ہی ایک ہوگا۔ایک پاکستان اشرافیہ کا ہے اور ایک عام عوام کا۔ جب اشرافیہ اور بااثر طبقات کی بات ہوتی ہے تو وہاں بھی ہمیں دو پاکستان ہی نظر آتے ہیں، ایک وہ طبقہ جو کسی حد تک قابل گرفت ہے اور دوسرا وہ طبقہ جو قابل گرفت نہیں اور اگر ہے تو اُس طبقے کی گرفت ایسے کی جاتی ہے جسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ کرپشن کو کسی بھی معاشرے کے لیے ناسور تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی کرپشن ایک بڑی خرابی ہے جس کے علاج کے لیے احتساب کے نام پر بہت کچھ ہوا لیکن زیادہ تر احتساب کا نزلہ سیاستدانوں اور سرکاری افسروں پر ہی گرتا رہا۔ کبھی پروڈا تو کبھی ایبڈو اور کبھی نیب کے نام پر سیاستدانوں کا ’’احتساب‘‘ کیا گیا،سول بیورو کریسی کو بھی گاہے گاہے نشانہ بنایا جاتا رہا۔تیرہ سو افسران کو ایک جھٹکے میں نوکری سے نکال دیا گیا لیکن کسی دور میں بھی احتساب بلاتفریق نہیں ہوا اور اکثر یہ شکایت رہی کہ احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین اور ناپسندیدہ افسران کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔Across the Board Accountability

کی بات ہمیشہ ہوتی رہی اور بولنے اور سننے والوں کو اچھی بھی لگتی رہی لیکن اس کو کبھی حقیقت نہیں بنایا جا سکا۔ جب احتساب انتقام میں بدل جائے، جب ایک ہی نوعیت کا جرم (کرپشن) کرنے والوں کے لیے سزا میں امتیاز برتا جائے، کیونکہ اُن کا تعلق مختلف اداروں سے ہو، جب حکمران جماعتیں اور مارشل لائی حکومتیں اپنے مخالفوں کو سبق سکھانے کے لیے احتساب اور کرپشن کے قوانین کا غلط استعمال کریں، جب احتساب کے ادارے کو سیاسی جماعتوں کو بنانے، توڑنے یا حکومتوں کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تو پھر ایسی ریاست اور ایسے معاشرہ کا وہی حال ہو گا جو پاکستان کا ہو رہا ہے۔ corruption, of, politicians, convict, them, to, jail, but, for, others, its, not, ansar abbasi, columns

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
a, brave, girl, daughter,of, a, great, man, daily,prepares,breakfast, for, laborers, in, Lahore, column
Previous Post لاہور میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ایک لڑکی علی الصبح سینکڑوں مزدوروں کو گھر پر تیار کیا ہوا بہترین ناشتہ کرواتی ہے ؟ یہ لڑکی دراصل کس عظیم شخصیت کی بیٹی ہے ؟ ایک شاندار تحریر ملاحظہ کیجیے
Next Post پورن نے نوجوانوں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ۔۔۔۔ بی بی سی کی آنکھیں کھول دینے والی خصوصی رپورٹ سامنے آگئی
porn, movies, destroyed, younger, generation, and, almost, whole, society, a, report, by, BBC, on, facts

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.