yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تھوک سے نوٹ گننے والے عادت سے مجبور : نواز شریف اور زرداری اگر باہر چلے گئے تو عمران اینڈ کمپنی ایک سال بعد کیا کام کرتے نظر آئیں گے ؟ جاوید چوہدری نے حیران کن پیشگوئی کر دی

MH Kazmi November 15, 2019November 15, 2019 1 min read
what, is, real, story, of, nawaz sharief, demanding, surety, bonds, from, nawaz shareif, javed ch. columns
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) کسی کے گھر ڈاکا پڑ گیا‘ چوروں نے تجوری کھولی‘ وہ دروازے تک نوٹوں سے بھری ہوئی تھی‘ چوروں نے مالک کو کرسی پر باندھ دیا‘ نوٹ نکال کر فرش پر گرائے اور گننا شروع کر دیے‘ چور نوٹ گنتے جاتے تھے اور مالک کو گالیاں دیتے جاتے تھے‘

جس نے بھی دیکھی اُسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا ۔۔۔!!! رابی پیر زادہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

 

نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔وہ بار بار یہ بھی کہتے جاتے تھے ’’ہم اگر درمیان میں تھک گئے تو ہم تمہیں گولی مار دیں گے‘‘ چوروں نے گولی مارنے کا فیصلہ نوٹ دیکھ کر کیا تھا۔تجوری کا مالک ایک دل چسپ شخص تھا‘ وہ سو روپے کے نوٹ کا عاشق تھا چناں چہ اس کے پاس جتنی بھی دولت جمع ہوتی تھی‘ وہ اس کا سو سو روپے کا چینج لے کر تجوری میں ٹھونس دیتا تھا‘ چوروں کو غصہ تھا مالک چول نے چھوٹے نوٹ کیوں رکھے ہیں؟ نوٹ اگر بڑے ہوتے تو یہ نکالتے‘ تقسیم کرتے اور بھاگ جاتے‘ مالک کی حماقت کی وجہ سے ان کا ’’قیمتی‘‘ وقت ضایع ہو رہا تھا لہٰذامالک کی ایک ہی سزا تھی‘ یہ نوٹ گنیں اوریہ جہاں نوٹ گنتے گنتے تھک جائیں یہ مالک کو گولی مار دیں‘ مالک اب کرسی پر بندھا ہوا چوروں کو دیکھ رہا تھا۔وہ اپنی دولت کی چوری پر بھی پریشان تھا اور قتل ہونے کے خوف میں بھی مبتلا تھا‘ چور نوٹ گنتے گنتے تھک گئے اور مالک کی طرف دیکھ کر بولے‘ شاہ صاحب ہمارے پاس اب آپ کو گولی مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا لہٰذا آپ کلمہ پڑھ لیں اور آنکھیں بند کر لیں‘ شاہ صاحب کو اپنی موت نظر آنے لگی لہٰذا وہ گھبرا کربولے ‘بھائی چور آپ نے اپنی مرضی ہی کرنی ہے لیکن میری درخواست ہے آپ ایک بار انگلیوں پر تھوک لگا کر بھی گننے کی کوشش کر لیں‘ شاید میری جان بچ جائے۔یہ آفر بے بسی کی انتہا تھی‘ہم انسان جب بے بس ہو جاتے ہیں

تو ہم ایسی پیش کش بھی کر دیتے ہیں‘ حکومت بھی اب ایسی ہی بے بسی سے گزر رہی ہے‘ یہ لوگ ایک سال میں ملک چلانے کے تمام طریقے آزما چکے ہیں‘حکومت نے ملک کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت کو جیلوں میں پھینک کر بھی دیکھ لیا‘ آئی ایم ایف سے بچنے کی کوشش بھی کر لی‘ پورے ملک پر اندھا دھند ٹیکس لگا کر بھی دیکھ لیا‘ درآمدات بھی بند کر لیں‘ کرنسی کو30فیصد ڈی ویلیو بھی کر لیا‘ دوست ملکوں سے قرضے بھی لے لیے‘ چین‘ سعودی عرب اور یو اے ای کی منت بھی کر لی‘ امریکا کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیش کش کر کے بھی دیکھ لیا۔میڈیا کو بھی مرغا بنا کر دیکھ لیا‘ سرمایہ کاروں‘ بزنس مینوں‘ صنعت کاروں اور تاجروں کو بھی نچوڑ کر دیکھ لیا‘ نیب کو کھلی چھٹی دے کر بھی چیک کر لیا‘ کابینہ میں ردوبدل کر کے بھی دیکھ لیا‘ وزیروں کو خودمختاری دے کر بھی چیک کر لیا‘ دیسی وزیر خزانہ بھی آزما لیا اور وزیر خزانہ درآمد کر کے بھی دیکھ لیا‘آئی ایم ایف سے اسٹیٹ بینک کا گورنر ادھار لے کر بھی چیک کر لیا‘ جاگیر داروں کی ساری شرطیں مان کر بھی دیکھ لیا اور رئیل اسٹیٹ ٹائی کونز اور بڑے بزنس مینوں کو رعایتیں دے کر بھی دیکھ لیا اور بیورو کریٹس کو دبا کر بھی چیک کر لیا اور انھیں خود مختاری اور اعتماد دے کر بھی آزما لیا مگر ملک کے مسئلے حل نہیں ہو سکے۔ملک پھنستا اور بگڑتا چلا گیا‘

حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے یہاں تک کہ اب صرف تھوک لگا کر نوٹ گننے کا آپشن بچا ہے اور حکومت اب اس پر کام کررہی ہے‘ یہ آپشن کیا ہے؟ آپ یہ وفاقی وزراء کے منہ سے سن لیں‘ وزراء کابینہ کے اجلاسوں میں ببانگ دہل کہہ رہے ہیں ہم جب تک نواز شریف اور آصف علی زرداری سے جان نہیں چھڑا لیتے ہم اس وقت تک ایک انچ آگے نہیں بڑھ سکیں گے‘ ہم نے 14 ماہ میں جب بھی پارلیمنٹ میں کوئی اچھا بل لانے کی کوشش کی یا کوئی مفید قانون سازی کرنا چاہی تو کوئی نہ کوئی پروڈکشن آرڈر ہمارا راستہ روک کر کھڑا ہوگیا یا پھر اپوزیشن نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیماری کا بہانہ بنا کر ایوان جام کر دیا۔یہ لوگ وزیراعظم کو بھی ایوان میں جانے اور بولنے کی اجازت نہیں دیتے‘ عوام بھی اب ہر اچھی بری صورت حال میں جیل میں بند لیڈروں کی طرف دیکھتے رہتے ہیں اور یہ مجرم میڈیا کی زیادہ تر توجہ بھی حاصل کر لیتے ہیں‘ ٹیلی ویژن اگر سارا دن ان کی بیماری کا ڈھنڈورا پیٹتے رہیں گے یا ان کی پیشیوں اور تفتیش کی خبریں دیتے رہیں گے توان کے پاس حکومت کے اچھے کاموں کی تشہیر کا وقت کہاں بچے گا چناں چہ ہم اگر کام کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں جلد سے جلد ان سے جان چھڑا نا ہوگی‘ یہ لوگ حکومت کو جو کچھ دیتے ہیں ہم لیں اور انھیں ملک سے جانے دیں‘ یہ علاج کے لیے بھی جاتے ہیں تو ہمیں ان کے راستے میں رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے۔

وزیراعظم یہ تجویز مسترد کر دیتے تھے لیکن یہ بھی اب ان لوگوں کی طرف دیکھ رہے ہیں جو ڈیڑھ سال سے کہہ رہے ہیں ہم آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف سے ہزار ہزار ارب روپے نکلوا لیں گے‘ وزیراعظم کو بھی بتایا گیا تھا یہ لوگ پانچ پانچ سو ارب روپے دینے کے لیے تیار ہیں مگر ہم آٹھ سو ارب روپے پر ڈٹے ہوئے ہیں‘ یہ بھی بتایا گیا تھا عرب ملکوں کے شاہی خاندان شریف فیملی کی رقم دینے کے لیے تیار ہیں مگر ہم یہ کہہ رہے ہیں یہ لوگ یہ رقم خود دیں‘ پلی بارگین کریں اور ملک سے باہر چلے جائیں‘ وزیراعظم نے اب ان لوگوں سے بھی پوچھنا شروع کر دیا ہے پلی بارگین کہاں ہے؟وہ سعودی خاندان اور ان کی آفرز کہاں ہیں اور آپ پانچ سو ارب روپے ہی لے لیں‘ آٹھ سو ارب روپے پر لعنت بھیجیں مگر دوسری طرف مکمل خاموشی ہے‘ ان دونوں پہلوئوں نے مل کر حکومت کو بے بس کر دیا اور ریاست نے بھی یہ سوچنا شروع کر دیا۔عین ممکن ہے حکومت واقعی ان دونوں لیڈروں کی وجہ سے پرفارم نہ کر پا رہی ہو چناں چہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کو طبی این آر او دینے کا فیصلہ کر لیا گیا‘ میاں نواز شریف لندن کی مکمل تیاری میں ہیں‘ یہ علاج کے لیے چلے جائیں گے اور یہ جب تک مکمل صحت مند نہیں ہو جاتے ان کی واپسی ممکن نہیں ہو گی‘ برطانیہ کے ڈاکٹر انھیں پلیٹ لیٹس کی کمی کے ساتھ کسی قیمت پر سفر کی اجازت

نہیں دیں گے۔میاں شہباز شریف کو بھی بھائی کے علاج کے لیے لندن رہنا پڑ جائے گا‘ یہ آتے جاتے رہیں گے مگر ان کا زیادہ وقت بھائی کے ساتھ ہی گزرے گا‘ آصف علی زرداری کی کراچی منتقلی اور پھر طبی بنیاد پر ملک سے باہر جانا بھی اب زیادہ دنوں کی بات نہیں‘ یہ جعلی اکائونٹس کیسز میں ملوث اپنے ساتھیوں کو پلی بارگین کی اجازت دے دیں گے‘ یہ لوگ نیب کو رقمیں دیتے رہیں گے اور رہا ہوتے رہیں گے یوں جعلی اکائونٹس کی زیادہ تر رقمیں سرکاری خزانے میں چلی جائیں گی۔حکومت اگر ان رقموں کو این آر او کی قیمت کہہ لے تو ٹھیک لیکن آصف علی زرداری حکومت کو کوئی رقم دیے بغیر علاج کے لیے باہر جائیں گے‘ حکومت کے راستے کی یہ دونوں رکاوٹیں ہٹ رہی ہیں مگر عمران خان اس کے باوجود کل بھی فرما رہے تھے میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا‘ وزیراعظم سے کوئی پوچھے جناب اور این آر او کیا ہوتا ہے؟ آپ 22 سال کہتے رہے میں اقتدار میں آئوں گا اور ان سب کو الٹا لٹکا کر لوٹی ہوئی رقم واپس نکالوں گا لیکن رقم تو دور یہ لوگ خود ہی نکل گئے‘ آپ اگر اپنے قول کے سچے تھے تو پھر آپ نے سمجھوتہ کیوں کیا؟آپ یہ کہتے تھے یہ لوگ علاج کے نام پر گھروں‘ اسپتالوں اور لندن میں جا بیٹھتے ہیں جب کہ چھوٹے چور جیلوں میں گھٹ گھٹ کر مر جاتے ہیں‘ آپ کو اگر اپنے الفاظ کا اتنا ہی پاس تھا تو پھر آپ ڈٹ جاتے‘آپ پھر رقم کی وصولی تک کسی کو رعایت نہ دیتے مگر حکومت رعایت دینے پر بھی مجبور ہوئی اور یہ اب اپنے ہاتھوں سے ان کا نام ای سی ایل سے بھی نکال رہی ہے‘ کیوں؟ کیوں کہ حکومت اب ان لوگوں کو اپنی پرفارمنس کے راستے کی رکاوٹ سمجھ رہی ہے‘یہ انھیں ہٹانا چاہتی ہے۔آپ ستم ظریفی ملاحظہ کیجیے حکومت کے اپنے ترجمان کہہ رہے ہیں نواز شریف اور زرداری نے مولانا کے دھرنے کا فائدہ اٹھا لیا‘ گویا حکومت خود اعتراف کر رہی ہے یہ مولانا کی وجہ سے ان لوگوں کو طبی این آر او دے رہے ہیں‘ کیا یہ پسپائی یا یہ اعتراف شکست نہیں؟ وزراء یہ بھی کہہ رہے ہیں ہم نے پالیسی سازوں سے درخواست کی آپ ان لوگوں کو باہر جانے دیں تاکہ حکومت کام کر سکے‘ ہم ان کی وجہ سے اپنی وزارتوں پر توجہ نہیں دے پا رہے‘ ہم اگر روز ان کی جلائی ہوئی آگ بجھاتے رہیں گے تو پھر ہمارے پاس کام کے لیے وقت کہاں سے آئے گا؟ یہ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جانے سے ہمارے دم میں دم آئے گا‘ ہم پرفارمنس پر توجہ دے سکیں گے۔یہ خواجہ برادران‘ رانا ثناء اللہ‘ شاہد خاقان عباسی اور سید خورشید شاہ سے بھی جان چھڑانا چاہتے ہیں‘ یہ سمجھتے ہیں اگر ان میں سے کوئی شخص جیل میں فوت ہو گیا تو وہ پوری حکومت کو لے کر بیٹھ جائے گا چناں چہ یہ ان لوگوں کو بھی ملک سے باہر جانے کا راستہ دینا چاہتے ہیں مگر سوال یہ ہے اگر یہ رکاوٹیں بھی ہٹ گئیں‘ نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی ملک سے چلے گئے اور باقی ملزمان کا کانٹا بھی نکل گیا لیکن حکومت اگراس کے باوجود پرفارم نہیں کر پاتی‘ یہ اگر نہیں چل پاتی تو پھر کیا آپشن بچے گا‘ پھر کیا جواز رہ جائے گا‘ پیچھے کیا بہانہ بچ جائے گا؟اگر انگلیوں پر تھوک لگا کربھی نوٹ نہ گنے جا سکے تو پھرہم کیا کریں گے‘ ہم پھر کس کو این آر او دیں گے‘ ہم کس کو مورد الزام ٹھہرائیں گے! آپ لکھ لیجیے ہم ایک سال بعد پھندا لے کر کوئی نئی گردن تلاش کر رہے ہوں گے۔

what, is, real, story, of, nawaz sharief, demanding, surety, bonds, from, nawaz shareif, javed ch. columns

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
after, dance, video, mehwish hayat's, another, dance, video, gone, viral, with, niece
Previous Post مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو کے بعد ایک اورحیران کن ویڈیو وائرل۔۔۔۔ فالورز بھی میدان میں اتر آئے
Next Post خان صاحب : غیر مسلموں سے حسن سلوک بہت ہی اچھی بات مگر سکھوں کے اس ماضی سے شاید آپ ناواقف ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ توفیق بٹ نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی
good, relationship, with,non muslims, is, good, thing, but, Prime Minister, to, be, aware, that, Sikhs, have, another, habbit, taufiq butt, columns

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.