yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا آپ نوکری کے لیے دیے گئے انٹرویو سے ہمیشہ مسترد ہوتے آ رہے ہیں؟ تو مایوس ہونا چھوڑیے اور صرف ایک مرتبہ یہ تحریر پڑھ لیں

MH Kazmi November 11, 2019 1 min read
are, you, worried,of, un successful, in, job, interviews,then, we, can,guide,you, in, this, regard
Share this:

جاب کی تلاش میں مختلف ٹیسٹ اور ٹیسٹوں کے بعد کئی مرتبہ انٹرویو دینے کا اتفاق ہو ا۔ ٹیسٹ کی تیاری کے مراحل اور مواد کی فراہمی میں پوری کوشش کرتاہوں کہ دوسروں کے ساتھ تعاون کروں ۔ انٹرویو کے حوالے سے بھی اپنے تجربات شیئر کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔ جاب کی تلاش ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

 

اچھے بھلے قابل لوگ جاب کی تلاش اور ٹیسٹ انٹرویوز کے چکروں کی وجہ سے دل چھوڑ جاتے ہیں ۔ ان کی قابلیت اپنی جگہ یقینی ہوسکتی ہے ۔ مگر ٹیسٹ ، انٹرویو کیسے دیا جائے اس کو اپنے یا دوسروں کے تجربات سے سیکھنا پڑتاہے اسی طرح اس کی باقاعدہ تیاری کرنا پڑتی ہے ۔ ایسا نہیں کہ آپ اگر اچھے اور قابل شخص ہیں تو آپ کو ٹیسٹ ، انٹرویو کی تیاری نہیں کرنا پڑے گی ۔ اسی طرح آپ کی خوش قسمتی تو ہوسکتی ہے کہ آپ پہلی مرتبہ میں سلیکٹ ہوجائیں ورنہ عام طور پر اس کے لئے آپ کو مسلسل محنت کرنا پڑتی ہے اور کئی مرتبہ ان مرحلوں سے گزرنا پڑتاہے ۔ اس لئے دل چھوڑنے کی بجائے ٹیسٹ ، انٹرویو کی سائنس سمجھی جائے اور اس پر محنت کی جائے تاکہ آپ کی قابلیت کو اس کا حق مل سکے ۔انٹرویو میں آپ کی شخصیت اور تعلیم دوچیزیں بنیادی ہیں ۔ شخصیت میں بہت سی چیزیں آتی ہیں ۔ سب سے پہلے تو آپ کا دماغ حاضر ہونا چاہیے ۔ انٹرویو کی بنیادی چیزیں مثلاً خود کو اور مطلوبہ کاغذوں کو بروقت انٹرویو کی جگہ میں پہنچانے کا اہتما م کریں ۔ بعض لوگ ضروری کاغذات گھر بھول آتے ہیں ۔ اور وہاں جا کر کہتے ہیں کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا ، یا ہمیں تو بتایا ہی نہیں گیا تھا کہ یہ چیزیں بھی لے کر آنی ہیں ۔ آپ کی تمام اسناد ، شخصی کوائف کے کا غذات ، اور دیگر سرٹیفکیٹس ان سب چیزوں کو

لے کر جائیں ۔ اگر آپ کا کوئی مقالہ ، تصنیف یا ریسرچ ورک ہے اور جاب بھی اسی نوعیت کی ہے تو اس کو بھی ساتھ لے کر جائیں چاہے لانے کا کہا گیا ہو یا نہیں۔ اس کے بعد شخصیت میں آپ کا ظاہری حلیہ ، لباس ، اور ایسی دیگر چیزیں ہیں ۔ میرے خیال میں انٹرویو میں جانے والوں کو اتنی سینس یا ہر طرف سے یہ ہدایت کاری تو مل ہی جاتی ہے کہ وہ اچھے لباس کا انتخاب کریں ۔ لباس بہت زیادہ اوور یا عجیب نہ ہو ۔ رنگ بھی بہت نمایاں اور ڈفرنٹ نہ ہو ۔ اس سے اچھے اور برے تاثر دونوں کا برابر خطرہ ہے ۔ اگر کپڑے ہوں تو واسکٹ وغیرہ کا اہتمام کریں ، پینٹ کوٹ ہو تو اور بھی بہتر ہے ۔ لڑکیوں کے لباس کے حوالے سے میرا کوئی تجربہ نہیں ہے ۔انٹرویو کی جگہ پر پہنچ کر واش روم جائیں ، بالوں ٹھیک سے سیٹ کریں ، جوتوں کو دیکھیں زیادہ گندے ہوں تو ان کو کسی طرح صاف کریں ۔ ہوسکے تو خود کو بھی دیکھ لیں زیادہ برا دکھائی دے رہے ہوں تو پھر سوچیے ۔ انٹرویو کے کمرے میں جانا ، نکلنا ، بیٹھنا ، بات چیت کرنا سبھی چیزیں بہت اہم ہوتی ہیں ۔ جب جائیں سلام کریں ہاتھ ملانے کی کوشش نہ کریں ۔ خفیف سی مسکراہٹ آپ کے چہرے پر ہو ۔ بالکل نارمل اور نیچرل رہیں ۔ ہنسنا پڑ گیا ہے ہنسیں ، کوئی مسئلہ نہیں ایسا نہیں ہے کہ بالکل زبر دستی سیریس ہی رہنا ہے ۔

بلکہ آپ کے سامنے بھی آپ کی طرح کے انسان ہی ہیں اس لئے خوف مت کھائیں بلکہ دوستی کے موڈ میں بات چیت کریں اور پر اعتماد رہیں ۔ ا یسے اشارات یا حرکتیں مت کریں جن سے آپ کی پریشانی ظاہر ہوتی ہو ۔ اپنے اندر سے ڈر کو ختم کریں ۔ عا م طور پر ڈر ہوتاہے کہ ٹیسٹ کی تیاری کی ، اتنی مشکل سے یہاں تک پہنچا اب سلیکٹ نہ ہوا تو پھر نئے سرے سے ، اسی طرح معاشی حالات اور مستقبل کا خوف بھی انسان کو ڈرا رہا ہوتاہے ۔ آپ انٹرویو میں ہی نہیں اپنی زندگی میں یہ بات طے کرلیں کہ معاشی حالات ، گھریلو پریشانیاں یا مشکلات جب تک میں کسی اچھے مقام تک نہیں پہنچ پاتا ان کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں ۔یہ خوف بھی دل سے نکال دیں کہ انٹرویو میں رہ گیا تو پتہ نہیں کیا ہوجائے گا ۔ آپ رہ بھی گئے کچھ نہیں ہونے والا ۔ اللہ تعالیٰ سے کوئی خاص جاب نہیں بلکہ عزت ، عافیت اور اطمینان والا رزق مانگیں ۔ اللہ پاک ضرور دیں گے اس پر بھروسہ رکھیں ۔ میرا لیکچرر کا انٹرویو تھا ، اس سے قبل کئی ٹیسٹ انٹرویو دے چکا تھا ۔ اس کے ٹیسٹ کے دوران سارا ٹیسٹ آتے ہوئے بھی میرے ہاتھ کانپ رہے تھے صرف اس خوف سے کہ اگر یہ ٹیسٹ نہ کلیئر ہوا تو پتہ نہیں کیا ہوجانا ہے ، گھر ، معاشرہ ، مستقبل یہ سب چیزیں ڈرا رہی تھیں ، اسی طرح یہ خوف بھی تھا کہ اس کے بعد

پتہ نہیں لیکچرر کی جاب کب آئیں ۔ انٹرویو میں بھی کچھ ایسی ہی کیفیت تھی ۔ میں انٹرویو میں رہ گیا ۔ لیکن اللہ پاک نے اس سے بہتر جاب دیدی ۔ا س لئےکسی خاص جاب کے بارے زیادہ فکر مند نہ ہوں کہ اسی کو حاصل کرنا ہے بلکہ رزق کے اور بھی ذرائع ہوسکتے ہیں اللہ پاک نے رزق کا وعدہ کیا ہے کسی خاص جاب کا نہیں ۔جاب کے حوالے سے یہ باتیں کہ بغیر سفارش اور پیسے کے نہیں ملتی اس کو بھی ذہن سے نکال دیں ۔ میرا اپنا تجربہ بھی ہے اور کئی دوستوں نے بھی یہی بتایا کہ ان کی جاب بغیر سفارش اور پیسے کے ہوئی ہے ۔ سفارش اور پیسہ قابلیت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں اس لئے قابلیت پر توجہ دیں ایسی فضول چیزوں اور خیالات کے پیچھے مت جائیں ۔ ایسانہیں ہے کہ پیسہ اور سفارش وغیرہ بالکل نہیں چلتے ہیں ان کا بھی کسی نہ کسی حد تک رول ہے ۔ لیکن آپ اللہ پر بھروسہ رکھیں اور اپنی قابلیت پر توجہ دیں آپ کی قابلیت آپ کو مزید بہتری کی طرف لے کر جائے گی نیچے نہیں لائے گی ۔ ان سب چیزوں کے بعد آپ کا علم ہے ۔ علم میں ایک توخاص اس سبجیکٹ کا علم ہے جس کی جاب ہے ۔ سبجیکٹ کی تیاری ٹیسٹ کے بعد انٹرویو میں بھی بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ ممکن ہے چیزوں کو تازہ نہ کرنے کی وجہ سے آپ فوراً کسی چیز کا جواب نہ دے پائیں ۔ا س لئے ٹیسٹ کی تیاری

پر اکتفاء نہ کریں بلکہ جونہی پتہ چلے کہ ٹیسٹ کلیئر ہوگیا ہے دوبارہ مواد کو پڑھیں اور انٹرویو کی باقاعدہ تیاری کریں ۔ مختلف سبجیکٹ کی تیاری کی تفصیلات میں تونہیں جاسکتاہے ہاں اسلامیات کے حوالے سے کسی کو بھی گائیڈ کرسکتاہوں ۔سبجیکٹ کے علاوہ ہر انٹرویو میں مطالعہ پاکستان اور ہسٹری کا علم بہت اہم ہے ۔ اس کا تعلق چونکہ ہر انٹرویو کے ساتھ ہوتاہے اس لئے ان چیزوں کو عام حالات میں بھی زیادہ سے زیادہ پڑھیں ۔ ایک انٹرویو میں مجھ سے خاندان غلاماں کے بارے میں پوچھا گیا ، اس کے بارے کچھ نہ کچھ جانتے ہوئے بھی میں جواب اچھی طرح نہیں دے پایا ۔اس سے اندازہ کیا جاسکتاہے کہ انٹرویو کرنے والا ہندوستان کی تاریخ میں کہیں بھی چلا جائے یا اسلامی تاریخ میں کہیں سے بھی پوچھ لے آپ اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں ۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ تاریخ کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کیا جائے ۔ کرنٹ افیئرز بہت اہم ہوتے ہیں ۔ انٹرویو کی کال آجائے تو خبریں پڑھنے ، سننے کی عادت اگر نہ بھی ہو تو جاب کے لئے ڈال لیں ۔ خبریں سننے کے بعد کچھ چیزیں جو بہت عام ہوں ان کے بارے زیادہ گہرائی سے معلوما ت حاصل کریں ۔ لیکن ان چیزوں کے بارے آپ کو اگر جواب نہیں آتا تو زیادہ پریشان مت ہوں ۔ میں نے ایک انٹرویو میں سبجیکٹ کے حوالے سے جتنی چیزیں پوچھی گئیں سب کے اچھے جواب دیے لیکن مطالعہ پاکستان کے تین چار سوال مس ہونے پر میں پریشان ہوگیا ۔

اسی پریشانی میں جب اٹھ کر باہر آیا تو پریشانی میں دماغ ماؤف ہونے کی وجہ سے میری حرکات و سکنات پر اس نے مجھے ڈس مس کردیا ۔انٹرویو میں پریشان کسی بھی حالت میں نہ ہوں ۔ آپ کو اگر ایک جواب نہیں آیا ، دو نہیں آئے ، پانچ نہیں آئے تب بھی پریشان نہ ہوں ۔ ہوسکتاہے اگلے پندرہ بیس سوالوں کے جواب آپ اچھی طرح دے لیں ۔ میرے ایک دوست نے اپنا کچھ ایسا واقعہ ہی سنایا ۔ پریشان ہونے سے آپ کا کونفی ڈینس لوز ہوتاہے اورآپ آتی ہوئی چیزوں کو بھی بھول جاتے ہیں اس لئے پریشانی کو قریب بھی نہ پھٹکنے دیں ۔ انٹرویو لینے والے کو اپنا دوست سمجھیں ، نفسیات کا بہت گہرا اثر ہوتاہے ۔ آپ جب یہ سوچ کر جائیں گے کہ اس نے تو کرنی ہی بے ایمانی یا یہ تو میرا دشمن ہے ایسی نفسیات انٹرویو پر برا اثر ڈالیں گی ۔ اس لئے اس کو دوست سمجھیں اور اس کے ساتھ گھل مل جائیں ۔ انٹرویو لینے والے سے تصادم نہیں کریں ، ضد نہیں لگائیں ۔ کسی خاص چیز کے بارے اگر وہ غلط بھی ہے تب بھی مناسب طریقے سے اس کا اظہار کریں ۔ آپ کی جذباتی کاروائی سے اس کا کچھ جائے گا نہیں اور آپ کا کچھ رہے گا نہیں ۔ فوجی معاملات ، حساس چیزیں ، دہشتگردی کی صورتحال ، سیاسی وابستگی یہ سب چیزیں بھی ایسی ہیں کہ ان میں بہت محتاط جواب دیں۔ایک چیز جو سب سے اہم ہے وہ یہ کہ انٹرویو لینے والے کا رخ مناسب سمت میں آپ خو د بھی تبدیل کرسکتے ہیں ۔مثلاً ایک چیز اگر نہیں آتی تو کوشش کریں کہ اس کا مختصر جواب دیں ۔ لیکن اگر کوئی چیز آتی ہے تو اس کا جواب تفصیل سے دینا شروع کردیں ۔اسی تفصیل سے مزید رخ نکلتے آئیں گے اور آپ کا انٹرویو اسی سمت میں جا تا جائے گا جس سے آپ اچھی طرح واقف ہیں ۔ تعارف کرواتے ہوئے میں بھی ایسی کسی چیز کا ذکر نہ کر بیٹھیں جس کے بارے زیادہ معلومات نہیں رکھتے ہیں ۔ ہاں اگر کسی چیز میں ماہر ہیں اس کا خاص طور پر ذکر کریں بہت زیادہ چانسز ہوتے ہیں کہ انٹرویو کا رخ اسی سمت چلاجائے ۔ آپ کے مقالہ ، ریسرچ ورک اور تصنیف کی صورتحال بھی یہی ہے کہ اس میں آپ کی مہارت اگر اچھی ہے ، اس کو بہتر طور پر بیان کرسکتے ہیں تو اس کا ذکر اچھی طرح کریں ۔ اگر ان چیزوں کو پڑھ کر انٹرویو میں کچھ فائدہ ہو تو مٹھائی بھیجنا نہ بھولیے۔

are, you, worried,of, un successful, in, job, interviews,then, we, can,guide,you, in, this, regard

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
If, homo, sexual, men, got, married, what, religion,says, in, this, regards
Previous Post کیادو ہم جنس افراد معاہدہ نکاح کر لیں تو ان کا باہمی تعلق گناہ تصور کیا جاتا ہے؟ اسلا م کی روشنی سے پیروں سے زمین نکال دینے والی تحریر
Next Post گوشت کو فوراً ہضم کرنے اور بد ہضمی سے بچنے کے لیے 6 آسان طریقے
If, you, want, to, get, meat, to, be, part, of, your, body, a, best,way, is, for,you

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.