yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

آخناتون (آخن آتن) ، ایک خدا کو ماننے والے فرعون کی ناقابل یقین کہانی

MH Kazmi October 30, 2019 1 min read
Firon, the, antient, times, emperor, stargene, story, Akhan aatan
Share this:

بہت ہی کم لوگوں کو یہ علم ہو گا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے کوئی اسی برس پہلے ایک ایسا فرعون بھی ہو گزرا ہے، جسے تاریخ انسانی کے پہلے موحد بادشاہ، نامور فلسفی اور انسان دوستی کے اولین علم بردار کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ آمن حوتپ چہارم کے نام سے مصر کے تخت پر جلوہ افروز ہوا لیکن اس فرعون نے چار سال حکومت کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے آخناتون رکھ لیا اور اپنا مذہب بھی تبدیل کر لیا۔ فرعون آخناتون کا تعلق مصر کے اٹھارہویں حکمران خاندان سے تھا, جو تاریخ انسانی کے چند نامور ترین خاندانوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مصر پر ڈھائی سو سال حکومت کی اور یہی مصری تہذیب کے انتہائی عروج کے ڈھائی سو سال تھے۔کچھ لوگ آخناتون نامی اس فرعون کو حضرت یوسف علیہ السلام سے منسلک کر دیتے ہیں جو ایک تاریخی غلطی ہے, کیونکہ حضرت یوسف علیہ السلام اور آخناتون کے ادوار میں بہت زیادہ فرق پایاجاتا ہے۔ اکثر مورخین اس بات پر متفق ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام کا دور 2000 قبل مسیح سے 1600 قبل مسیح کے درمیان کا ہے۔ اُس دور میں مصر پرحکمرانوں کا بارہواں خاندان حکومت کر رہا تھا۔ مورخین کا ماننا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام بارہویں خاندان کے بادشاہ سیسوٹرس دوم کے عہد میں مصر میں لائے گئے لیکن آپ علیہ السلام نے سیسوٹرس سوم کے دور میں عروج حاصل کیا، سیسوٹرس سوم کا شمار مصر کے بڑے فاتحین اور قابل ترین حکمرانوں میں ہوتا ہے۔71 سال مصر میں رہنے کے بعد جب آپ اس دنیا سے رخصت ہوئے تو وہ دور سیسوٹرس سوم کے بیٹے آمن مہات سوم کا تھا۔بابئل کے مطابق بھی حضرت یوسف علیہ السلام بنی اسرائیل کے مصر سے خروج سے 430 سال قبل مصر تشریف لے گئے تھے جبکہ آخناتون نامی فرعون حضرت موسیٰ علیہ السلام سے چند ہی دہائیاں قبل گزرا ہے۔ کہنے کو تو آخناتون نے محض چھبیس سائیس سال کی عمر پائی اور صرف سترہ برس حکومت کی، لیکن اس کی شخصیت کو تاریخ عالم میں جو اہمیت حاصل ہے وہ دنیا کے چند ہی حکمرانوں کو نصیب ہو سکی ہے۔ آخناتون نے جب حکومت سنبھالی تو مصر دنیا کی سب سے بڑی پاپائیت کے پنجے میں گرفتار تھا۔ لاتعداد دیوی دیوتا مصریوں پر مسلط تھے اور ان کے پجاری تو اس قدر صاحب اقتدار تھے کہ فرعون وقت بھی کسی حالت میں ان سے ذرا سی بھی پرخاش مول لینے کو تیار نہ تھا۔ مصر اس دور کی سب سے بڑی طاقت تھا، اسی لیے دنیا کے ہر گوشے سے یہاں لڑکیاں، غلا م اور کنیزیں لائی جاتیں، یہ لوگ اپنے ساتھ اپنے دیوی دیوتاؤں کو بھی لاتے چنانچہ مصر اس وقت بت پرستی اور شرک کا سب سے بڑا مرکز تھا۔دوسری طرف آخناتون اپنی پیدائش سے ہی بہت کمزور اور بے ڈول سا بچہ تھا، اسے مرگی کے دورے بھی پڑا کرتے تھے۔ماں باپ اپنے اکلوتے بیٹے کی جسمانی ساخت پر دن رات کڑھتے رہتے۔ جس محل میں آخناتون نےآنکھیں کھولیں اور جہاں وہ پلا بڑھا، وہ دنیا کےخوبصورت ترین محلات میں سے تھا۔ اس کے باوجود وہ اپنی اعصابی کمزور اور بے ڈھنگی جسم پر بچپن سے ہی ملول رہتا، باغوں میں بیٹھے پرندوں کی چہچہاہٹ سنتا، تالاب میں مچھلیاں تیرتے دیکھتا، یا پھر سردیوں کی دھوپ میں تتلیوں کے پیچھے دوڑتا۔شہزادے کی اس تنہائی پسندی اور فطرت کی اس قربت نے اسے ایک فلسفیانہ ذہن عطا کیا۔ اس کی روح بے شمار خود ساختہ خداؤں سے بھٹک کر خالق حقیقی کی تلاش میں بے چین رہنے لگی۔ دوسری طرف اس کے بوڑھے باپ یعنی فرعون وقت کو اپنے بیٹے آخناتون کی شادی کی فکر تھی۔ سو اس نے آخناتون کی شادی متانی کے آریائی حکمران کی بیٹی سے کر دی۔ یہی لڑکی آگے چل کر “ملکہ نفرتیتی” کہلائی۔شہزادہ آخناتون جب نو برس کا تھا تبھی اس کے باپ نے آخناتون کو اپنی جگہ فرعون نامزد کردیا لیکن آخناتون کو حکومت و بادشاہت میں کوئی خاص دلچسپی نہ تھی وہ حسب معمول اپنا وقت باغات اور کھلی فضاؤں میں گزارا کرتا۔ شروعات میں تو انتظام حکومت پہلے اس کا باپ اور بعد میں اس کی ماں چلاتے رہے لیکن پندرہ سال کی عمر کو پہنچ کر آخناتون نامی اس لڑکے نے ایک خاص فیصلہ کیا۔ اُس نے بدمزاج اور نشۂ اقتدار میں بدمست پجاریوں اور انکے بتوں کو ٹھکراتے ہوئے صرف ایک خدا جس کا نام اُس نے آتن رکھا تھا کی عبادت کا حکم جاری کیا۔ یہیں اس نے اپنا نام آمن حوتپ چہارم سے بدل کر آخناتون یعنی آتن کا بندہ رکھا۔ اُس نے ناصرف بتوں کو ٹھکرایا بلکہ اپنے خدا آتن کی کوئی مورتی یا تصویر بنانے کی اجازت بھی نہ دی۔باقی سب تو ٹھیک تھا لیکن مصریوں کو اپنے محبوب ترین دیوتا اوزائرس پر پابندی گوارا نہ تھی۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ جب مصریوں کے ہزاروں سال پرانے اس دیوتا اوزائرس کو چیلنج کیا گیا۔ بہت سے کاہنوں اور پجاریوں نے اعلانیہ بغاوتیں کیں لیکن آخناتون کے قابل سپہ سالار حورم حب نےان سب کےہوش ٹھکانے لگا دیے۔ آخناتون کا اگلا بڑا فیصلہ دار الحکومت کی تبدیلی تھی۔ اس نے موجودہ قاہرہ سے کوئی 160 میل دور نئے دار الحکومت کی تعمیر کا حکم دے دیا۔ اس نئے شہر کا نام اُس نے اپنے دیوتا کے نام پر اختاتن رکھا جو آج تل العمارنہ کے نام سے مشہور ہے ۔سترہ برس کی حکومت کے بعد اس کی صحت جواب دے گئی۔ آخناتون کے آخری ایام بڑے ہی المناک اور کرب انگیز تھے، اُسے خود بھی یہ احساس تھا کہ وہ اپنے مشن میں ناکام رہا ہے۔ آخناتون اپنی تمام نوازشات کے باوجود امراء کا خلوص حاصل نہ کر سکا تھا جبکہ مذہبی انقلاب کے باعث و ہ پجاریوں اور عوام میں بھی خاصا غیر مقبول تھا۔سیاسی اورعسکری لحاظ سے اس کا عہد مصر کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ اُس نے تلوار اُٹھا کر ایک کونے میں رکھ دی تھی، جب اس کے کمانڈر خطوط بھیج کر اس سے مدد اور کمک طلب کرتے تو یہ فرعون ان پر عمل کرنے کے بجائے حمد یا مناجات میں مصروف رہتا۔ اُس نے اختاتن نامی شہر کی تعمیر کے وقت حلف اُٹھایا تھا کہ و ہ کبھی ‘‘آتن’’ کے مستقر سے باہر قدم نہیں رکھے گا، آخناتون نے یہ عہد مرتے دم تک نبھایا۔ چنانچہ نظم و نسق کی حالت اور اہل کاروں کی کارگزاری دیکھنے کے لیے اُس نے کبھی دوسرے علاقوں کے دورے نہیں کیے۔ اسے اپنے ملک کی حکومت کا بھی علم نہ تھا کہ وہ کیسے اور کیوں چل رہی ہے؟.آخناتون کی وفات کے بعد اس کا بسا ہوا یا دارلحکومت بری طرح برباد کردیا گیا۔ ہر دفتر اور مکان کی ایک ایک اینٹ اینٹ اُکھاڑ دی گئی۔ نئے مذہب کے جتنے بھی ظاہری آثار تھے، ان سب کو مٹادیا گیا، خاص طور پر آخناتون کے محلات اور مندروں کو ریزہ ریزہ کردیا گیا۔ آخناتون کے بعد اس کا بیٹا توت عنخ آمن مصر کا نیا فرعون اور اس کی بیٹی اور سابقہ بیوی انخسنامون،مصر کی ملکہ بنے۔ ان دونوں نے مصر سے اپنے باپ کے رائج کیے دین کو تبدیل کرکے واپس بت پرستی اور شرک عام کردیا۔ آخناتون کے مذہبی انقلاب کے ساتھ ساتھ اس کی ذاتی زندگی بھی نہایت عجیب و غریب ہے۔ مصر کے اس فرعون نے اپنی بیٹیوں سمیت اپنی بہنوں سے بھی شادیاں رچائیں، جبکہ اس فرعون نے ایک لڑکے کو بھی اپنا شریک حکومت بنایا۔

Firon, the, antient, times, emperor, stargene, story, Akhan aatan

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The, Nemieis, who, cant, be, frineds, and, Friends, who, cant, be, enemy, at, the, time, says, Hazrat Ali. A.S
Previous Post وہ کون سے دو دشمن ہیں جو کبھی بھی دوست نہیں بن سکتے ؟ تورات کے عالم کا حضرت علیؓ سے سوال کا انوکھا واقعہ
Next Post تمام مسلمانوں کو ربیع الاول مبارک ہو، اللہ پاک اس مبارک ماہ کے صدقے ہماری مشکلات کو آسان فرمائیں، چوہدری ماجد چیمہ
Ch Majid Cheema, senior Leader, PTI, Europe, ,send, Rabi ul Awal, greetings, to, all, muslims

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.