yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فاطمہ بتولؓ کے ابا جان کی نماز ظہر اور محمد ؐ کے نواسے حضرت امام حسینؓ کی نماز عصر کا ایمان افروز احوال

MH Kazmi October 24, 2019 1 min read
Zahoor, of, Imam Hassan A.S, at, the, Time, of Zohar Prayer, and, Hazrat Imam Hussain A.S. at, the, time, of, Asr
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) قارئین ، آپ دنیا بھر کی تاریخ کے اوراق کو کھنگال لیں، مگر آپ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، عیسائیوں، سکھوں، یہودیوں ، پارسیوں ، ہندوﺅں غرضیکہ ہرمذہب والوں کو اپنے مذہب کی بقاءکی خاطر اتنی قربانیاں کبھی بھی نہیں دینی پڑیں، جتنی اسلام کو زندہ رکھنے کے لیے دینی پڑی

نامور کالم نگار نواز خان میرانی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ مگر جب ہم تاریخ اسلامی کا مطالعہ کرتے ہیں، تو مسلمانوں کو اپنی سلامتی کے لیے روزازل سے نہ صرف ہروقت حالت جنگ میں رہنا پڑتاہے، بلکہ مسجد، محراب ومنبر کے تقدس عزت واحترام اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے بھی جانفشانی سے حفاظت کرنی پڑتی ہے، کیا پاکستان کے 20کروڑ عوام اس وقت بھی حالت جنگ میں نہیں ؟ میرا یہ گمان ہے، کہ ایسی سعادت ، ہمیں روز اول سے یوم نشورتک یعنی ابد تک حاصل رہے گی، یہی ایک مومن کی معراج ہے، جو ہر مسلمان کے لیے باعث افتخار ووقار ہے ، حضرت آدم علیہ السلام کی اگر داستان ایثاروقربانی کو شروع کریں، تو بات احاطہ تحریر سے بعید ہو جائے گی۔ چنانچہ اس ذکر خیر کونانا ،رسول پاک اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ تک فی الحال محدور کردیتے ہیں، علمائے کرام فرماتے ہیں، اور درس شریعت مطہرہ بھی یہی ہے ، کہ انسان کو دوقوتیں ودیعت ہوئی ہیں، عقل اور عشق اور انہیں قوتوں کے بل بوتے پہ انسان اپنی منزل مقصود تک رسائی حاصل کرکے گوہر مقصود حاصل کرسکتا ہے، تنہا شوق ووفاومحبت اور عقل کام نہیں آتا ہے، اور یہی اختلاف ہے، جو عقل کے غلام بلکہ طریق انبیاءمیں پایا جاتا ہے ، حکماءصرف عقل کے پابند ہوتے ہیں، اور انبیاءؑ عقل کے ساتھ ساتھ عشق کو بھی بروئے کار لانے کی دعوت دیتے اور تبلیغ کرتے نظر آتے ہیں۔ اور یہ ایک اٹل حقیقت ہے، کہ جو منازل سلوک عقل سے سالہا سال تک طے نہیں پاتیں، وہ عشق سے دم بھر میں انجام پاجاتی ہیں۔

اسلام میں جس قدر عقل معتبر ہے، اس میں عشق حقیقی کے آمیزش سے لطافت دوچند ہو جاتے ہیں۔ آپ دیکھتے ہیں، بلکہ دن میں کئی بار مشاہدہ فرماتے ہیں، کہ نماز میں حمدوثنا الٰہی اور استعانت، یہ عقلی دلائل وفضائل ہیں، لیکن انہی پہ عمل پیرا ہوکر دست بستہ کھڑے ہونا، جھک جانا، سجدے میں سربسجود ہوکر گرجانا، یہ سب ارکان دلالت عشق سے مرصع ہیں۔ اسی طرح حج یا عمرے میں اس کی صفت وثنائ، دعا و استغفار ،عقل کے ماتحت ہے، لیکن احرام باندھ کر فنائے حرص و ہوس کا ثبوت دینا، دیوانہ وار کعبہ کے گرد گھومنا اور صفاو مروہ کے گرد گھومنا ، منیٰ وعرفات میں والہانہ لبیک پکارنا ، حضرت عشق کا جلوہ ہے اب مسلمان ہونے کی حیثیت سے ایک محض ایک نظر صلوٰة رسول اور نواسہ رسول کی نماز پہ نظر ڈالیں، آپ کی آنکھیں روشن ہو جائیں گی۔ جنگ بدر کا بدلہ لینے کے لیے مودی نما کافروں نے بدلہ فوراً ہی جنگی تیاریوں کے بعد جنگ احد مسلط کردی، اور ابن قیمہ بدبخت نے اس قدر پتھر حضور پہ پھینکے کہ آپ کے رخسار مبارک پہ خون پھیل گیا، اور آپ کے خود کے حلقے چہرہ اقدس میں گڑھ گئے اور پیشانی مبارک زخمی ہوگئی ۔ سرکار دوعالم نے خود اپنی چادر مبارک سے اسے صاف کرنا شروع کردیا ، اور ارشاد فرمایا کہ وہ قوم کیسے نجات پائے گی، جو اپنے نبی کے ساتھ ایسا سلوک کرے، حالانکہ وہ انہیں حق کی دعوت دیتے ہیں۔ حضور نے اپنے ایک قطرہ خون کو بھی زمین پہ نہیں گرنے دیا، اور فرمایا کہ

اگر خون کا ایک قطرہ بھی زمین پہ گرا، تو اللہ تعالیٰ آسمان سے زمین والوں پہ عذاب نازل کردے گا، اور پھر فرمایا کہ اے اللہ تعالیٰ میری قوم کو معاف فرما، کیونکہ وہ مجھے جانتی ہی نہیں، اور میری حقیقت کو پہچانتی ہی نہیں۔ اس دوران کہا جاتا ہے کہ ایک دوسرے بدبخت عتبہ بن ابی وقاص نے ایک پتھر حضور کی طرف زور سے پھینکا، جو آپ کے لب مبارک پہ لگا ، اور نچلے دندان مبارک شہید ہوگئے۔ لعین عبداللہ بن شہاب نے پتھر پھینک کر کہنی مبارک شہید کردی، اس کے بعد ایک اور بدبخت ابن قیمہ نے حضور سرورکائنات کو تلوار ماری اور حضور نے جو زرہ مبارک زیب تن کی ہوئی تھی، اس کے بوجھ سے اس گڑھے میں اچانک گر گئے، جس کے قریب کھڑے تھے اور مسلمانوں کی نظر سے اوجھل ہو گئے، مگر اس بدبخت جس نے تلوار کا وارکیا تھا، بلند آواز سے لوگوں کو بتانا شروع کردیا کہ معاذاللہ میں نے رسول پاک کو قتل کردیا ہے۔ اس وقت شیطان لعین نے بھی بآواز بلند کہناشروع کردیا، کہ حضور شہید ہوگئے ہیں ابوسفیان نے خوش ہوکر کہا جس طرح عجم والے اپنے بہادروں کو کنگن پہناتے ہیں ہم بھی تمہیں کنگن پہنائیں گے، مگر جب کافروں کو ڈھونڈنے کے بعد حضور نہ ملے، تو پھر ابوسفیان جان گیا کہ ابن قیمہ کی بات غلط ہے۔ روایات میں آیا ہے کہ مقتولین کے درمیان حضور نے اس گڑھے میں اپنے آپ کو کافروں کی نظر سے چھپا رکھاتھا، مگر صحابی رسول حضرت کعبؓ

نے حضور کا چہرہ مبارک دیکھ کر خوشی سے لبریزہوکر نعرہ بلند کیا، مگر حضور نے فوراً ان کو خاموش رہنے کا اشارہ فرمایا، مگر اس کے باوجود بھی صحابہ کرامؓ ایک ایک کرکے ان کے گرد جمع ہوگئے آپ کے زانو مبارک شدید زخمی ہوچکے تھے، آپ نے دو زریں پہنی ہوئی تھیں اس لیے کھڑے ہوکر گڑھے سے باہر نکلنا دشوار تھا، حضرت طلحہ بن عبداللہؓ ، جو خود بھی شدید زخمی تھے، فوراً آگے بڑھے، اور حضور کے مبارک بازوﺅں کے نیچے داخل ہوکر حضور کو اٹھا کر پاﺅں پہ کھڑا کیا، پھر وہ بیٹھ گئے، اور حضور نے اپنے قدم مبارک ان خوش نصیب کے دوش مبارک پہ رکھا ، حضرت طلحہؓ تھوڑا سا اونچے ہوئے، تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے سیدنا کریم کا دست مبارک پکڑا اور آپ گڑھے سے باہر آگئے اس کے بعد حضور نے ارادہ فرمایا کہ احد کی گھاٹی کی طرف اپنے صحابہ کرامؓ کی طرف متوجہ ہوں اور پہاڑ کی بلندی پر تشریف لے جائیں۔ لیکن شدید زخموں کی شدت اور ضعف کی وجہ سے ایسا کرنا بہت دشوار ہورہا تھا مگر حضور نے انتہائی ضعف، کمزوری ، زخموں سے چورچور ہوجانے کے باوجود بھی بیٹھ کر، کیونکہ کھڑا ہونا بہت ہی مشکل ہوگیا تھا، ظہر کی نماز ادا فرمائی، یہ حضرت امام حسینؓ کے نانا کی نماز تھی، اس حضرت حسینؓ کی جن کا نام خود اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے رکھا تھا۔ آپ کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع جب حضرت فاطمہ الزہراؓ کو ملی، تو آپ بیقرار اور بے چین ہوگئیں،تو وہ باپردہ ہوکر مدینہ شریف کے چند ہمراہیوں کے ساتھ کوہ احدکی طرف روانہ ہوئیں ، اور اس طرح حضور کے پاس تشریف لے گئیں، حضرت علیؓ نے انہیں ملول اور غمگین دیکھ کر بہت زیادہ تسلی و تشفی دی، زخموں کی شدت کی وجہ سے حضور نحیف اور ان کو ضعف ہوگیا تھا، کیونکہ ابھی تک ان کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا، سید نا فاطمة الزہراؓ آپ کے پاس رہیں، اور حضرت علیؓ پانی لینے کے لیے تشریف لے گئے پانی لانے کے بعد انہوں نے حضور کے زخموں پہ پانی ڈالنا شروع کردیا، اور سیدنا فاطمة الزہرا ؓ زخموں کو دھوتی جاتی تھیں، مگر زخم اتنا کاری تھا کہ بار بار دھونے کے باوجود بھی خون بند نہ ہوا ، تو پھر سیدنا فاطمہؓ نے کپڑے کا ایک ٹکڑا جلا کر زخم میں بھرنا شروع کردیا، جس سے آخر کار خون بہنا بند ہوگیا۔قارئین کرام فاطمہ بتولؓ کے ابا جان کی نماز ظہر ادا کرنے کا حال تو آپ نے سن لیا، اب آئیے ان کے نواسے حضرت حسینؓ کی نماز عصر کو دیکھتے ہیں، حضرت فاطمہؓ کے ابا جان، اور بیٹے کی نماز جو تیروں کی بوچھاڑ، نیزوں کی بھرمار اور شمشیر کی یلغار کے وقت بھی نہایت انہماک اور یکسوئی سے اس بات سے بے پرواہوکر ادا فرمائی، کہ ان کا پورا خانوادہ شہید ہوچکا تھا مگر مجال ہے ، ان کی جبیں مبارک پہ شکن کا شائبہ بھی ہوا ہو۔ بقول سید مظفر علی شاہ ۔۔ کربلا تھا امتحاں ایمان کا ۔۔ ہرجہت سے شاہ کو پرکھا گیا ۔۔ جان ومال ونسل درراہ خدا ۔۔ مرحبا ایسے پیکر صبر ووفا ۔۔ بیعت باطل کبھی جائز نہیں ۔۔ قائم و دائم اصول کربلا۔Zahoor, of, Imam Hassan A.S, at, the, Time, of Zohar Prayer, and, Hazrat Imam Hussain A.S. at, the, time, of, Asr

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Zeba Bakhtiar, replaced, with, Adeel hashmi, as, a, Chairman, Sensor, Board, Punjab
Previous Post اداکارہ زیبا بختیار کی چھٹی۔۔۔۔۔ حکومت نے سنسربورڈ کا نیا چیئرمین کسے تعینات کر دیا ؟ نام جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
Next Post بھارت ہالی ووڈ میں رُسوا ہو گیا ۔۔۔ معروف اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے مودی کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا
India, got, embarrased, by, Arnold Schwarznegar, he, is, not, visiting, india, now, a, days

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.