yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

چینی حکومت عمران خان سے مایوس ۔۔۔۔ سی پیک سمیت متعدد منصوبوں پر چینی حکام اب کیا سوچ رہے ہیں ؟ سلیم صافی نے حیران کن حقائق سامنے رکھ دیے

MH Kazmi October 24, 2019 1 min read
Chinese, angry, at, Imran Khan, policies, Started, slow, down, work, on, CPEC
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) چینی حکومت پی ٹی آئی کی قیادت سے چار وجوہات کی بنا پر شاکی تھی۔ اول اس بنیاد پر کہ عمران خان کے بیٹے برطانیہ کے شہری ہیں۔دوم اس بنیاد پر کہ نواز شریف اور بالخصوص شہباز شریف ان کے فیورٹ تھے کیونکہ انہوں نے سی پیک پر ویسے کیانامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔

جیسے چینیوں نے چاہا۔سوم اس بنیاد پر کہ چینی صدر کو سی پیک کے حوالے سے انتہائی اہم دورہ پاکستان پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا تھا اور چہارم اس بنیاد پر کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور پختونخوا کی حکومت نے مسلم لیگ(ن) کی دشمنی میں سی پیک کے حوالے سے چینیوں کے لئے ناپسندیدہ رویہ اختیار کیا تھا۔انتخابات کے بعد بڑی مشکل سے ان کے چین کے ساتھ تعلقات استوار کئے گئے لیکن ان کے وزرا کے بیانات اور رویے سے چین بدظن ہوگیا۔ دوبارہ چین کے ساتھ وعدے وعید ہوئے لیکن درمیان میں آئی ایم ایف آٹپکا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران امریکہ اور آئی ایم ایف کا مطالبہ رہا کہ سی پیک کے معاہدوں کی تفصیلات اس کے ساتھ شیئر کی جائیں۔اب آئی ایم ایف کے نمائندے وزیر خزانہ بنے اور آئی ایم ایف ہی کے نمائندے چیئرمین ایف بی آر بنے۔ یہی وجہ ہے کہ سی پیک کے حوالے سے چین کا رویہ سرد مہری کا شکار ہوگیا ہے لیکن عمران خان صاحب پھر بھی زندہ باد ہیں کیونکہ وہ گڈ سیاستدان ہیں اور باقی بیڈ سیاستدان ہیں۔وہ پھر بھی محب وطن ہیں لیکن زرداری اورنواز شریف خاکم بدہن مودی کے یار ہیں۔مودی ہٹلر کا پیروکار آج سے نہیں سالوں سے ہے۔

مسلمانوں کےقاتل کا خطاب اسے آج نہیں کئی سال پہلے ملا تھا جب وہ گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔ مسلمان اور پاکستان کا دشمن نمبرون وہ پہلے دور حکومت میں بھی تھا۔اس کے انتخابی منشورمیں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا نکتہ شامل تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے فرمان جاری کیا کہ مودی کے دوبارہ منتخب ہونے سے مسئلہ کشمیر کے حل کا امکان بڑھ جائے گا تاہم وہ پھر بھی زندہ باد ہیں جبکہ ان کے مخالف سیاستدان مودی کے یار ہیں کیونکہ وہ گڈ سیاستدان ہیں اور ان کے مخالفین بیڈ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے ضمن میں پاکستان سے بھی بعض کوتاہیاں ضرور سرزد ہوئی ہوں گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایران کی بے وفائیوں کا پلڑا بہت بھاری ہے۔ پاکستان امریکہ کا اتحادی رہا لیکن اپنی سرزمین کو کبھی امریکہ کے لئے ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا بلکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ امریکہ کے ساتھ اس کے رابطے کے لئے استعمال ہوتا رہا۔ایران افغانستان کے تناظر میں بھارت کا اسٹرٹیجک پارٹنر رہا اور اس کی سرزمین سے کلبھوشن یادیو جیسے جاسوس اور دہشت گرد پاکستان آئے لیکن پاکستانی سرزمین اس واضح انداز میں ایران کے خلاف کبھی استعمال نہیں ہوئی۔ ایران الزام لگاتا رہا لیکن پاکستان تردید کرتا رہا۔اب وزیراعظم عمران خان نے ایرانی سرزمین پر جاکر اعتراف کیا کہ پاکستانی سرزمین ایران کے حلاف استعمال ہوئی لیکن وہ پھر بھی زندہ باد ہیں جبکہ ان کے مخالف سیاستدان مردہ باد ہیں کیونکہ وہ گڈ اور ان کے مخالفین بیڈ سیاستدان ہیں۔قندھار سے طالبان خود نکلے تھے یا پھر امریکی سی آئی اے اور یونیکال کمپنی نے نکالے لیکن اس تاریخی حقیقت کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ انہیں طاقتور اور کابل کا حاکم بنانے میں پاکستان اور سعودی عرب کا کلیدی رول تھا تاہمیہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ القاعدہ کو بنانے میں پاکستان یا کسی اور ملک کی ایجنسی کاکوئی کردار نہیں تھا۔القاعدہ کی بنیاد اس وقت رکھی گئی جب سوویت یونین افغانستان سے نکل رہا تھا۔ اس کے لوگوں نے سوویت یونین کے خلاف جہاد کےدنوں میں سی آئی اے اور آئی ایس آئی سے انفرادی حیثیت میں مدد اور ٹریننگ لی ہوگی

لیکن تب وہ مجاہدین کا حصہ تھے البتہ تاریخی طور پراس بات کی کوئی شہادت نہیں ملتی کہ پاکستانی ایجنسیوں نے القاعدہ کو بنایا یا اس کے لوگوں کو ٹریننگ دی لیکن ہمارے وزیراعظم امریکہ میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ القاعدہ کو ہم نے بنایا اور اسے ٹریننگ دی۔ تاہم وہ پھر بھی زندہ باد ہیں اور ان کے مخالف مردہ باد ہیں کیونکہ وہ گڈ سیاستدان ہیں اور ان کے مخالفین بیڈ۔پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے تنازعے کو اگر ایک فقرے میں بیان کیا جائے تووہ یہ ہے کہ پاکستان افغانستان کےساتھ اپنی سرحد کو مستقل سرحد کہتا ہے جبکہ افغان حکومت اسے مستقل سرحد کی بجائے ڈیورنڈ لائن کہتی ہے۔پوری دنیا بھی پاکستان کی ہمنوا بن کر اسے سرحد مانتی ہے کیونکہ اقوام متحدہ یا کسی اور عالمی فورم پر یہ تنازعہ کی صورت میں موجود نہیں۔ عملاً افغان حکومت بھی اسے سرحد تسلیم کرتی ہے کیونکہ اسی سرحد کے آر پار دونوں کے امیگریشن حکام موجود ہیں اور جب قبائلی علاقہ جات سے بھی افغانستان میں کوئی کارروائی ہوتی ہے تو افغان حکومت احتجاج کرتی ہے کہ پاکستانی سرزمین اس کے خلاف استعمال ہوئی۔ ہاں البتہ افغانستان کے اندر یہ ایک سیاسی اور جذباتی ایشو ہے۔اب ہمارے وزیراعظم نے امریکہ میں ارشاد فرمایا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین کوئی باقاعدہ سرحد موجود نہیں۔ ان کے اس بیان کو آج تک افغان میڈیا میں یوں کیش کیا جارہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے افغان حکومت کے موقف کی حمایت کردی لیکن وہ پھر بھی زندہ باد ہیں کیونکہ وہ گڈ سیاستدان ہیں جبکہ ان کے مخالفین بیڈ۔کسی زمانے میں گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا تذکرہ ہوتا تھا لیکن اب پاکستان میں سیاستدان بھی گڈ سیاستدان اور بیڈ سیاستدان میں تقسیم کردئیے گئے ہیں۔بیڈ سیاستدان معمولی سی غلطی کرے تو ناقابل معافی لیکن گڈ سیاستدانوں کو کچھ بھی کرنے اور کہنے کی اجازت ہے۔ابھی تو صحافی بھی گڈ اور بیڈ میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ گڈصحافیوں کو کچھ بھی کہنے اور کرنے کی اجازت ہے لیکن بیڈ صحافیوں کے لئے اصول مختلف ہے۔اب تو دھرنے بھی گڈ اور بیڈ ہوگئے ہیں۔ گڈ سیاستدانوں کے دھرنے بھی گڈ اور حلال ہوتے ہیں جبکہ بیڈ سیاستدانوں کے دھرنے بھی بیڈ اور حرام ہوتے ہیں.

Chinese, angry, at, Imran Khan, policies, Started, slow, down, work, on, CPEC

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
son, in, law, of, Nawaz Shareif, Capt, Safdar, could, not, bear, greif, of, his, friends
Previous Post بریکنگ نیوز: نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر نامدار اپنے محسنوں کا دکھ برداشت نہ کر سکے ۔۔۔ کیمپ جیل سے ایک اور تشویشناک خبر آگئی
Next Post بریکنگ نیوز: چوہدری پرویز الٰہی اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ۔۔۔۔ کیا بات طے ہو گئی ؟ تازہ ترین خبر
Telephonic, link, between, Shehbaz Shareif, and, Ch Pervez Ilahi, agreed, on, some, issues

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.