yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ہر بار ایک ہی تماشا : ایک سیاسی جماعت کے سامنے دوسری اور دوسری کے سامنے تیسری جماعت کھڑی کر دی جاتی ہے، یہ سب کون اور کیوں کرتا ہے ؟ عاصمہ شیرازی کی تہلکہ خیز تحریر

MH Kazmi October 9, 2019 1 min read
A, DRAMA, GOES, ON, IN, PAKISTAN, A, POLITICAL, PARTY, COMES, AGAINST, SECOND
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) بچپن کی کہانیوں میں ہمیشہ سُنتے تھے کہ باپ بیٹے کو سفر پر نکلتے ہوئے نصیحت کرتا کہ بیٹا دوران سفر پیچھے مُڑ کر مت دیکھنا، پیچھے دیکھنے سے پتھر کے ہو جاؤ گے۔ آگے کا سفر جاری رکھنا تا کہ منزل تک پہنچ سکو۔بڑے ہوئے تو سمجھا کہنامور خاتون کالم نگار عاصمہ شیرازی بی بی سی کے لیے اپنے ہفتہ وار کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ پیچھے مُڑ کر دیکھنے سے آدمی پتھر کا یوں ہو جاتا ہے کہ ماضی میں الجھ کر حال سے بے خبر اور مستقبل سے بھٹک جاتا ہے۔کچھ ایسا ہی حال ہمارا بحیثیت قوم ہو چکا ہے۔ ہم آگے کے سفر کی کوشش ہی نہیں کرتے، کریں تو واپس دھکیل دیے جاتے ہیں۔

ہم پتھر کے ہو چکے ہیں۔ نہ حال سے وابستگی نہ مستقبل کی فکر، نہ آج کا غم نہ ہی کل کی سوچ۔ ہم راستے میں ہیں اور منزل سے ناآشنا۔ابھی گذشتہ دھرنے کی جھلکیاں آنکھوں میں ہی تھیں کہ ایک اور دھرنے کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔منیر نیازی نے شاید پاکستانی قوم کے لیے ہی کہا تھا کہ:اک اور دریا کا سامنا تھا منیرؔ مجھ کو۔۔۔میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا۔۔۔وہی غیر شفاف انتخابات کی کہانی، مہنگائی، افراط زر، جمہوریت اور سویلین بالادستی کا خواب۔ وہی عوام کی حکمرانی، آئین اور پارلیمانی جمہوریت کے تحفظ اور بحالی کا نعرہ۔ یقین جانیے کہ کچھ بھی نہیں بدلا۔پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کر لیں تو وہی تمام پالیسیاں اور سازشیں نئے ناموں کے ساتھ دہرائی جاتی ہیں۔ جمہوریت پر شب خون، سیاسی محاذ آرائی، ایک سیاسی جماعت کے سامنے دوسری اور دوسری کے سامنے تیسری جماعت کھڑی کر دی جاتی ہے۔ کبھی نظام مصطفیٰ، کبھی اسلامی نظام کے نفاذ، کبھی روشن خیال جدت پسندی کا لبادہ اوڑھے نظام، کبھی ختم نبوت کے تحفظ کی تحریکیں۔وہی خراب اور خراب ترین معیشت کے ماہ و سال کی داستانیں، کامیابیوں کاطرہ امتیاز کہیں اور، زوال کی ساری ذمہ داری کہیں اور۔ صرف سیاستدانوں اور عوام پسندوں کا میڈیا ٹرائل، پاکستان کے دولخت وجود کی آدھی ذمہ دار قوم، انتخاب سے پہلے احتساب کی کہانی اور پھر نامکمل احتساب غرض ایک سی کہانی اور ایک سے کردار۔ کہیں کوئی نقطہ، فُل سٹاپ بھی نہیں بدلا اور نہ شاید بدلے گا۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ گرد آلود فائلوں کو کھول کر اُس سے صرف مٹی جھاڑ دی جاتی ہے اور اگلی قسط کا آغاز ہر دس سال کے بعد پھر وہیں سے کر دیا جاتا ہے جہاں سے رُکا تھا۔ یہ سیریل چلتی جارہی ہے اور جب سیاسی قوتیں آپس میں فیصلہ کر لیتی ہیں کہ اب کسی کی آلہ کار نہیں بنیں گی یا یوں کہیے کہ ماضی سے کچھ سیکھ لیتی ہیں اور آگے کا سفر کرنے لگتی ہیں تو انہیں پھر پیچھے دیکھنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ پتھر کے یہ لوگ اسی طرح چلتے رہتے ہیں اور دائرے کا سفر جاری رہتا ہے اور نہ جانے کب تک جاری رہے گا۔اب کی بار گو کہ ذرا سا گمان ہے کہ شاید ماضی سے سیکھنے کا دعوی کرنے والی جماعتیں مستقبل کے نئے خواب دے رہی ہیں لیکن کیا راستہ پھر وہی نہیں؟ہم کب بدلیں گے؟ ہمارے دوست وصی شاہ لکھتے ہیں ’ہم بدلیں گے تب بدلے گا‘۔اُن سے معذرت کے ساتھ ہم نہیں ’وہ‘ بدلیں گے تب بدلے گا۔بدل لیجیے کیونکہ 70 برس سے کئی نسلیں اسی انتظار میں ختم ہو گئیں کہ اب بدلے گا پاکستان، بدل لیجیے فائلوں کو۔ کچھ نیا لے آئیے جس میں مذہب کے نام پر فرقہ واریت نہ ہو، اعتقاد کے نام پر منافرت نہ ہو، جمہوریت کے نام پر آمریت نہ ہو، اسلام کے نام پر جنونیت نہ ہو اور عوام کے نام پر استحصال نہ ہو۔جناب! راستے کے اس سفر میں بہت کچھ کھو چکا ہے، اب آگے چلنے دیجیے۔ پتھر کے لوگ خود نہیں ٹوٹتے البتہ توڑ سکتے ہیں۔

A, DRAMA, GOES, ON, IN, PAKISTAN, A, POLITICAL, PARTY, COMES, AGAINST, SECOND

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PAKISTANI, BUSINESS, STOLEN, PAKISTAN'S, MONEY, EVEN, THEN, THEY, ARE, ROARING, OF, INJUSTICE, ARMY CHIEF, CONDENMED, TRADERS
Previous Post ’’ اس ملک سے اتنا پیسہ بنا چکے ہو پھر بھی رو رہے ہو۔۔۔‘‘ جنرل باجوہ نے پاکستان کے سیٹھوں کے ساتھ ملاقات میں کیا کِیا؟ بی بی سی کے کالم نگار نے سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا
Next Post مولانا فضل الرحمان کو مذہب کارڈ کا استعمال اُلٹا پڑنے لگا ۔۔۔ یہودیوں کے 3 بڑے قبائل ’بنو قینقاع ‘،’بنو نُضیر ‘ اور’ بنو قریظہ ‘ کا مسلمانوں کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا تھا؟ تاریخ غلطی کرنے پر مولانا بڑی مشکل میں پھنس گئے
MOLANA FAZAL UR RAHMAN, WILL, FIND, COSEQUIENCES, OF, RELIGION, CARD, USING, AGAINST, IMRAN KHAN

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.