yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کا فارمولا استعمال کرتے ہوئے امریکہ نے دو اہم اسلامی ممالک میں لڑائی شروع کروا دی ، تشویشناک اطلاعات موصول

MH Kazmi October 7, 2019 1 min read
US launches fights in two major Islamic countries, using alarm formula
Share this:

US launches fights in two major Islamic countries, using alarm formula

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ ترکی کی جانب سے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں مستقبل قریب میں کی جانے والی عسکری کارروائی میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔یہ اعلان اتوار کی شام وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے ذریعے کیا گیا ہے جو امریکی صدر ٹرمپ اور ترکی کے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔ صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ایک کال کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ترک صدر اردوغان کئی ماہ سے شمالی شام میں موجود کرد فورسز کے خلاف عسکری کارروائی کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ترکی کرد پیشمرگاہ (وائے پی جی) کو ایک دہشت گرد گروہ سمجھتا ہے اور اسے اپنی سرحد سے ہٹانا چاہتا ہے۔ یہ گروپ شام میں دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں امریکہ کے شانہ بشانہ حصہ لیتا رہا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی دولتِ اسلامیہ کے ان جنگجو قیدیوں کے ذمہ داری بھی اٹھائے گا جنھیں گذشتہ دو برسوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس جنوری میں دھمکی دی تھی کہ اگر ترکی نے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد کرد فورسز پر حملہ کیا تو امریکہ ’ترکی کو معاشی طور تباہ‘ کر دے گا۔تاہم اتوار کو جاری کردہ اعلامیے میں کرد پیشمرگاہ کے حوالے سے خاموشی تھی جس نے ماضی میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں امریکہ کا ساتھ دیا تھا۔اعلامیے کے مطابق ’امریکہ کی فوجیں اس عسکری کارروائی کا نہ تو ساتھ دیں گی اور نہ ہی اس میں حصہ لیں گی اور کیونکہ امریکی فورسز نے دولتِ اسلامیہ کی علاقائی خلافت کو شکست دے رکھی ہے اس لیے امریکی فورسز اس علاقے میں موجود نہیں ہوں گی۔‘’امریکی حکومت نے بار ہا فرانس، جرمنی اور دوسرے یورپی ممالک کو دولتِ اسلامیہ کے ان جنگجوؤں کو واپس لینے کا کہا جن میں سے متعدد ان ہی ممالک سے آئے تھے تاہم انھوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا ہے۔’امریکہ ان جنگجوؤں کو متعدد برسوں کے لیے نہیں رکھ سکتا کیونکہ کہ امریکا کی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بھری جائے گی۔امریکی حکام کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ کے دوران تقریباً 2500 غیر ملکی جنگجوؤں کو پکڑا گیا تھا اور امریکہ چاہتا ہے کہ انھیں یورپ کے حوالے کیا جائے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سٹیفنی گرشم کا بیان کردوں کے مستقبل کے حوالے سے خاموش تھا۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ شمالی شام سے ہزار کے قریب فوجوں کا انخلا شروع کر دے گا۔ترک صدر کے آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور نے اگلے ماہ واشنگٹن میں ملنے کی حامی بھری ہے تاکہ شمالی شام ایک ’محفوظ زون’ بنانے کے حوالے سے بات کی جا سکے۔ترکی چاہتا ہے کہ وہ 20 لاکھ شامی پناہ گزینوں کو اس زون میں منتقل کر دے۔ اس وقت ترکی میں تقریباً 36 لاکھ شامی باشندے مقیم ہیں۔اس اعلامیے کے مطابق صدر اردگان نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ انھیں ’امریکی فوج اور سکیورٹی بیوروکریسی کی دونوں ممالک کے درمیان اگست میں شام کی سرحد پر بفر زون کے قیام کے معاہدے کی تکمیل میں ناکامی‘ پر مایوسی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ دسمبر میں صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا تاہم انھیں کرد اتحادیوں کی جگہ ترک عسکری حملے کی حمایت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس اعلان کے بعد امریکہ کے وزیرِ دفاع جم میٹس نے احتجاجً استعفیٰ دے دیا تھا اور اس وقت کے قومی سکیورٹی مشیر جان بولٹن کی جانب سے کردوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات بھی اٹھائے گئے تھے۔ترکی نے دو مرتبہ اس طرح کی عسکری کارروائی میں حصہ لیا ہے۔ پہلی مرتبہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف سنہ 2016 میں اور دوسری مرتبہ وائی پی جی کے خلاف سنہ 2018 میں تاکہ شامی باغی شمالی شام میں علاقے پر قبضہ کر سکیں۔ترکی وائی پی جی کو کردستان ورکرز پارٹی کی ایک شاخ سمجھتا ہے جس نے پچھلی تین دہائیوں سے ترکی میں کردش خود مختاری کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے۔تاہم وائی پی جی نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ماضی میں ترکی نے امریکا کو وائی پی جی کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Former Indian Supreme Court judge Mercente Katju makes spurious plea
Previous Post بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے تہلکہ خیز پیشگوئی کردی
Next Post دی میکینک،(اردو زبان میں) ہالی ووڈ فلم کے شاہکار ایکشن سے بھرپور مناظر

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.