yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیاہ دھن کا بڑا سبب، درآمدی مال کا بڑا حصہ کس ملک میں بکنے لگا؟ تہلکہ خیز انکشاف

MH Kazmi September 24, 2019September 24, 2019 1 min read
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )کے زیر انتظام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ اور افغان امپورٹ براہ راست پاکستان کی معیشت پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور پاکستان میں موجود بلیک اکانومی کا بنیادی جزو یہی ہے،افغانستان اپنے حجم سے کئی گنا زیادہ مال درآمد کرتا ہے اور دانستہ طور پرعالمی اداروں کو اپنی امپورٹ کا مکمل اور درست ڈیٹا فراہم نہیں کر رہا ۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کو افغانستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات میں امپورٹ کا مالیاتی حجم کئی گنا کم ظاہر کیا جاتا ہے تاکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کے حوالے سے افغانستان پر عائد کیے جانے والے اعتراضات کو غیر موثر بنایا جا سکے۔ ایکسپریس کے مطابق رواں برس پاکستان میں سے گزرنے والے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی افغان حکومت نے ڈیکلیئر امپورٹ ویلیو 14.8 ارب ڈالر ظاہر کی ہے جبکہ پاکستانی ویلیو ایشن فریم ورک کے تحت اس امپورٹ کی ویلیو 44.4 ارب ڈالر بنتی ہے، بازاروں میں سمگل شدہ اشیاء کی روک تھام سے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد’’زیرو لائن‘‘ پر انسداد اسمگلنگ کیلیے کسٹم ،رینجرز ،کوسٹل گارڈز اور افواج پاکستان کے موثر اشتراک کے ساتھ سخت ترین اقدامات کیئے جائیں اور بڑے شہروں میں قائم ’’باڑہ مارکیٹ‘‘ کو فوری طور پر ختم کیا جائے جہاں اربوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان فروخت ہو رہا ہے،بوگس سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور امپورٹ لائسنس کی روک تھام کیلئے نیا میکنزم بنایا جائے۔رپورٹ میں گڈز ڈیکلیریشن اور ڈیوٹی اسیسمنٹ کے نظام سمیت انسداد اسمگلنگ کے لئے پاکستانی نظام کے غیر موثر ہونے کی جانب نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل چیئرمین ایف بی آر نے ملک بھر کے کسٹم افسروں کے ساتھ ایک اہم ویڈیو کانفرنس کی تھی جس کا مقصد سمگلنگ کی روک تھام کرنا تھا۔

اس کانفرنس کے دوران متعدد سینئر افسروں نے چیئرمین ایف بی آر کو اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بالخصوص اور افغانستان کی مجموعی امپورٹس بالعموم پاکستان میں اسمگلنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان کی بلیک اکانومی موجود ہے۔ جب تک اس مسئلہ کو حل نہیں کیا جاتا تب تک ملکی معیشت درست نہیں ہو سکتی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اپنی مجموعی امپورٹ کا 28 فیصد پاکستان میں طورخم اور چمن کے راستے امپورٹ کرتا ہے جبکہ 37 فیصد امپورٹ ایران کے علاقہ اسلام قلعہ کے ذریعے ہوتی ہے اور 26 فیصد افغانی امپورٹ ازبکستان کے ذریعے کی جاتی ہے۔ حیران کن طور پر افغان اتھارٹیز پاکستان کسٹمز کو ٹرانزٹ سامان کی جو مالیت باضابطہ طور پر بتاتی ہے وہ اصل مالیت سے تین گنا کم ہوتی ہے جیسا کہ2016 ء میں افغانستان نے پاکستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کی مجموعی امپورٹ مالیت 0.82 ارب ڈالر بتائی جبکہ پاکستان کسٹم ویلیو ایشن ٹیبل کے مطابق اصل مالیت 2.9 ارب ڈالر تھی۔18۔2017ء میں مالیت 1.1 ارب ڈالر ظاہر کی گئی جو پاکستانی ویلیو ایشن ٹیبل کے مطابق 3.3 ارب ڈالر تھی۔ اسی طرح19۔2018ء میں افغانستان نے امپورٹ مالیت 2.34 ارب ڈالر ظاہر کی تھی لیکن پاکستان ویلیو ایشن ٹیبل کی اصل مالیت 5.33 ارب ڈالر ہے۔ رپورٹ میں اس جانب بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ افغانستان عالمی اداروں کو اپنی مجموعی امپورٹ کی مالیت کم ظاہر کر کے ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ افغانستان جواشیاء امپورٹ کر رہا ہے وہ افغانستان کے کاروباری اور معاشرتی نظام کی ضروریات کے مطابق نہیں، ان کا بڑا حصہ پاکستان میں اسمگل کیا جارہا ہے۔22 کروڑ آبادی والے پاکستان کی سالانہ امپورٹ گزشتہ پانچ برسوں میں 45 سے60 ارب ڈالر رہی ہے جبکہ ڈھائی کروڈ آبادی والے افغانستان کی 2012 ء سے 2017 تک امپورٹ 20 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہی اور 2018 میں یہ 44 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ڈی جی ٹرانزٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کے تجزیہ سے ثابت ہوتا ہے کہ سرحدی مقامات اور کوسٹل ایریاز میں کمزور انتظامی گرفت کی وجہ سے افغان امپورٹ اور پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان اور ایران سے پٹرولیم مصنوعات سمگل ہو کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔اخبار کے رابطہ کرنے پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور بلیک اکانومی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ پہلی مرتبہ انسداد سمگلنگ کیلئے اعلی ترین سطح پر ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے جس میں تمام متعلقہ ادارے وزیر اعظم کی سربراہی میں کام کر رہے ہیں۔لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اور اینٹی اسمگلنگ کمیٹی کے سربراہ فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ مقامی انڈسٹری کو مضبوط بنانے کیلیے اسمگلنگ روکنا اشد ضروری ہے اور سمگلنگ روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ سرحدوں پر اسے روکا جائے۔ بازاروں اور سڑکوں پر چھاپے مارنے سے سمگلنگ نہیں روکی جا سکتی،اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو امپورٹ ڈیوٹیز کی شرح کم کرنا چاہئے کیونکہ جب ڈیوٹی بڑھتی ہے تو اسمگلنگ بڑھ جاتی ہے۔

PAK, AFGHAN, TRANSIT, TRADE, IS, BIG, SOURCE, OF, BLACK, MONEY, LAUNDERING, FROM, PAKISTAN

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
DR. ABDUL QADEER KHAN, IS, QUITE, WELL, RUMUORS, DOWN, AFTER, HIS, VIDEO, CAME, ON, SOCIAL, MEDIA, READING, TODAY'S, THE NEWS, NEWSPAPER
Previous Post کیا ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ مگر۔۔۔ حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو سامنے آگئی
Next Post مریم نواز کے بعد کیپٹن صفدر بھی شہباز شریف سے ناراض، (ن) لیگ کو نئے بحران کا سامنا، حیرت انگیز صورتحال پیدا ہوگئی
AFTER, MARYAM NAWAZ, CAPTAIN, SAFDAR, ALSO, EXPRESSED, HIS, ANGER, FOR, SHEHBAZ SHAREIF

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.