yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

20 ہزار روپے ہاتھ میں پکڑے کتے کے کاٹنے سے مرنے والے بچے کا باپ کیا سوچ رہا تھا ؟ ارشاد بھٹی نے ایسا احوال بیان کر دیا کہ آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

MH Kazmi September 23, 2019 1 min read
20, THOUSAND, IN, THE, HAND, OF, A, POORMAN, WHO'S, SON, DIED, OF, DOG
Share this:

کراچی(ویب ڈیسک) یک طرف کمشنر لاڑکانہ کا دفتر، دوسری طرف لاڑکانہ اسپتال، درمیا ن میں سڑک پر تڑپتے 10سالہ بیٹے میر حسن کو گود میں لئے بیٹھی بے بس ماں، وہ میر حسن جسے پاگل کتے نے کاٹا، جسے سلطان کوٹ، شکارپور سرکاری اسپتالوں کے بعد اب لاڑکانہ سرکاری اسپتال میں بھی کتا کاٹنے کی ویکسین نہنامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔ ملی، جسے یہ کہہ کر زبردستی لاڑکانہ اسپتال سے نکال دیا گیا کہ اسے کراچی لے جاؤ، دوپہر کا وقت، سخت گرمی، تپتی سڑک، سڑک پر بیٹھی ماں، ماں کی گود میں بے ہوش بیٹا، بیٹے کو ہر سانس پر لگتے جھٹکے، جھٹکوں کے دوران وقفے وقفے سے دوپٹے سے لمحہ بہ لمحہ موت کی طرف بڑھتے بیٹے کے منہ پر سایہ کرتی، آس پاس گزرتے لوگوں کو دوپٹے کے اشارے سے بلاتی ماں، لوگ آتے، چند لمحوں کیلئے رکتے، اسے دیکھتے، آگے بڑھ جاتے۔ اب میر حسن کے لاغر جسم کے جھٹکوں کا درمیانی وقفہ بڑھ رہا تھا، اسی دوران میر حسن کا باپ صدر دین کئی مرتبہ آجا چکا، ان دو گھنٹوں میں وہ کئی بار کمشنر کے دفتر گیا، ہر بار سیکورٹی اہلکاروں سے دھکے پڑے، اس نے کئی دفعہ لاڑکانہ اسپتال میں جا کر آتے جاتے ڈاکٹروں، نرسوں کی منتیں کیں، کوئی شنوائی نہیں، اسی کشمکش میں دو گھنٹے گزر گئے، آخرکار میر حسن کے جسم نے آخری جھٹکا لیا، سانس نکلی، سر ایک طرف ڈھلکا، ماں کے ہاتھ سے دوپٹہ سڑک پر گرا، ننگے سر ماں نے پسینے سے شرابور مردہ جسم کو زور سے سینے سے لگایا، ماں کے رونے کی آوازیں بلند ہوئیں، اتنے میں میر حسن کا باپ آیا، وہ بھی وہیں گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گیا، راہگیر اکٹھے ہوئے، گھنٹہ بھر بعد راہگیروں کی مدد سے مردہ میر حسن، زندہ لاشیں بنے ماں، باپ کو گاڑی میں بٹھا دیا گیا اور گاڑی گوٹھ مبارک کی طرف روانہ ہوگئی۔ یہ میر حسن کہانی، کسی کو کچھ پتا نہ چلتا، اگر آدھ منٹ کی موبائل وڈیو نہ بنتی، سڑک پر ماں کی گود میں لمحہ بہ لمحہ مرتے میر حسن کی تیس سیکنڈ کی وڈیو، اگر آپ نے نہیں دیکھی، ضرور دیکھیں، بلاشبہ بہت دردناک، دل چیر دینے والی، میں خود آٹھویں کوشش کے بعد مکمل دیکھ پایا، ابھی تک دکھی، لیکن آپ ضرور دیکھیں، پتا چلے یہاں عوام کی اوقات کیا، میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے بس ماں نہیں دیکھی، ماں کی گود میں اتنی سخت موت نہیں دیکھی، معاشرے کی اتنی بے حسی نہیں دیکھی، یاد رہے، یہ لاڑکانہ، پیپلز پارٹی کا سیاسی قبلہ، بھٹوز کو نام، مقام، اقتدار دینے والا لاڑکانہ، وہ لاڑکانہ جو سندھ میں، وہ سندھ جس پر پیپلز پارٹی حکومت کا مسلسل بارہواں سال، وہ پیپلز پارٹی جو 3دفعہ پاکستان پر حکومت کر چکی، ملاحظہ کریں نام، پاکستان پیپلز پارٹی، مطلب عوام کی جماعت، بانی ذوالفقار علی بھٹو کا ٹائٹل، قائدِ عوام، مطلب عوام کا رہنما، پارٹی کا مشن، سب کچھ عوام کیلئے، اسی پیپلز پارٹی کے پاکستان، سندھ بلکہ سیاسی قبلے لاڑکانہ میں میر حسن کو کتا کاٹنے کی ویکسین نہ ملی، وہ تڑپ تڑپ مر گیا اور یقین جانیے جس لمحے میر حسن کی آخری سانس نکلی، اسی لمحے میرے لئے بھٹو بھی مر گیا۔بات آگے بڑھانے سے پہلے بدنصیب میر حسن کی کہانی کا خلاصہ سنتے جائیے، ضلع شکارپور، یونین کونسل جاگن کا گوٹھ مبارک معرفانی، 16ستمبر، گوٹھ کے دو بیٹوں، دو بیٹیوں والے محنت کش صدر دین کے 10سالہ بیٹے میر حسن کو صبح نو بجے گھر کے باہر پاگل کتے نے کاٹا، دو گھنٹوں میں زخمی میر حسن کو ماں، باپ، ماموں لے کر سطان کوٹ کے سرکاری اسپتال پہنچ جائیں، ڈاکٹر مرہم پٹی کر کے کہے، ہمارے پاس کتا کاٹنے کی ویکسین نہیں، اسے سرکاری اسپتال شکارپور لے جاؤ، یہ غریب خاندان نیم بے ہوش میر حسن کو اُٹھا کر سرکاری اسپتال شکارپور پہنچ جائے، انہیں اسپتال کے برآمدے میں بٹھا دیا جائے، ایک گھنٹہ، دو گھنٹے، تین گھنٹے، برآمدے میں زمین پر بچھی چادر پر بے ہوش پڑا میر حسن، باپ بار بار ڈاکٹر سے پوچھے، ہر بار ’’انتظار کرو‘‘ کا حکم، آخرکار پانچ گھنٹے انتظار کے بعد مغرب کے وقت ڈاکٹر کہے، ہمارے پاس ویکسین نہیں، اسے سرکاری اسپتال لاڑکانہ لے جاؤ، رات ہو چکی تھی، اب لاڑکانہ کا سفر بہت مشکل، صبح جائیں گے، یہ سوچ کر والدین نے میر حسن کو اٹھایا، واپس گاؤں آگئے۔ اگلی صبح یہ گھر سے نکلے، لاڑکانہ پہنچے، جوکچھ لاڑکانہ میں ہوا، وہ بتا چکا، ہاں یہ بتانا بھول گیا، لاڑکانہ اسپتال والوں نے یہ بھی کہا بچے کو کراچی لے جاؤ یا 20ہزار دو، ہم ویکسین منگوا دیتے ہیں، کراچی لے جانے والی میر حسن کی حالت نہ تھی اور 20ہزار ان غریبوں کے پاس تھے نہیں.لہٰذا میر حسن اسپتال کے سامنے سڑک پر ہی مر گیا، جیسا آپ کو بتایا، جب سے میں نے یہ کربناک موت والی وڈیو دیکھی، دل دکھی، آنکھیں بھیگی بھیگی، لیکن اسی دوران نجانے کیوں دل چاہا میر حسن کی والدہ سے بات کروں، میں نے تحصیل ٹھل ضلع جیکب آباد کے روزنامہ جنگ کے نمائندے دوست عبدالحفیظ بھٹی سے کہا مجھے میر حسن کے والد کا ٹیلی فون نمبر ڈھونڈ کر دو، اس نے تین چار گھنٹوں کی محنت کے بعد میر حسن کے والد صدر دین کا نمبر دیا، فون کیا، ماں، باپ سے سلام دعا، تفصیلی بات میر حسن کے ماموں محمد رفیق سے ہوئی، یہ سب جو لکھا، اسی کا بتایا ہوا۔آخر پر سندھ حکومت کے دو جھوٹ، سعید غنی کا کہنا، میر حسن کو 30دن پہلے کتے نے کاٹا، حالانکہ میر حسن کو ایک دن کتے نے کاٹا اگلے دن وہ لاڑکانہ میں تھا، دوسرا جھوٹ، اسپتالوں میں ویکسین نہیں، اگر ایسا ہے تو میر حسن خاندان سے کیوں کہا گیا، 20ہزار دیں، ویکسین مل جائے گی، میر حسن کے ماموں کے مطابق ویکسین ہے مگر صرف وی آئی پی مریضوں کیلئے، غریبوں کیلئے نہیں، یہ بھی سنتے جائیے، لاڑکانہ اسپتال میں میرحسن کے لواحقین سے 20ہزار مانگے گئے، ان کے پاس نہیں تھے، میر حسن مر گیا، لیکن جس دن میر حسن کو دفنایا گیا، اسی شام ڈپٹی کمشنر شکارپور کے دفتر سے کوئی آکر انہیں 20ہزار دے گیا، بقول میر حسن کے ماموں ’’ہم 20ہزار ہاتھ میں پکڑے سوچ رہے تھے یہ دو دن پہلے مل جاتے تو عین ممکن، میر حسن بچ جاتا‘‘۔

20, THOUSAND, IN, THE, HAND, OF, A, POORMAN, WHO'S, SON, DIED, OF, DOG

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
I, VOTED, PTI, AND, EVEN, COMMUNICATED, OTHERS, TO, DO, SO, FAMOUS, JOURNALIST, ADMITTED
Previous Post الیکشن والے دن میں نے بڑے شوق سے نہ صرف خود بلے پر مہر لگائی بلکہ دوسری پارٹیوں کے ووٹرز کو بھی گھیرتا رہا ، مگر آج افسوس سے کہتا ہوں کہ ۔۔۔۔ صف اول کے پاکستانی صحافی کا اعتراف
Next Post حجاب کی پابندی پر شور کیوں مچا ؟ آخر دیکھنے والے کیا چاہتے ہیں ؟ انصار عباسی نے پوری قوم کو آئینہ دکھا دیا
WHAT, IS, CONSPIRACY, BEHIND, BAN, ON, HIJAB, INSAR ABBASI, COLUMN

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.